پنجاب پاکستان کے بہاولپور سٹی میں 15 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار اجتماع  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، 12 دینی کام، یومِ دعوتِ اسلامی، یومِ تحفظِ ختم نبوت اور اعلیٰ حضرت کے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤوف اور نگرانِ شعبہ ہفتہ وار اجتماع مولانا بلال عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 16 اگست 2023ء کو لیاقت آباد ٹاؤن میں تدفین کورس کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان, بڑے طلبہ اور ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن فرید عطاری نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی فضیلت اور اس کی اہمیت بیان کی نیز انہیں غسلِ میت دینے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ آن لائن میٹنگ ہوئی۔

ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے بیان کئے اور فوائد بتائیں نیز تکمیلی امتحان اور جائزہ کورسز میں کمزور طلبہ کو ممتاز کیسے بنائیں اسکے طریقے سمجھائیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرکاری افسران کی حاضری ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو خوش آمدید کہا نیز ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے فلاحی کاموں بالخصوص سیلاب و زلزلہ متأثرین میں ہونے والی خدمات کے متعلق افسران کو بتایا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعا کروائی نیز افسران کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ اور”مسکرانا سنت ہے“ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد ڈویژن میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کا میٹ اپ ہوا جس میں رکن شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبہ میں استعمال ہونے LMS(LEARNING MANAGEMENT SYSTEM) اپلی کیشن سے متعلق نئے فیچر اور اپڈیٹس سے متعلق شرکا کو آگاہی دی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں لاہور ڈویژن فیضان آن لائن اکیڈمی جامعہ ومدرسۃ المدینہ لاہورڈویژن کے شفٹ ناظمین اور مدرسۃ المدین للبنین کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفورضا عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدنی عملے کو زیادہ سے زیادہ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز تنظیمی و انتظامی معاملات کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کئے۔

اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ نے 17 اگست 2023ء کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور اہداف بھی لئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید نئے کاموں کے اہداف طے کئے۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد پنجاب   میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ایچ او ڈی ذمہ داران، نگرانِ پاکستان مشاورت آفس اور پاکستان مشاورت آفس کے اراکین سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والے یوسی نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی  کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک مدنی مشورہ ہوا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری کے اہداف دیئے۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی کاموں میں اچھی کارکردگی کےحامل یوسی نگران اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف دیئےجبکہ یوسی نگران اسلامی بھائیوں کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کرتےہوئے کہا کہ:الحمد للہ اس سال 2023ء میں سابقہ سال کے مقابلے میں 300 مدنی قافلوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی بہتری آئی ہے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں ہر مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کروانا شامل تھا۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضانِ صحابیات، پی آئی بی کالونی ،کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کی سٹی تا ٹاؤن  سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن کے ابتداء میں ملک سطح کی شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل ذمہ دار اسلامی بہن نے پریزنٹیشن کے ذریعے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی ۔

دورانِ سیشن صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے نیز اسلامی بیانات کتاب زیادہ سے زیادہ سیل ہونے پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور کُتُب و رسائل کی اہمیت پر مدنی پھول دیئے۔

قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ریجن وائز کورسز کروانے کے حوالے سے آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ریجن نگران اسلامی بہنوں سے مختلف دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےکورسز کے لئے ملک وائز مدرسۃ المدینہ گرلز کا تعین کرنے، اجیر اسلامی بہن کی ٹائمنگ اور لینگویج سے متعلق مشاورت کی۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے تحت بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کیااور غسلِ میت کے دوران پیش آنے والے مسائل نیز اُن کے حل کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔