
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں معلومات حاصل
کرنا اور اس کے لئے سیشنز کا انعقاد کرنا زندگی میں مختلف مواقع پر بہت مددگار
ثابت ہوتا ہے ۔
اسی سلسلے میں 22 جولائی 2023ء بروز ہفتہ دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) میں بعد نمازِ ظہر
تقریباً 2:00 بجے فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن ہوا جس میں المدینۃالعلمیۃ کے عملے نے شرکت کی۔
ابتداءً نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد فائر فائٹنگ اینڈ سیفٹی ٹرینر مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ”آگ لگنے کے اسباب اور اس سے بچاؤ کا طریقہ“ کے موضوع پر
بیان کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے آگ کی اقسام، آگ لگنے کی
وجوہات، اُس سے بچنے کے طریقے اور احتیاطیں تدابیر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو آگ
لگنے کے دوران لوگوں کی جانب سے ہونے والی
غلطیوں کے بارے میں آگاہی دی۔
بعد ازاں حاضرین نے آگ لگ جانے کی صورت میں کن کن امور کو پیشِ نظر رکھا جائے اس حوالے سے سوالات کئے جس کے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 22 جولائی 2023ء کو بارکھان ڈویژن لورالائی
بلوچستان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن معاونت ذمہ دار اور محارم اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کو کرنے کے
متعلق اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس میں انہیں کارکردگی شیڈول سمجھایا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی دعوت پر ایس پی گلشن عزیر احمد نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا ۔
جہا ں ایس
پی گلشن عزیر احمد نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات رکنِ
شوریٰ نے انہیں ملک و بیرون ملک میں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی ،تعلیمی اور
فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کااظہار کیا اور ممکنہ
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے 23،22،21 جولائی 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار کوئٹہ کی فیضانِ عطار مسجد
میں
تین
دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں بلوچستان کی مختلف ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم
و صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری(
شعبہ روحانی علاج) نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذاتِ
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر اُن کی رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ
والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اس کی احتیاطیں بیان کیں۔(رپورٹ:
سمیر علی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کشمیر مشاورت کے نگران حاجی
سید جنید عطاری نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ وزیرِاعظم کشمیر چوہدری انوارُ الحق سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات نگران کشمیر مشاورت نے وزیرِاعظم کشمیر
کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کا تعارف پیش
کیا اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے حالیہ واقعہ
پر امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی جانب سے دنیا بھر میں 540 مساجد بنانے کے اعلان کے متعلق آگاہی دی ۔
مزید کشمیر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں پر بھی بریف کیا اور وزیراعظم کشمیر
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا اور
امیر اہلِ سنت و مرکزی مجلس شوریٰ کے جملہ اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت
پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات کے آخر میں ذمہ داران نے وزیراعظم صاحب کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں ’’فیضانِ نماز‘‘ اور ’’سیرتِ عمر بن عبدالعزیز رضی
اللہ عنہ ‘‘تحفے
میں پیش کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے 23 جولائی 2023ء کو اقبال ٹاؤن لاہور ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سب
ٹاؤن کورسز ذ مہ دار ابرار حسین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو سیکھنے سکھانے
کے حلقے میں غسل کے مسائل سکھائے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے 12
دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے ، ماہِ محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر کی جانب سے سیّد فضیل رضا عطاری کو آؤٹ اسٹینڈنگ
سٹیزن ایوارڈ دیا گیا
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی جہاں پاکستان میں لوگوں کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی معاملات کے
حوالے سے کام کررہی ہے وہیں بیرونِ ملک میں بھی لوگوں کی اصلاح اور اُن کی امداد کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دینی،
فلاحی اور معاشرتی کاموں میں اعلیٰ و نمایاں خدمات سرانجام دینے پر اس سال
2023ء میں مڈلینڈز
پولیس اینڈ کرائم کمشنر (Police and crime commissioner)کی جانب سے برمنگھم دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے،
نگرانِ ویلز یوکے اور فیضان گلوبل ریلیف
فاؤڈیشن برطانیہ کے ہیڈ پاکستانی نژاد سیّد فضیل رضا
عطاری کو Outstanding citizen award اور تعریفی اسناد دے کر بہترین شہری ہونے کا اعزاز دیا گیا۔
یہ ایوارڈ ہر سال مڈلینڈز پولیس کی جانب سے ایسے
شخص کو دیا جاتا ہے جو اس معاشرے کے لئے قابلِ فخر ہو، اس نے کئی خدمات سرانجام دی
ہوں، اُس کا معاشرے میں ایک نمایاں کردار ہو، پھر سروے کر کے ایک کمیٹی لاکھوں
افراد میں کسی ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اس معاشرے کا سب سے شاندار شہری ہو۔
ویسٹ مڈلینڈز کے کم و بیش چھ ملین (یعنی 60 لاکھ )افراد میں سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اور نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری کو یہ ایوارڈ ملنا، نا صرف ہمارے لئے بلکہ ملکِ پاکستان کے لئے فخر کی بات
ہے کہ وہاں کی کمیٹی نے ساٹھ لاکھ افراد میں سےاس ایوارڈ کے لئے ایک پاکستانی کا
انتخاب کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری نے یہ اعزاز دعوتِ اسلامی کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دعوتِ اسلامی
کا دینی ماحول نہ ہوتا تو یہ ایوارڈ بھی نہ ہوتا۔دعوتِ اسلامی صرف ایک مذہبی تحریک
ہی نہیں ہے بلکہ معاشرے کی خرابیوں کو
درست کرنے میں بھی اہم کردار
ادا کررہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی جیلوں میں اصلاحی کام، چاقو کے
جرائم، صحت و صفائی، منشیات کے خلاف ورکشاپس کا انعقاد، کرونا وائرس کے دوران
مثالی کام، شجرکاری جیسی مہم اور اسی طرح کے دیگر پروگرامز کرنا کسی فردِ واحد کا کام نہیں ہے، اس میں دعوتِ
اسلامی سے تعلق رکھنے والا ایک ایک فرد شامل ہے۔یہ ایوارڈ اُن کے نام کرتاہوں اور
ہماری کوشش ہوگی کہ دنیاوی ایوارڈز کی پرواہ کئے بغیر اسی طرح کے اصلاحی کام جاری
رہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام جامعاتُ المدینہ و مدارسُ المدینہ کا دورہ

پچھلے
دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شیرانوالہ گیٹ میں واقع جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ
امیر معاویہ نزد عطاری پلازہ اور اقصی
مسجد میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز و مدرسۃالمدینہ
بوائز سمیت مغلیہ
پارک کے قریب واقع مدرسۃ
المدینہ بوائز بنام فیضانِ عطار کا دورہ کیا ۔
شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ د اران نے ناظمین (مولانا محمد
کامران عطاری مدنی ، مولانا محمد عدیل
عطاری مدنی ، مولانا محمد طیب عطاری مدنی، قاری محمد بلال عطاری اور قاری محمد علی عطاری )سے ان کے
جامعات اور مدارس المدینہ میں ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے شعبہ تحفظ اوراق
مقدسہ کے تحت ہونےو الے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور ناظمین و مدرسین کو بھی شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2023ء کو اقبال ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ
ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کے معلمین نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق ڈسٹرکٹ
ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جزوقتی
کورسز کروانے والے معلمین کو جز وقتی
کورسز سے کل وقتی کورسز یعنی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائیوں کوتیار کرنے کا ہدف دیا اور شعبہ کے متعلقہ دیگر دینی کام کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ ( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
چنیسر
ٹاؤن کراچی کی فاطمہ مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت سیکھنے
سکھانے کا حلقہ

21
جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں موجود فاطمہ مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں ٹاؤن ذمہ دار محسن عطاری اور ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ
میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کے
مسائل بتائے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:
شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملیر نشتر اسکوائر کی نورانی مسجد میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 20جولائی2023ء کو ملیر نشتر
اسکوائر کی نورانی مسجد میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں
کے علاوہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے’’فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے اعلیٰ
اوصاف‘‘ کے
موضوع پر بیان کیااور شرکائے اجتماع کو مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت
عمر فاروق اعظم کی ذات میں موجود اعلیٰ صفات میں سے خوفِ خدا،نماز کی پابندی،قناعت اور عدل و شجاعت کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے بعد ذکراللہ
اور دعا ہوئی نیز صلوۃ وسلام پر پہلی نشست مکمل ہوئی۔
بعد
نماز عشا سنتیں اور آداب سیکھنے سکھانے کے حلقے میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں دعا بھی
یاد کروائی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نشتر
اسکوائر ملیر کے رہائشی وسیم عطاری کی بیماری پر گھر جاکر انکی عیادت

20جولائی2023ءکو
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےکراچی نشتر
اسکوائر ملیر کے رہائشی وسیم عطاری کی بیماری پر گھر جاکر انکی عیادت کی اور
دعائے صحت کروائی ۔
عیادت کے لئے رکنِ شوریٰ کے ساتھ شعبہ ائمہ مساجد
کراچی سٹی کے ذمہ دار سید سرفراز شاہ
عطاری ، نگران ٹاؤن محمدراحیل عطاری اور اراکین ٹاؤن بھی موجودتھے۔
رکنِ شوریٰ نے وسیم
عطاری کو بیماری پر صبر کرکے اجر کمانے اورباقاعدہ علاج مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ صدقہ
دینے کی ترغیب دلائی اور صدقے کے فضائل بھی بتائے۔ وسیم عطاری نے عیادت کے لئے آنے اور دعائے صحت
کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکنِ
شوریٰ کا شکریہ ادا کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)