یکم اگست2022ء  کو دعوت اسلامی کے تحت اراکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کامدنی مشورہ کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکزفیضان صحابیات میں ہوا۔

عالمی مجلس پوری دنیا میں اسلا می بہنوں کے دینی کاموں کو سنبھالنے اور بڑھانے کی ذمہ دار ہے یہ شعبہ پوری دنیا کے کئی ممالک میں دینی کاموں کی دھومیں مچارہا ہے۔

دورانِ مدنی مشورہ عالمی مجلس کی نگران اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے مشورے اور مسائل پر غور کیا گیا اور مدنی پھول بنائے گئے ۔

٭دوسری طرف نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرف آباد میں دفتر کی اسلامی بہن کے یہاں شادی کے سلسلے میں ہونے والی اسلامی بہنوں کی محفلِ نعت میں شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’شادی کے موقع پر شکر ادا کرنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شکر سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔ 


دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے، انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک و بیرونِ ملک میں  ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 4 اگست 2022ء بروز جمعرات شیرانوالہ گیٹ لاہور کی جامع مسجد اقصٰی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو محرم الحرام کے مہینے میں پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان رکنِ شوری نے اسلامی بھائیوں کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں بھر پور انداز میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اگست 2022ء بروز جمعرات شعبہ مدرسۃالمدینہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جاری قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو حسن اخلاق اپنانے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے نشست نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں کا فالو اپ لینا اور شعبے کی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرنا شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن بکس کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر انداز میں اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈہرکی میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں ڈہرکی سول کورٹ کے وکیل سلیم اختر ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔

یہ شجرکاری سلیم اختر ایڈوکیٹ کے آفسز کے سامنے اور ڈہرکی پبلک پارک میں کی گئی ۔(رپورٹ: محمد حسین عطاری ڈہرکی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


4 اگست 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد نماز ظہر ہزارہ ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے منصبِ امامت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے امامت کا اہل کون ہے؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟نیز اذان دینے والے کے احکامات پر باقاعدہ وضاحت اور مسائل بیان کرکے اصلاح کرنے اور توجہ دلانے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے تمام ذمہ داران کو اپنی مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازں ائمۂ کرام سمیت وہاں موجود امام صاحبان کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اگست 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں لاہور سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تجہیز و تکفین کورس کروائےجس  میں شعبے کا تعارف ، غسل میت اور تکفین و تدفین کا طریقہ سکھایاگیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


اپنے اسلاف و بزرگان دین و اولیائے کرام سے محبت نہ صرف ایمان کی زیادتی کا سبب ہے ، بلکہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں بھلائیاں و کامیابیاں بھی مقدر بنتی ہیں ۔پاکستان کے شہر پاکپتن میں ہر سال 4،5 محرم الحرام کو بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کا عرس انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے تحت بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار مبارک پر قرآن خوانی اور سنتوں بھرا محفل پاک کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ اور جامعات المدینہ کے طالب علموں نے مزار مبارک پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ،دعائے مدینہ اور بابا فرید الدین گنج شکر کی منقبت پڑھی گئی اور سنتوں بھرا بیان ہوا۔

اس محفل پاک میں طالب علموں کے علاوہ اساتذہ کرام ، ذمہ داران اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2022ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”تسبیحِ فاطمہ کےفضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر نماز کے بعد اور سونےسے پہلے تسبیح فاطمہ کا ورد کرنے نیز اپنے معمولات میں تسبیح فاطمہ کو شامل کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 اگست 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نماز ِعصر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے دور دراز سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ایمان کی سلامتی“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کرنے، برے خاتمے کے اسباب، ایمان پر استقامت پانے اور اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

مزید رکنِ شوری نے مقامی نمازیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کودعوت ِاسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازیوں نے رکن شوری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 اگست 2022 ء کو شعبہ ایگریکلچر  اینڈ لائیو سٹاک دعوت اسلا می کی جانب سے ٹنڈو الہ یار پراڈکشن آفس میں شجرکاری کی گئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مظہر رند ، مولانا عمران مدنی ، مدثر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری شامل تھے۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نےحاضرین میں شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔شخصیات نے مدنی چینل کو تأثرات بھی دیئےاور دعوت اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپورٹ: ڈسٹر کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اگست 2022 ء ٹنڈو الہ یار ، حیدرآباد روڈ کے قدیمی گل قبرستان میں پلانٹیشن کا سلسلہ  ہوا جس میں سید ممتاز شاہ راشدی ، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نےحاضرین میں شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: ڈسٹر کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)