24 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت یوگینڈا افریقہ میں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں میں بذریعہ آڈیو سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور نماز، روزوں کی پابندی کرتے رہنے کی ترغیب دلائی۔


یکم اگست 2022ء سے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اراکین شوریٰ اور ذمہ داران دعوت اسلامی سرکاری و نجی اداروں میں جاکر پودے لگانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 23 اگست 2022ء کو رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبہFGRF کے ذمہ داران حاجی الطاف عطاری، فواد عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اہلسنت کا عظیم دینی درسگاہ دار العلوم نعیمیہ کراچی پہنچے جہاں انہوں نے پروفیسر مفتی منیب الرحمن صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نے مفتی صاحب کے ساتھ مل کر ادارے میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔آخر میں مفتی صاحب نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔


21 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالاکولولو جامع مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطار مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بدشگونی“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں بدشگونی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا نیز جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول سےملاقات بھی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


23 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالا میں موجود پاکستان ہائی کمیشن میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی تشریف آوری ہوئی جہاں ہائی کمشنر حسن وزیر سے ملاقات کی اور دینی و فلاحی کاموں پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔

اس ملاقات میں جانشین امیر اہلسنت نے ہائی کمیشن کے وزیٹر رجسٹر کے پہلے صفحے پر ”فرمان مصطفےٰ ﷺ“ تحریر فرمایا اور ہائی کمشنر کو ”فیضان ڈیجیٹل قرآن پین“ تحفے میں پیش کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا سفر افریقہ کے دوران 23 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


23 اگست 2022ء  کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

نگران شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائٹیز میں دینی کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی منصور عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور اطراف کے شہروں میں قائم جامعات المدینہ کے 16 ہزار طلبہ کرام، اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”عبادت کی لذت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اندر قرآن پاک کی محبت پیدا کرنے، درس نظامی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کرنے کی ترغیب دلائی۔آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید فرمایا کہ طلبہ کو سبق یاد نہ ہونے یا معاشی مسائل کے سبب تعلیم ادھوری نہیں چھوڑنی چاہیے۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے شرکا کو ”مسواک شریف“ کی ترغیب دلائی اور ”نیک اعمال“ کے رسالے اور یوم دعوت اسلامی سے 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا بھرپور ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی، حاجی برکت علی عطاری، نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری، نگرانِ مجلس جامعات المدینہ (بوائز) پاکستان مولانا ظفر عطاری مدنی، تعلیمی امور پاکستان کے مولانا گل رضا عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا ناظم شاہ عطاری بھی موجود تھے۔


22 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ایک عظیم الشان ”ٹیچرز اجتماع“ منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولز اور کالجز کے اساتذہ، پروفیسرز اور پرنسپلز سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں ، طلبہ کو متاثر کرنے میں بھی اساتذہ کی شخصیت سرفہرست ہوتی ہے۔ اجتماع کے آخر میں دعا کی گئی اور صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔

اس اجتماع کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورسمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بذریعہ اسکرین براہ راست نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ٹیچرز اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔


22 اگست 2022ء مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان میں قائم جامعات المدینہ کے طلبہ، اساتذہ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو وقت کا صحیح استعمال کرنے، علم کے ساتھ ساتھ عمل کو بھی بڑھانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


22 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں شرکت کرنےاور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو کم و بیش 800 صفحات پر مشتمل کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ کا مطالعہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پرنگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔


22اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانامحمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


(26 اگست 2022ء)زیرِ نظر تصاویر میں جامعۃ المدینہ فرقانیہ مسجد لیاقت آباد نمبر4  کراچی کے طلبہ کرام آج ماہانہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جامعۃ المدینہ فرقانیہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ہے جس کا افتتاح 09 جون 2021ء کو استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا تھا۔

جامعۃ المدینہ فرقانیہ کے ناظم صاحب مولانا عمران عطاری مدنی نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اس جامعہ میں کم و بیش 120 طلبہ ٔ کرام زیرِ تعلیم ہیں جبکہ متوسطہ سال اول، متوسطہ سالِ دوئم، اولیٰ عصری، اولی مدنی اور ثانیہ کے درجہ جامعہ میں موجود ہیں۔