نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں(جن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور دیگر ذمہ داران موجود تھیں) نے گجرات میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزاور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور کلاسوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسٹاف کے درمیان اطاعت کرنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کام اخلاص کے ساتھ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

آخر میں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ دینی کاموں کی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف پیش کئے گئے۔

اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کی تعلیمات اور ان کی سیرت سے عاشقان رسول کو وابستہ کرنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ اللہِ علیہپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ اللہِ علیہپڑھ یا سن لے اُسے سلسلۂ قادریہ کے بزرگانِ دین کے فیضان سے مالا مال فرمااور اُس کی بے حساب بخشش کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں سیالکوٹ میٹروپولیٹن اور سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کی ٹاؤن سطح کی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور گلی گلی ذمہ داران بنانے کا ذہن دیاگیا نیز شعبہ جات اور رہائشی کورس میں داخلہ لینے کے اہداف دیئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جن میں شعبہ مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز  کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتےہوئے ذمہ داران میں امورِ خانہ داری کا ہونا، باقاعدہ معلمہ کا ہونااور جامعۃالمدینہ گرلز کے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جس پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے نیز دینی کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ڈویژن 2 کی نیو چالی برانچ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے شفٹ ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں معاونین اور مفتشین نے شرکت کی۔

کراچی ڈویژن 2 کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا شبیر عطاری مدنی نے اس میٹنگ میں ذمہ دار اور مدرسین کی تدریسی صلاحیتیں بڑھانےکا ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر گفتگو کی۔

میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں کودینی کاموں میں خود بھی اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن فیصل آباد ڈویژن کے اسٹاف کا  سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد انس عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت گزشتہ روز کورنگی برانچ، کراچی کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور معاونین نے شرکت کی۔

ابتداءً ڈویژن 1 کے تعلیمی ذمہ دار مصطفیٰ گلزار عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی امور کے ساتھ ساتھ اپنے اندر مزید قابلیت بڑھانے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں ڈویژن 1 کے ذمہ دار وقاص عطاری نے برانچ کے انتظامی معاملات سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام اسٹاف  نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے رکن سلمان عطاری نے تعلیمی امور نیز سافٹ ویئر کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز معاون رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے تجوید کے متعلق اسٹاف کی رہنمائی کی۔

اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدرسین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

سیشن کے اختتام پر جن مدرسین کی تعلیمی امور اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی رہی نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں  17 جولائی 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز (مدرسۃ المدینہ) لاہور کے مدرسین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔

تلاوت و نعت کے بعد مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگرانِ تفتیش و تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور معاون نگران مولانا سیّد انس عطاری مدنی نے مدرسین کی تربیت و رہنمائی کی۔

ذمہ داران نے تدریسی و تجویدی نظام بہتر کرنےاور تجوید کے اصول و قواعد کے ساتھ ساتھ ایک قاری کے لئے کن کن علوم کا جاننا ضروری ہے اس کے حوا لے سے مدرسین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں  17 جولائی 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز (جامعۃالمدینہ) لاہور کے مدرسین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔

تلاوت و نعت کے بعد جامعۃ المدینہ آن لائن کے نگرانِ تفتیش و تعلیمی امور مولانا نعیم بابر عطاری مدنی اور ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مولانا وقاص عطاری مدنی نے مدرسین کی تربیت و رہنمائی کی۔

ذمہ داران نے مدرسین کو اپنے تدریسی نظام میں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں 17 جولائی 2023ء بروز پیر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ مولانا سلمان عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے جدید نظام کے حوالے سے تیار کئے گئے سافٹ ویئر Learning Management System (لرننگ مینجمنٹ سسٹم) کے متعلق حاضرین کی تربیت کی جس کا مقصد شعبے میں جدید نظام اور شعبہ کی ترقی و نظام میں مزید بہتری لانا ہے۔

آکر میں رکنِ شعبہ نے اسٹوڈنٹ پورٹل کا استعمال اور اس کے فوائد پر شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

17 جولائی 2023ء بروز پیر لاہور ڈویژن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

سیشن کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام1445ھ کے مدنی قافلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کے ساتھ سفر کرنے کے لئے وقت بھی عطا فرمایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے تنظیمی و انتظامی حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل مدرسین کے درمیان تحائف تقسیم کئے جبکہ خیرخواہ اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اُن کی خیرخواہی کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)