شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پاکستان بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان سطح کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں سے سابقہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا اور کتاب ”تجہیز و تکفین کا طریقہ“
پڑھنے کا ہدف جل از جلد مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ جائزہ جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ
گرلز اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے سالانہ سنتوں بھرے اجتماعات و تربیتی سیشنز
پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تربیتی اجتماعات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔
اس کے علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسالہ ٹیسٹ
جلد از جلد مکمل کرنے پر مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔