عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
20 جولائی 2023ء کو جامع
مسجد فاروقِ اعظم گلشن ِاقبال میں ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’فاروق ِ اعظم رضی اللہُ عنہ کے اعلیٰ اَوصاف ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محبت صدیق و فاروق کی برکات ، شیرِ خدا رضی اللہُ عنہ کی ایک پیاری
تمنّا اور فاروق ِ اعظم رضی اللہُ عنہ اور دین میں پختگی کے پیارے پیارے واقعات بتائے ۔
علاوہ
ازیں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں کی
تربیت کے لئے سفر کرنے والے 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام
مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے اطراف
میں موجود کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کے
ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مجلس اجارہ کے ذمہ دار سید اسد
عطاری نے شعبے کے موجودہ اور پینڈنگ دینی کاموں کا
جائزہ لیا اور
مساجد کے نیو نظام میں پیش رفت معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
شرکا کو آئندہ کے لئے مدنی پھول دیئے۔
ساتھ ہی مسائل کو حل کرنے اور کاموں کو بہتر اور
سہل انداز میں مکمل کرنےکےحوالے سے تجاویز دیں نیز نئے اہداف بھی دیئے اور حسنِ
کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ ائمہ
مساجد کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ بہاولپور میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے مدنی مشورے کا اہتمام
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی جانب سے 19 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا
اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، یوسی اور وارڈ نگران سمیت تحصیل شعبہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
معلومات
کے مطابق ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف
عطاری نے شعبہ خود کفالت کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مزید شرکا کو 12 دینی کام کرنے اور محرم الحرام میں ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17جولائی2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں مختلف شعبہ جات کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز ،مدنی قافلہ اور اصلاح اعمال کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے
مدنی مشورہ لیا جس میں محرم الحرام کے مدنی قافلے سفر کروانے کے بارے مدنی پھول دیئے نیز سحری ا
ور قفل مدینہ اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔
ساتھ ہی ساتھ شعبہ مدنی کورسز کے تحت 63 دن کے تربیتی کورسز اور ڈسٹرکٹ/ ڈسٹرکٹ فیضان
نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ بہاولپور میں ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ
دینی
کاموں کے سلسلے میں 16 جولائی 2023ء کو بہاولپور میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژن مشاورت کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں کو
کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے میں محرم الحرام کے مدنی
قافلوں نیز یکم اگست سے شجرکاری
مہم میں بھر پور حصہ شامل کرنے کے
حوالے سے ترغیب دلائی گئی اور اہداف مقرر کئے گئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
15
جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی کے تمام یوسی نگران و شعبہ
جات کے ذمہ داران، قاری صاحبان، ناظمین سمیت وارڈ مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن
دیا اس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید اقبال صاحب
کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ
دعوتِ اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
نہ صرف دینی اور روحانی علوم کا مرکز ہے بلکہ تعلیم وتربیت کا ایک روشن میناربھی
ہے۔اس مدنی مرکز میں آنے والے افراد نہ صرف اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ دعوتِ
اسلامی کی شب و روز ترقی بھی ان پر عیاں ہوتی ہے۔
اس ترقی کا مشاہدہ کرنے والوں میں مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افرادبھی شامل ہیں جو دنیا کے کونے کونے سے اس مدنی مرکز میں کھنچےچلے آتے ہیں ۔
گزشتہ روز نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید
اقبال صاحب نےاپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔دعوتِ
اسلامی کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سید عبدالرزاق عطاری نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی
کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ
کیا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے چیف آپریٹنگ آفیسر مدنی رضا عطاری اور دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (DMIUP) کے ڈائریکٹر
فاروق شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہیں
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی اور دارالمدینہ
کی مطبوعہ کتابوں کا تعارف بھی پیش کیاگیا۔
جاوید اقبال صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کے عزم کا
اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ نماز کورس،
اسلامی بھائیوں کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے
گزشتہ روز فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی
بھائیوں کو طہارت و نماز کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دیگر چند ضروری مسائل
سکھائے گئے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں گوجرانوالہ ڈویژن
کے تاجران اور شعبہ تاجران دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مسائلِ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل
عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تنظیمی
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار
حاجی شعیب عطاری اور پاکستان مشاورت سے رکنِ شعبہ محمد بلال عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ
شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں تنظیمی سافٹ ویئرز کی نئی اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔
ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ، مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت
لوگوں کو دینِ اسلام کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور کشمیر کی ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور بھمبر ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت،
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت عالمی سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں نگران کو کس طرح دعوتِ
اسلامی کا کام کرنا ہے، دینی کاموں کا طریقۂ کار، کارکردگی شیڈول اور معاونہ اسلامی
بہن کے کام شامل تھے۔
آخر میں شعبہ جات کی تقرری کے اہداف بتائے گئے
جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے دینی کاموں سے متعلق مختلف مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بھی بتایا۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ گرلز کے لرننگ سیشن کا دوسرا دن
شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن لرننگ سیشن کے دوسرے دن دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”شعبے
کا مقصد، اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر اہم نکات بتائے۔
ابتداءً رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور شعبہ جات
کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دعوتِ اسلامی کے ساتھ وفاداری“ کا ذہن دیتے ہوئے اپنی نگران اسلامی بہن
کی اطاعت کرنے سمیت دیگر امو رپر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
تقسیمِ رسائل و شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایااور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز دینی کاموں میں درپیش مسائل
کا حل بھی بتایا۔
لرننگ سیشن کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے اچھے اچھے تأثرات دیئے اور شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے دینی کاموں کو مضبوط
کرنے کے لئے نیتیں کیں۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ گرلز کے لرننگ سیشن کا پہلا دن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والے دینی
کاموں کا فالو اپ لینے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں
شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کا 2 دن
پر مشتمل آن لائن لرننگ سیشن ہوا۔
معلومات کے مطابق اس لرننگ
سیشن میں مذکورہ شعبہ جات کی عالمی تا تحصیل اور ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لرننگ سیشن کے پہلے دن پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ”امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور
کتابوں کا شوق“ کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے مدنی لائبریری کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
مکتبۃالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں
مزید بہتری لانے اور نظام کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش
مسائل کا حل اور اُن کے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے”نرمی اور دعوتِ اسلامی سے محبت“ کے موضوع پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت
و رہنمائی کی۔
Dawateislami