دعوتِ اسلامی کےتحت   26 جولائی تا 2اگست 2022ء کو نگران پاکستان اسلامی بہن نے صوبہ خیبر پختون خواہ اور صوبہ بلوچستان کی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کام کورس (آن لائن) کروایا جس میں صوبۂ نگران،ڈویژن نگران اور بعض ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت ِ اسلامی نے دینی کام کرنے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور سیکھنے سیکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کے مدنی پھول بتائے جبکہ شیڈول میں علاقائی دورہ ذمہ دار ، اصلاح اعمال ذمہ دار ، مدرسۃ المدینہ بالغات اور ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی اپنے اپنے شعبے کے مدنی پھول بتائے ۔

اس کے علاوہ دینی کام کرنے کے دوران آنے والے مسائل کا حل کیسے نکالا جائے اس حوالے سے تربیت کی۔ مزید کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں سے سوال و جواب کی صورت میں زبانی ٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں نے کورس میں بیان کئے گئےمدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔