نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے صوبہ گلگت بلتستان میں سکردو ڈویژن کے کمشنر شجاع عالم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کرتےہوئے کمشنر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کی پریزنٹیشن دکھائی اور شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا۔

بعدازاں کمشنر شجاع عالم نے دعوتِ اسلامی کی دینِ متین کے لئے ہونے والی خدمات کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائی دینی کاموں کے سلسلے میں صوبہ گلگت بلتستان کے شہر سکردو کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران ذمہ داران میں موجود نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ٹیچرز سے ملاقات کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مختلف سیشنز کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تعلیمی ادارے کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

سیشن کے ابتداء میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن کی اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ شعبہ نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے بڑوں اور اپنے اساتذہ کا ادب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز ڈائریکٹر انوائرنمنٹ C.D.A (Capital Development Authority) منیر احمد کی دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاضری ہوئی۔

معلومات کے مطابق اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر منیر احمد کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹر منیر احمد کی فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات ہوئی اور 01 اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے پلانٹیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔(رپورٹ: محمدعامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات FGRF اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  بالعلماء کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے ذمہ دار مولانا محمد عثمان عطاری مدنی کے ساتھ وزیرآباد اور گجرات میں درج ذیل علمائے کرام وائمہ حضرات سے ملاقاتیں کیں ۔

مولانا مختار احمد جلالی (مہتمم مدرسہ نقشبندیہ مجددیہ حسام العلوم جمیل القرآن)، حافظ محمد اقبال نقشبندی( مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ عرفان القرآن )، مولانا حافظ محمد رضا شیرازی نقشبندی موہڑوی( امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ)، مولانا محمد عبدُالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات )، مولانا ولید اعجاز نقشبندی (مدرس جامعہ صفۃ المدینہ گجرات)، مولانا محمد عدیل جلالی صاحب( ناظمِ تعلیمات جامعہ صدیقیہ رضویہ انوار ُالقرآن گجرات)، مولانا محمد ارشد نقشبندی صاحب( مہتمم جامعہ جلالیہ حضرت میراں صاحب گجرات) ۔

دورانِ ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام اور وائمہ حضرات کو دعوت ِاسلامی کا تعارف کروایا اور دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دیں جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور خوشی کاا ظہار کیا۔ آخر میں دینی شخصیات کو ماہانہ میگزین ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2023ء کے شمارے تحفۃً پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی  تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 جولائی 2023ء کو غسلِ میت وکفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ویٹرنری کے سٹی ذمہ دار عارف عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔ عزیر عطاری نے میت کو کندھا دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی کی نیز عاشقان رسول کو محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رکن شوری و انٹیرئیر سندھ  کے صوبائی نگران قاری حاجی محمد ایاز رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ چھاچھرو میں لیا۔

اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کام، ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیز محرم الحرام میں1ماہ اور3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے پر ذہن سازی کی اور اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ اور 12دن کے مدنی قافلوں کے لئے ذمہ داران کو تیار کیاجبکہ اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

 


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20 جولائی 2023ء کو جامع مسجد فاروقِ اعظم گلشن ِاقبال میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’فاروق ِ اعظم رضی اللہُ عنہ کے اعلیٰ اَوصاف ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محبت صدیق و فاروق کی برکات ، شیرِ خدا رضی اللہُ عنہ کی ایک پیاری تمنّا اور فاروق ِ اعظم رضی اللہُ عنہ اور دین میں پختگی کے پیارے پیارے واقعات بتائے ۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے اطراف میں موجود کشمیری بلڈنگ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مجلس اجارہ کے ذمہ دار سید اسد عطاری نے شعبے کے موجودہ اور پینڈنگ دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مساجد کے نیو نظام میں پیش رفت معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو آئندہ کے لئے مدنی پھول دیئے۔

ساتھ ہی مسائل کو حل کرنے اور کاموں کو بہتر اور سہل انداز میں مکمل کرنےکےحوالے سے تجاویز دیں نیز نئے اہداف بھی دیئے اور حسنِ کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی جانب سے 19 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، یوسی اور وارڈ نگران سمیت تحصیل شعبہ ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے شعبہ خود کفالت کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مزید شرکا کو 12 دینی کام کرنے اور محرم الحرام میں ایک ماہ اور تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17جولائی2023ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں مختلف شعبہ جات کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز ،مدنی قافلہ اور اصلاح اعمال کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں محرم الحرام کے مدنی قافلے سفر کروانے کے بارے مدنی پھول دیئے نیز سحری ا ور قفل مدینہ اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔

ساتھ ہی ساتھ شعبہ مدنی کورسز کے تحت 63 دن کے تربیتی کورسز اور ڈسٹرکٹ/ ڈسٹرکٹ فیضان نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینی کاموں کے سلسلے میں  16 جولائی 2023ء کو بہاولپور میں قائم دعوت ِاسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں کو کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں محرم الحرام کے مدنی قافلوں نیز یکم اگست سے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ شامل کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی اور اہداف مقرر کئے گئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)