کامونکی میں ایک
تاجر کی والدہ کی برسی کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 5ستمبر2021ءبروزاتوار کامونکی میں تاجر محمد
زاہد کی والدہ کی سالانہ برسی کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر زون
ذمہ دار قمر الدین عطاری نے’’ نعمت کا شکر اور والدین کی قدر‘‘پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی ۔ اس اجتماعِ پاک میں تاجران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ (رپوٹ: محمد رضوان عطاری ڈویژن نگران کامونکی
شرق ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوئٹہ
زون خضدار کابینہ کے علاقہ غوث آباد میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں کوئٹہ زون خضدار کابینہ کے علاقہ غوث آباد اور کنواری
روڈ میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن
میں کثیرتعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوت
اور نعت سے دعائے صحت اجتماعات کا آغاز ہواجن میں ریجن مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے’’مصیبتوں پر صبرکرنے کے فضائل‘‘ کےموضوع پر
بیانات کئے اور اسلامی بہنوں کو صلوٰۃ
الحاجات پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں صلوٰۃ
الحاجات ادا کی اور پھر اس کےبعد دعا کا سلسلہ ہوا۔
آخر
میں روحانی علاج کے بستوں کا سلسلہ ہواجن سےتقریبا 93 اسلامی بہنوں نےتعویذات عطاریہ حاصل کئےجن میں مریض و
پریشان حال اسلامی بہنوں کو تقریباً320 تعویذات عطاریہ دیئے گئے اور127اد و وظائف بتائےگئے۔
مزید دم کی ہوئ ڈوریاں دی گئیں۔اس
کےساتھ ہی نیک اعمال کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26اگست 2021ءبروز جمعرات پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورےکاانعقادہو ا جس میں ریجن نگران
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے یومِ دعوت اسلامی و یوم ِتشکر کے حوالے سےاسلامی بہنوں کواجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔ اس کےعلاوہ تاثرات و
نیتوں کی کارکردگی اور اسلامی بہنوں کے مدرسہ المدینہ کی کارکردگی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا۔اسی کےساتھ ہی ماہانہ
ڈویژن دینی حلقہ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔مزید ماہنامہ فیضان مدینہ میں موجود مضامین پڑھنے کی دعوت دی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
راولپنڈی
کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26اگست 2021بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن
ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقے کا انعقا دہو ا
جس میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے دینی حلقےمیں
شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’مبلغات کی اصلاح‘‘ کرنےکے حوالےسےنکات بیا ن کئےاور انہیں
مزیدآئندہ کےلئے دینی کام
کرنےکےحوالےسےاہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت ملتان کابینہ الجیلان ٹاؤن میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون کی ملتان
کابینہ الجیلان ٹاؤن میں MPA سلمان نعیم کے گھر انکی والدہ اور اہلیہ کو نیکی کی دعوت دینےکا سلسلہ رہا۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےانہیں دعوت
اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئے یوم دعوت اسلامی پر ہونے والےاجتماع کی معلومات ( Briefing) دی اورمدنی چینل پر ہونےوالا
یہ اجتماع دیکھنےکاذہن دیا نیز انہیں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے اور اپنے گھر شخصیات اجتماع منعقد کروانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے تحت ٹنڈو آدم میں تین دن کا اصلاحِ اعمال کورس ہوا جس میں جامعۃالمدینہ
بوائز کے طلبۂ کرام،امامت کورس اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
امیر پور میں
دعائے صحت اجتماع میں لگنے والے روحانی
علاج کےبستہ کی کارکردگی
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت 25
اگست 2021ء کومظفرگڑھ زون کےعلاقہ امیر پور میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں روحانی علاج کا بستہ
بھی لگاجس کی کارکردگی درج ذیل ہیں:
بستہ
پر آنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 20
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:35
بتائے
گئےا وراد عطاریہ کی تعداد: 25
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 15
ملتان
زون کی تمام بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ کال مدنی مشورے کاسلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
26 اگست 2021ء کوملتان زون کی تمام بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کاسلسلہ ہواجس میں زون ذمہ دار اور شعبہ روحانی علاج کی بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’یوم
دعوت اسلامی‘‘ کےموضوع پر بیان کیانیز
دعائے صحت اجتماع منعقد کرنے، مدنی بہاریں لکھنے اور شعبے کے حوالے سے دیگر مدنی
پھول پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
4ستمبر2021ءبروزہفتہ
پتوکی ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونےپر گریٹ پیلس شادی ہال میں
اجتماعی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹیچرز، اسٹوڈنٹس،
وکلا، تاجران اورجامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام سمیت کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس دوران مجلس
مدنی چینل کا بستہ بھی لگایا گیا جس میں موبائل فون میں مفت مدنی چینل کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر کے دیا گیا۔(رپوٹ: علی ریاض
عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور ریجن ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو
شعبے میں دینی کاموں کو بہتر کرنے اور بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا نے اپنی
اچھی چھی نیتیں پیش کیں۔
قراٰن کا
سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی سلسلے میں
دعوتِ اسلامی نے مختلف مقامات پر مدرسۃالمدینہ اسلامی بھائیوں کے لئے قائم
کئے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کوفرض علوم کے ساتھ ساتھ تجوید کے ساتھ
قراٰنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔پچھلے دنوں ٹھل میں قائم مدرسۃالمدینہ اسلامی
بھائیوں کے لئے میں نگران کابینہ عبدالوحید عطاری مدنی ،نگرانِ ڈویژن محمد اویس عطاری اور قاری شہباز عطاری کا جانا ہوا ۔
اس موقع پر
ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کو مدنی پھول بھی دیئے۔(رپوٹ: قاری
عرفان عطاری رکن کابینہ فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بھائیوں کی نماز کی درستگی کے لئے گیمبرمیں یکم ستمبر2021ء کو فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا
جس میں اسٹوڈنٹس ، تاجران اور دیگر اسلامی بھائی موجود ہیں ۔اس کورس
میں وقتاًفوقتاًمبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں پچھلے دنوں نگرانِ کابینہ بلال عطاری نے شرکا کو نماز درست پڑھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان
کی تربیت کی۔
مختلف موضوعات پر چالیس احادیث
کا مجموعہ
منتخب حدیثیں
مؤلف:شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد
المصطفیٰ اعظمی عَلَیْہِ
رَحْمَۃُ اللہ الْغَنِی
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
٭ کتاب
پر کام شروع کرنے سے پہلے اس کتاب کے مختلف نسخوں میں حتی المقدور صحیح ترین نسخے کا انتخاب کرنے کی کوشش کی گئی٭ جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر کمپوزنگ جس میں رموز ِاَوقاف (فُل اسٹاپ، کاماز، کالنز وغیرہ )کا مقدور بھر اہتمام کیا گیا ہے٭ کمپوز شدہ مواد کا اصل
سے تقابل تاکہ محذوفات ومکررات وغیرہ جیسی اغلاط نہ رہیں٭ عربی عبارات، سن ِواقعات
ا ور اَسمائے مقامات و مذکورات کی اصل مآخذ سے تطبیق٭ آیاتِ قرآنیہ، اَحادیث
وروایات وغیرہا کی اصل مآخذسے حتی المقدور تخریج
وتطبیق٭ حوالہ
جات کی تفتیش تاکہ اغلاط کا امکان کم سے کم ہو٭ اِرتباطِ متن وحواشی یعنی حو الہ جات وغیرہ کو متن سے
جدا رکھتے ہوئے اسی صفحہ پر نیچے حاشیہ میں تحریر کیا گیاہے٭ امام اہلسنت، مجدد دین وملت مولانا الشاہ امام احمد رضا
خان علیہ
رحمۃ اللہ المنان کے شہرۂ آفاق ترجمہء قرآن ’’کنزالایمان ‘‘ کا ذوق رکھنے والوں کے لیے
حاشیہ میں قرآنی آیات کا ترجمہ کنزالایمان
سے دیا گیا ہے جبکہ متن میں مصنف علیہ الرحمۃ کے ترجمہ کو برقرار رکھا گیا ہے ٭ اورآخر
میں مآخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین
کے ناموں، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔
246صفحات پر
مشتمل یہ کتاب2009ء سے لیکر 5 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً23ہزار کی
تعداد میں چھپ چکی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔