18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیکٹر جی الیون، اسلام آباد
میں سرکاری افسران کی حاضری
Fri, 18 Aug , 2023
1 year ago
شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات دعوتِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G-11میں
واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سرکاری افسران کی حاضری ہوئی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو خوش آمدید
کہا نیز ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری
نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے فلاحی کاموں بالخصوص سیلاب و زلزلہ
متأثرین میں ہونے والی خدمات کے متعلق افسران کو بتایا۔