
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات
کے حوالے سےمارشس کی ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملک و کابینہ سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی
پر کلام کرتے ہوئےغسالہ تیار کرنےکے لئے تربیت و ٹیسٹ کا نظام مضبوط کرنے اور بینرز لگانے
کی ترغیب دلائی۔
شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پاکستان بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان سطح کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں سے سابقہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا اور کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ“
پڑھنے کا ہدف جل از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ جائزہ جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ
گرلز اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے سالانہ سنتوں بھرے اجتماعات و تربیتی سیشنز
پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تربیتی اجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسالہ ٹیسٹ
جلد از جلد مکمل کرنے پر مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
نیپال کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کفن دفن ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا
سے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور اخلاص کے
ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ”تجہیز و تکفین کا
طریقہ“ کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے،غسالہ اسلامی بہنیں تیاری کرنے اور دیگر شہروں میں کفن دفن
اجتماعات منعقد کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
نیپال کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کفن دفن ٹیسٹ پاس کرنے والی اسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا
سے سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور اخلاص کے
ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ”تجہیز و تکفین کا
طریقہ“ کتاب پڑھنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی
کاموں میں مضبوطی لانے،غسالہ اسلامی بہنیں تیاری کرنے اور دیگر شہروں میں کفن دفن
اجتماعات منعقد کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ

شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روز ڈسٹرکٹ آفس کورنگی ڈھائی میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کورنگی ڈسٹرکٹ کی تمام مُدرسات،
ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مشورے کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے
کیا گیا اور شعبے کی رکن عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے طے شدہ نکات
پرکلام کیا ۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں پچھلے دنوں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدِاجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ گارڈن کی پرانی اسلامی بہن
سے عیادت کی اور گارڈن کی یوسی نگران اسلامی بہن کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر
والوں سے تعزیت کی۔
شعبہ کفن دفن للبنات کےتحت ریجن سطح کی اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
گزشتہ روز ریجن سطح کی اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسڑیلیا،
نیپال، ساؤتھ افریقہ، ساؤتھ کوریا، بنگلہ دیش، موریشس، کینیا اور تنزانیہ کی ذمہ
داران شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے شعبے
کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
فیضانِ
مدینہ ،جی11 اسلام آباد سے نابینا افراد کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ

نیکی
کی دعوت عام کرنے کے لئے 76 ویں جشن آزادی
14 اگست 2023 ء کے موقع پر دعوت اسلامی کے
تحت پاکستان بھر سے اسلامی بھائیوں نے مدنی
قافلوں میں سفر کیا۔
اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر
G11 میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ سے 12 اگست2023ء کو نابینا افراد کا مدنی قافلہ سفر پر
روانہ ہوا جس میں نابینا اسلامی بھائیوں
نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں جبکہ سٹی ذمہ دار محمد کامران عطاری
نے شرکا کو طہارت، نماز اورنجاستوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ عقائد اہل سنّت سے آگاہ کیانیزنماز و وضو کا عملی طریقہ بھی سکھایا ۔
علاوہ ازیں مدنی
قافلے کے آخر میں نابینا اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ میں عملی طور پر
کام کرنے اور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا اس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری مدنی
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ بھی
ماہ اگست 2023ء میں شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر شجرکاری کرنے میں مصروف ِعمل ہے۔
اس
سلسلے میں 12 اگست2023ء کو شعبے کے نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے صوبائی ذمہ
دار حافظ محمد وقاص عطاری (
پنجاب)
، ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری (ساہیوال)اور
ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخ محمد احمد عطاری(پاکپتن) کے
ہمراہ پاکپتن سٹی کے علاقے گرین سٹی میں شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے پودے
لگائے۔)رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ
:رمضان رضا عطاری)

اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 14 اگست2023ء کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جاری 63 دن تربیتی کورس کے شرکا میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا۔
نگرانِ
مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا تعارف پیش
کیا اور ان کی دلچسپی کے لئے کچھ اشارے بھی سکھائے، اس موقع پر صوبائی ذمہ دار حافظ محمد وقاص عطاری ( پنجاب) بھی
ہمراہ تھے۔(رپورٹ:احمد اویس عطاری رکن
مجلس پاکستان اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ عطیات بکس کے ذیلی شعبہ (TND)ٹرینگ اینڈ ڈولپمنٹ کے تحت 15 اگست 2023ءکو فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
میں ٹرینگ سیشن ہوا جس میں ڈونیشن بکس اور
گھریلو صدقہ بکس ڈیپارٹمنٹ کی مینجمنٹ کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹرینر
سر شبیر عطاری نے شعبہ عطیات بکس اور شعبہ
گھریلو صدقہ بکس کی مینجمنٹ کی ’’وژن گول‘‘ کے موضوع پر تربیت کی جس
میں شرکا کو اپنے اہداف طے کرنے اور انہیں جلد اچھے طریقے سے مکمل کرنے کے متعلق
آگاہ کیا۔(رپورٹ: فرحان عطاری ڈویژن
ذمہ دار عطیات بکس، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے زیرِ اہتمام16 اگست 2023ء کو چشتیاں
میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل
چشتیاں،تحصیل فورٹ عباس،تحصیل ہارون آباد،تحصیل بہاولنگر ،تحصیل منچن آباد کے فنانس ذمہ دار اور تحصیل
نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
نگران
ڈسٹرکٹ بہاولنگر محمدناصر عطاری نے مدنی مشورے میں چرم قربانی کی کھالوں کے حوالے
سے فائنل رپورٹ سے آگاہ کیا اور آمدن و
خرچ کے متعلق تحصیل وائز ذمہ داران کو نکات بتائے نیز آنے والے مہینے میں آمدن کے حوالے سے اہداف دیئے ۔ مزید تحصیل فنانس ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری چشتیاں، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)