مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنر کی جانب سے سیّد فضیل رضا عطاری کو آؤٹ اسٹینڈنگ
سٹیزن ایوارڈ دیا گیا
دعوتِ
اسلامی جہاں پاکستان میں لوگوں کے دینی، اخلاقی اور معاشرتی معاملات کے
حوالے سے کام کررہی ہے وہیں بیرونِ ملک میں بھی لوگوں کی اصلاح اور اُن کی امداد کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں دینی،
فلاحی اور معاشرتی کاموں میں اعلیٰ و نمایاں خدمات سرانجام دینے پر اس سال
2023ء میں مڈلینڈز
پولیس اینڈ کرائم کمشنر (Police and crime commissioner)کی جانب سے برمنگھم دعوتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے،
نگرانِ ویلز یوکے اور فیضان گلوبل ریلیف
فاؤڈیشن برطانیہ کے ہیڈ پاکستانی نژاد سیّد فضیل رضا
عطاری کو Outstanding citizen award اور تعریفی اسناد دے کر بہترین شہری ہونے کا اعزاز دیا گیا۔
یہ ایوارڈ ہر سال مڈلینڈز پولیس کی جانب سے ایسے
شخص کو دیا جاتا ہے جو اس معاشرے کے لئے قابلِ فخر ہو، اس نے کئی خدمات سرانجام دی
ہوں، اُس کا معاشرے میں ایک نمایاں کردار ہو، پھر سروے کر کے ایک کمیٹی لاکھوں
افراد میں کسی ایسے شخص کا انتخاب کرتی ہے جو اس معاشرے کا سب سے شاندار شہری ہو۔
ویسٹ مڈلینڈز کے کم و بیش چھ ملین (یعنی 60 لاکھ )افراد میں سے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اور نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری کو یہ ایوارڈ ملنا، نا صرف ہمارے لئے بلکہ ملکِ پاکستان کے لئے فخر کی بات
ہے کہ وہاں کی کمیٹی نے ساٹھ لاکھ افراد میں سےاس ایوارڈ کے لئے ایک پاکستانی کا
انتخاب کیا۔
اس موقع پر نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری نے یہ اعزاز دعوتِ اسلامی کی طرف منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دعوتِ اسلامی
کا دینی ماحول نہ ہوتا تو یہ ایوارڈ بھی نہ ہوتا۔دعوتِ اسلامی صرف ایک مذہبی تحریک
ہی نہیں ہے بلکہ معاشرے کی خرابیوں کو
درست کرنے میں بھی اہم کردار
ادا کررہی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کی جیلوں میں اصلاحی کام، چاقو کے
جرائم، صحت و صفائی، منشیات کے خلاف ورکشاپس کا انعقاد، کرونا وائرس کے دوران
مثالی کام، شجرکاری جیسی مہم اور اسی طرح کے دیگر پروگرامز کرنا کسی فردِ واحد کا کام نہیں ہے، اس میں دعوتِ
اسلامی سے تعلق رکھنے والا ایک ایک فرد شامل ہے۔یہ ایوارڈ اُن کے نام کرتاہوں اور
ہماری کوشش ہوگی کہ دنیاوی ایوارڈز کی پرواہ کئے بغیر اسی طرح کے اصلاحی کام جاری
رہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)