
15
جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور سٹی کے تمام یوسی نگران و شعبہ
جات کے ذمہ داران، قاری صاحبان، ناظمین سمیت وارڈ مشاورت کے نگرانوں نے شرکت کی۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے میں 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس میں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کا ذہن
دیا اس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید اقبال صاحب
کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ

دعوتِ اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
نہ صرف دینی اور روحانی علوم کا مرکز ہے بلکہ تعلیم وتربیت کا ایک روشن میناربھی
ہے۔اس مدنی مرکز میں آنے والے افراد نہ صرف اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں بلکہ دعوتِ
اسلامی کی شب و روز ترقی بھی ان پر عیاں ہوتی ہے۔
اس ترقی کا مشاہدہ کرنے والوں میں مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افرادبھی شامل ہیں جو دنیا کے کونے کونے سے اس مدنی مرکز میں کھنچےچلے آتے ہیں ۔
گزشتہ روز نجی پبلشنگ ادارے کے ڈائریکٹر جاوید
اقبال صاحب نےاپنے وفد کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔دعوتِ
اسلامی کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے سید عبدالرزاق عطاری نے انہیں فیضانِ مدینہ کراچی
کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ
کیا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے چیف آپریٹنگ آفیسر مدنی رضا عطاری اور دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (DMIUP) کے ڈائریکٹر
فاروق شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہیں
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی اور دارالمدینہ
کی مطبوعہ کتابوں کا تعارف بھی پیش کیاگیا۔
جاوید اقبال صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کو سراہا اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے کے عزم کا
اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیضانِ نماز کورس،
اسلامی بھائیوں کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے

گزشتہ روز فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی
بھائیوں کو طہارت و نماز کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دیگر چند ضروری مسائل
سکھائے گئے۔
معلومات کے مطابق اس کورس میں گوجرانوالہ ڈویژن
کے تاجران اور شعبہ تاجران دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مسائلِ نماز کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف موضوعات پر
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کے ٹیسٹ کا
سلسلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی کے حامل
عاشقانِ رسول کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تنظیمی
سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار
حاجی شعیب عطاری اور پاکستان مشاورت سے رکنِ شعبہ محمد بلال عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ
شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا جبکہ ذمہ داران نے انہیں تنظیمی سافٹ ویئرز کی نئی اپڈیٹ سے آگاہ کیا۔
ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ، مختلف سطح کی ذمہ داران کی شرکت

لوگوں کو دینِ اسلام کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈویژن میرپور کشمیر میں 2 دن کا رہائشی مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور کشمیر کی ڈویژن ،
ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور بھمبر ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت،
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت عالمی سطح کی فیضانِ صحابیات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں نگران کو کس طرح دعوتِ
اسلامی کا کام کرنا ہے، دینی کاموں کا طریقۂ کار، کارکردگی شیڈول اور معاونہ اسلامی
بہن کے کام شامل تھے۔
آخر میں شعبہ جات کی تقرری کے اہداف بتائے گئے
جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے دینی کاموں سے متعلق مختلف مسائل بیان کئے جس پر نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بھی بتایا۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ گرلز کے لرننگ سیشن کا دوسرا دن

شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کے تحت ہونے والے آن لائن لرننگ سیشن کے دوسرے دن دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
ابوماجد محمد شاہد عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”شعبے
کا مقصد، اہمیت اور اس میں ذمہ داران کا کردار“ کے موضوع پر اہم نکات بتائے۔
ابتداءً رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کی تربیت
کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں مزید بہتری لانے اور شعبہ جات
کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دعوتِ اسلامی کے ساتھ وفاداری“ کا ذہن دیتے ہوئے اپنی نگران اسلامی بہن
کی اطاعت کرنے سمیت دیگر امو رپر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
تقسیمِ رسائل و شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایااور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز دینی کاموں میں درپیش مسائل
کا حل بھی بتایا۔
لرننگ سیشن کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے اچھے اچھے تأثرات دیئے اور شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے دینی کاموں کو مضبوط
کرنے کے لئے نیتیں کیں۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ، تقسیمِ رسائل اور ماہنامہ فیضانِ
مدینہ گرلز کے لرننگ سیشن کا پہلا دن

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والے دینی
کاموں کا فالو اپ لینے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں
شعبہ مکتبۃالمدینہ، شعبہ تقسیمِ رسائل اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ گرلز کا 2 دن
پر مشتمل آن لائن لرننگ سیشن ہوا۔
معلومات کے مطابق اس لرننگ
سیشن میں مذکورہ شعبہ جات کی عالمی تا تحصیل اور ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لرننگ سیشن کے پہلے دن پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ”امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور
کتابوں کا شوق“ کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے مدنی لائبریری کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
مکتبۃالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں
مزید بہتری لانے اور نظام کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش
مسائل کا حل اور اُن کے سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے”نرمی اور دعوتِ اسلامی سے محبت“ کے موضوع پر شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت
و رہنمائی کی۔
کورنگی ملیر کھوکھرا پار میں مدرسۃ المدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ
کی ذمہ داران و مدرسات

اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں پچھلے دنوں کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کورنگی ملیر کھوکھرا پار جامع مسجد مدینہ
کے قریب ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں مدسۃالمدینہ بالغات اور گلی گلی مدرسۃالمدینہ
کی ذمہ داران و مدرسات اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی
رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”قراٰن پڑھنے / پڑھانے کی فضیلت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
سوال و جواب ہوئے اور شعبے کی ترقی کے لئے اہداف طے کئے گئےجس کے بعد تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رکنِ بین
الاقوامی و پاکستان امور شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ کورسز کی سنت نکاح کے سلسلے میں
ہونے والی محفل نعت میں شرکت کی جس میں
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے بیان بھی کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

گجرات میں واقع فیضانِ
صحابیات میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن تا یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گلی گلی
مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران بنانےاور تحصیل سطح کی تقرریاں مکمل کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ
داران کو گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ملاقات اور تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا۔
گجرات میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزاور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ

نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز
ذمہ دار اسلامی بہنوں(جن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اور
دیگر ذمہ داران موجود تھیں) نے گجرات میں قائم فیضان آن
لائن اکیڈمی گرلزاور شارٹ کورسز
ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور کلاسوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے اسٹاف کے درمیان اطاعت کرنے، دعوتِ اسلامی کے دینی کام اخلاص کے ساتھ کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اولیائے
کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کی تعلیمات اور ان کی سیرت سے عاشقان رسول کو
وابستہ کرنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ
اللہِ علیہ“
پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کراماتِ حضرت معروف کرخی رحمۃُ اللہِ
علیہ“
پڑھ
یا سن لے اُسے سلسلۂ قادریہ کے بزرگانِ دین کے فیضان سے مالا مال فرمااور اُس کی
بے حساب بخشش کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے
سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں سیالکوٹ میٹروپولیٹن اور سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کی ٹاؤن
سطح کی ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی
مدرسۃالمدینہ اور گلی گلی ذمہ داران بنانے کا ذہن دیاگیا نیز شعبہ جات اور رہائشی
کورس میں داخلہ لینے کے اہداف دیئے گئے۔