
صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں عرسِ حضرت بہاؤالدین
زکریا ملتانی رحمۃاللہ علیہ کے سلسلے میں (جو کہ 2، 3 اور 4
ستمبر کو منعقد کیا جائے گا ) دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے شعبہ جات اور ڈسٹرکٹ نگران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ملتان ڈویژن سادات
عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء انعام عطاری نے عرس شریف میں آنے
اسلامی بھائیوں کو نماز کورس، طہارت کورس اور تدفین کورس کروانے کے متعلق اہم نکات
پر مشاورت کی۔
اسی طرح ذمہ داران نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع
پر 3 دن کے مدنی قافلے مزار پر سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
افریقی ملک گیمبیا میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی
اور قدرتی وسائل کے سیکرٹری وزیر سے ملاقات

بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی
و فلاحی خدمات کی بریفنگ دینے کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افریقی ملک گیمبیا میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی
وسائل کے سیکرٹری وزیر علییو
اینجی (Alieu Njie) سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ شعبہ پبلک ریلیشن یوکے حاجی
سیّد فضیل رضا عطاری نے سیکرٹری سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری علییو اینجی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں
کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
جامع
مسجد قادریہ برنی روڈ نئی آبادی میں 7 دن کے نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد
.jpg)
24 اگست 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد قادریہ برنی روڈ نئی آبادی
گلبرگ ٹاؤن لاہور میں 7 دن کے جز وقتی فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد
اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا اور تاجر
اسلامی بھائیوں اور شخصیات شامل تھیں۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے ’’
نماز کے طبی فوائد ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ انہیں نماز کے احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ، اجتماع کے اختتام پر کورس
کرنے والے تاجر اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی ۔(رپورٹ: محمد
ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا وقت آیا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس وقت
بےگھر ہو چکے ہیں، ہمارے اہلِ وطن، ہمارے بھائی اور ہماری بہنیں اپنی آنکھوں سے اپنے بچوں، جانوروں اور گھروں کو بہتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور کچھ کر نہیں پا
رہے۔
وہ لوگ جو دوسروں کو کھلایا کرتے تھے آج اُن کے
پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، جن کی زیرِ نگرانی گھرکے افراد کے ساتھ ساتھ جانور پلا
کرتے تھے آج اُن کےسروں پر چھت نہیں ہے۔
معلومات کےمطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے سبب
ہزاروں لوگ بےگھر ہوگئے، لاکھوں لوگ بے روز گار ہوگئے جبکہ سینکڑوں لوگ اس دنیائے
فانی سے انتقال کر گئے۔
اس مشکل وقت میں دعوتِ اسلامی کا شعبہ ایف جی آر
ایف پاکستان کے مختلف شہروں میں دن رات اِن پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی
مدد کر رہا ہے جس میں کروڑوں روپے کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے اور کروڑوں روپے
کا سامان بھیجا جا رہا ہے مگر آفت بہت بڑی ہے مدد سب نے مل کر کرنی ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی 28 اگست 2022ء بروز
اتوار (پاکستانی وقت کے مطابق) دوپہر 3 بجے کرنے
جا رہی ہے لائیو ٹرانسمیشن (پروگرام) جس کا نام ہے ”مدد کی گھڑی ہے“ ۔ان شاء اللہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری قراٰن و
حدیث کی روشنی میں بتائیں گے کہ ان پریشان حال و مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کے
فضائل کیا ہیں؟ نیز لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے جانیں گے کہ بارشوں و سیلاب سے
متأثرہ لوگوں کی کیفیت کیا ہے، انہیں کس چیز کی حاجت ہے اور اُن کے لئےدعائے خیر
بھی کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں
نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کو حسنِ کارکردگی لیٹر جاری کیا گیا

شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت اورپیغامِ دعوتِ اسلامی کو عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں تحریری طور پر اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سے آراستہ اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
دسمبر 2021ء میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو عام
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منایا گیا جس میں اسلامی بھائیوں سمیت کثیر
اسلامی بہنوں نے کوششیں کی۔
پچھلے دنوں شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام اس حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کو اُن کے محارم کے ذریعے الگ الگ حسنِ کارکردگی لیٹر (Appreciation letter) جاری کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

23اگست2022ء کو شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے تحت گھارو میں ڈسٹرکٹ نگران کی میٹنگ
منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر امید علی عطاری نے دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور میر محمد عطاری کو ڈویژن
نگران جبکہ مدنی فرٹیلائزر محمد اقبال میمن عطار ی کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مقرر کیانیز ڈسٹرکٹ
سجاول میں محمد صدیق عطاری کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مقررکیا۔
دوسری جانب تحصیل نگران ساکرو اورٹھٹھ ذمہ داران کے ہمراہ ، گھارو شہر میں مختلف پیسٹی سائید ڈیلر اور وٹر نری اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں ۔انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے
ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوتیں دیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: اقبال عطاری میمن ٹھٹہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست 2022ء کو بدین ڈسٹرکٹ میں میں قائم فیضان
مدینہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں اصلاح اعمال کورس شرکا، جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام، ناظمین اساتذہ اور تحصیل نگران نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار ڈاکٹر امید علی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرے میں آنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
ایوب عطاری بدین ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت25 اگست 2022ء بروز جمعرات ساہیوال ڈویژن تحصیل عارف والا میں ڈویژن ذمہ دار عامر عطاری کا جدول ہوا جس میں بابا محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف
پر حاضری دی۔
ان کے سجادہ نشین پیر حیدر کمال سے ملاقات کیں
اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں دربار شریف والی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد اطراف میں موجود دکانوں پر جاکر ہفتہ وار
اجتماع کی دعوتیں دیں اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی۔
(رپورٹ: دانیال عطاری
پاکستان آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
 - Copy.jpeg)
25
اگست 2022ء کو فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ قباء
مسجد (بوائز ) پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانا حاجی گل رضا عطاری
مدنی ( نگران مجلس تعلیمی امورجامعات المدینہ )نے اساتذہ کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے طلبہ کی حاضری ، نظام تعلیم کی بہتری کے حوالے
سے گفتگو کی اور طلبہ کرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو بہتر بنانے پر مزید کوشش
کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد
امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز)
پاکستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpeg)
25اگست
2022ء کو لودہراں میں ڈی پی او کاشف اسلم سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور انہیں ”ڈی پی او “ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔
اسلامی
بھائیوں نے دعوے اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے ا میراہلسنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس
عطارقادری کی کتابیں تحائف میں دیں جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پاکستان
تحریک انصاف کے امید وار ایم این اے چوہدری حسام علی سے ملاقات اور شجرکاری
1(.jpg)
خوشحال
اور خوشگوار ماحول بنانے کے لئے شجرکاری
اہم ناگزیر ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے پاکستان
تحریک انصاف کے امید وار ایم این اے چوہدری حسام علی، نائب صدر پاکستان تحریک
انصاف چوہدری اکبر علی وڑائچ اور ڈپٹی ایم
ایس سول ہسپتال گوجرہ ڈاکٹر شہزاد سے ملاقات کی اور تحصیل ہسپتال گوجرہ میں
شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور اس موقع پر دعا بھی کی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات تحصیل گوجرہ ڈسٹرکٹ ٹوبہ و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)

25
اگست 2022ء کو لودہراں میں ڈپٹی کمشنر
رائے یاسر حسین بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد دی ۔اس ملاقات میں ماہِ
ربیع النور میں ہو نے والے میلاد وجلوس کے
انتظامی معاملات پر میٹنگ ہوئی ۔
اس
موقع پر MPA
پیرعامراقبال شاہ سےبھی ملاقات ہوئی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)