دعوتِ اسلامی کے  قیام کو 40 سال مکمل ہونے پر پاکستان بھرمیں یومِ دعوتِ اسلامی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔

اس موقع پر 2ستمبر2021ء بروزجمعرات فیضان اسلام ڈیفنس میں یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈیفنس و کلفٹن کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عاشقانِ دعوتِ اسلامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں خصوصی طور پر نگرانِ ڈیفنس کابینہ نے مدنی پھول دیتے ہوئے شرکا کو ہر ماہ 3 دن مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔بعد ازاں اجتماعِ پاک کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ وسلام کا بھی سلسلہ ہو ا۔(رپوٹ: محمد حماد سوشل میڈیا مجلس ڈیفنس کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسزکے تحت 3ستمبر2021ءبروزجمعہ ٹنڈوآدم میں قائم جامعۃالمدینہ بوائزمیں اصلاحِ اعمال کورس ہواجس میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذٔکرام شریک تھے ۔

اس موقع پر نگرانِ نواب شاہ زون حاجی محمد عامر عطاری نے فضول گوئی پر کلام کیااس دوران رُکنِ نواب شاہ زون اعظم رضا عطاری نے بھی اپنی اصلاح اور نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے تربیت کی۔(رپوٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید عطاری شعبہ تعلیم نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلھوڑو سے ملاقات کی۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے وزٹ کے حوالے سے وائس چانسلر کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں اور یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر نےبہت جلد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کی نیت کی۔

مزید شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار نے نواب شاہ تھیلیسیمیا سینٹر کا وزٹ کرتے ہوئے معاملات اور کام کے انداز کا جائزہ لیانیز دعوت اسلامی کی طرف سے اب تک دیئےجانے والے بلڈ کی ڈیٹیل، تھیلیسیمیا کے بچوں کے تاثرات اوردعوتِ اسلامی بلڈ ڈرائیوکے حوالے سے گفتگو کی۔

الحمد للہ اس وقت 2300بیگز متعلقہ سینٹر کو مل چکے جو کہ ان ہی بچوں اور مریضوں کو لگائے جائیں گے۔

آئندہ مزید کیمپس کے حوالے سے بھی ریجن ذمہ دار اور نواب شاہ زون ذمہ دار کی بلڈ سینٹر کے ذمہ داران سے مشاورت ہوئی۔ (رپوٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کو 40 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں2ستمبر2021ءبروزجمعرات یومِ دعوتِ اسلامی زوروشور سے منایا گیا۔ الحمدللہ عزوجل اسی سلسلے میں ٹھل میں بھی ہفتہ وار اجتماع بسلسلہ یوم دعوت اسلامی بہترین انداز سے منایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 40سال کے عرصے میں ہونے والی خدمات کو بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادہ مولانا محمد شفیع صاحب سمیت تقریباً 200 عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔(رپوٹ: قاری عرفان عطاری رکن کابینہ فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں واپڈا ٹاؤن گجرانوالہ میں النور رائس کارپوریشن کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شہر کے بڑے بڑےتاجروں نےشرکت کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا،تاجروں نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے اپنے گھروں پر ایسے دینی حلقے منعقد کرنے کی نیت کی۔(رپوٹ: گجرانوالہ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت 22 اگست 2021ء  کوساہیوال زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار، ساہیوال کابینہ کی ذمہ دار اور بستہ ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے پر خصوصی توجہ دلائی گئی اور شعبے کے دینی کام کرنے کا انداز سمجھایا گیانیز آڈرز کرنے کا طریقہ بتایا گیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے اہداف دیئے گئے۔

اس کےساتھ ہی بُکر اسلامی بہنوں کے ناموں کی تقرری کی گئی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ نہ ملنے کی صورت پر کال سینٹر پر رابطہ کرنے کا ذہن دیا نیز اس نمبر کو عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی  بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےزیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ زون 2 کابینہ فیضان مدینہ کے 4 مدارس المدینہ میں جائزہ کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسہ کےمتفرق تحریری کام چیک کئے۔

مدرسات کو طالبات کی حاضری کی پابندی کروانے اور دینی کاموں کی رغبت دلاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔اس کےعلاوہ مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی حلقے میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعِ ذکر و نعت  کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی حلقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے سے متعلق تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو اچھے انداز میں مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کو اچھے انداز میں لیکر چلنے کےحوالےسے ان کی ذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں میں مضبوطی کے لئے تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا اوراسلامی بہنوں کوشعبے کے نکات کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے پر توجہ دلائی اور شخصیات تک انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ پہچانے کا ذہن دیا ۔آخر میں کارکردگی فارم سمجھانے کا سلسلہ ہوا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون لطیف آباد کابینہ کے علاقے کوھسار میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر علاقےکی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

نیکی کی دعوت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں اہل ثروت اسلامی بہنیں،ایڈوکیٹ آف ہائی کورٹ کے اہل خانہ اور ایک بیوٹی پارلرکی اونر کو بھی دعوت دی،اس دوران انہیں اپنے اداروں میں دینی حلقہ رکھنے کاذہن دیا جس پر پارلر کی اونر نے دینی حلقہ رکھوانے کی نیت کی نیز وہاں موجود کلائنٹس کو بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت اور مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد میں  سہ ماہی مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مدنی مشورے میں ’’تقسیم کاری‘‘ کے مدنی پھولوں پر بیان ہوا نیز اسلامی بہنوں کو مسجدِبیت بنانےکا ذہن دیا گیا۔ اس کےعلاوہ کارکردگی جدول،ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی انٹری اور کورس حُبِّ اہلِ بیت پر کلام بھی ہوا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے کورسز کروانے اور کارکردگی جدول وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت   گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 کے علاقے صدیق آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقسیم کاری کےموضوع پر بیان ہوا اور زون نگران اسلامی بہن کی جانب سے جو مدنی پھول ملے اس پر تربیت کی گئی نیز شعبے پر تقرر پورا کرنے اور مدرسات کے ٹیسٹ پر کلام ہوا۔اس کےساتھ ہی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے گئے اور شعبے میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے گئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو وقت پر پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔