نمازِ جمعہ فرضِ عین اور شعارِ اسلام میں سے ہے۔ (مرآة المناجیح ج 2 ص 309) اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مؤکد (تاکیدی) ہے جبکہ اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ (بہار شریعت ج 1 ص 762) قرآن کریم میں بطورِ خاص نمازِ جمعہ کیلئے تمام دنیاوی مشاغل ترک کرکے حاضر ہونے کا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ (الجمعہ ۹) ترجمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ اگر تم جانو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے ۔

پہلے جمعے سے متعلق سیرت بیان کرنے والے علماء کا بیان ہے کہ جب حضور خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم ہجرت کرکے مدینہ طیبہ تشریف لائے تو 12 ربیع الاوّل ،پیر کے دن، چاشت کے وقت قباء کے مقام پر ٹھہرے،پیر سے لے کر جمعرات تک یہاں قیام فرمایا اور مسجد کی بنیاد رکھی، جمعہ کے دن مدینہ طیبہ جانے کا عزم فرمایا، بنی سالم بن عوف کی وادی کے درمیان جمعہ کا وقت آیا، اس جگہ کو لوگوں نے مسجد بنایا اور سرکارِ دو عالَم صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے وہاں جمعہ پڑھایا اور خطبہ فرمایا۔ یہ پہلا جمعہ ہے جو نبی کریم صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے اپنے اَصحاب رضی اللہ عنہ مکے ساتھ پڑھا۔ (صراط الجنان، الجمعۃ، تحت الآیۃ: 9)

نمازِ جمعہ کی فضیلت اور اہمیت سے متعلق بہت سی احادیثِ مبارکہ مروی ہیں۔ ان میں سے 5 احادیث ملاحظہ ہوں۔

1۔ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نمازِ جمعہ فرض ہے سوائے مریض یا مسافر یا عورت یا بچہ یا غلام کے۔ (سنن الدار قطنی، کتاب الجمعۃ، باب من تجب علیہ الجمعۃ، الحدیث: 1560، ج 2، ص 3)

2۔ جمعہ کفّارہ ہے ان گناہوں کے لیے جو اس جمعہ اور اس کے بعد والے جمعہ کے درمیان ہیں اور تین دن زیادہ اور یہ اس وجہ سے کہ اﷲ پاک فرماتا ہے: ’’جو ایک نیکی کرے، اس کے لیے دس مثل ہے۔ (المعجم الکبیر، الحدیث: 3459، ج 3، ص 298)

3۔ پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک ان تمام گناہوں کو مٹا دیتے ہیں، جو ان کے درمیان ہوں جب کہ کبائر سے بچا جائے۔ (صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب الصلاۃ الخمس، الحدیث: 16۔(233)، ص 144)

4۔ پانچ چیزیں جو ایک دن میں کرے گا، اللہ کریم اس کو جنتی لکھ دے گا۔ (1) جو مریض کو پوچھنے جائے، (2) جنازے میں حاضر ہو ، (3) روزہ رکھے ، (4) جمعہ کو جائے ، (5) اور غلام آزاد کرے۔ (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجمعۃ، 3 / 191، الجزء الرابع، الحدیث: 2760)

5۔ جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے۔ (جمع الجوامع ج 4 ص 84 حدیث 11109)

جس طرح نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بہت سے فضائل ہیں، اسی طرح اس کے ترک پر سخت وعیدیں بھی بیان کی گئی ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ باجماعت پانچوں نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا بالخصوص اہتمام کریں اور اس کے فضائل حاصل کریں۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم 


جمعہ کی نماز فرضِ عین ہے۔ اس کا انکار کرنے والا کافِر ہے۔ الله پاک فرماتا ہے، ترجمہ كنزالایمان: اے ایمان والو! جب نماز کی اذان ہو جمعہ کے دن تو الله کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو۔ (سورہ جمعہ، آیت 9) حضرت سید محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کےمطابق:حضور صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم جب ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبا کے مقام پر12ربیع الاول622ءبروز پیر شریف چاشت کے وقت اقامت فرمائی۔ چند دن یہاں قیام فرمایا اور مسجد کی بنیاد رکھی۔ جمعہ کے دن مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے، راستے میں بنی سالم ابنِ عوف کے بطنِ وادی میں جمعہ کا وقت ہوا۔ لوگوں نے اس جگہ کو مسجد بنایا۔ آپ صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے وہاں جمعہ ادا فرمایا اور خطبہ فرمایا۔ (ملخص،فیضان جمعہ ص2,3- خزائن العرفان ص 884) نماز جمعہ کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں فرامینِ آخری نبی صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم ملاحظہ ہوں: نبی پاک صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازے پر آنے والوں کو لکھتے ہیں۔جو پہلے آتا ہے اسے پہلے لکھتے ہیں،جلد آنے والا اس کی مثل ہے جو الله پاک کی راہ میں ایک اونٹ صدقہ کرے، اس کے بعد آنے والا شخص اس کی مثل ہے جو ایک گائے صدقہ کرے، اس کے بعد والا اس کی طرح جو مینڈھا صدقہ کرے، پھر اس کی طرح جو مرغی صدقہ کرے،پھر اس کی طرح جو انڈا صدقہ کرے اور جب امام خطبے کے لیے بیٹھ جاتا ہے تو وہ اعمال ناموں کو لپیٹ لیتے ہیں اور آکر خطبہ سنتے ہیں۔ (فیضان جمعہ ص,6- صحیح بخاری ج1,ص319, حدیث 929) حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بعض علما نے فرمایا کہ ملائکہ جمعہ کی طلوعِ فجر سے کھڑے ہوتے ہیں،بعض کے نزدیک آفتاب چمکنے سے،مگر حق یہ ہے کہ سورج ڈھلنے یعنی ابتدائے وقتِ ظہر سے شروع ہوتے ہیں کیوں کہ اسی وقت سے وقتِ جمعہ شروع ہوتا ہے، معلوم ہوا کہ وہ فرشتے سب آنے والوں کے نام جانتے ہیں، خیال رہے کہ اولاً سو آدمی ایک ساتھ مسجد میں آئیں تو وہ سب اول ہیں۔ (فیضانِ جمعہ ص5,6- مرات ج 2,ص335) *رسول الله صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے فرمایا: جو غسل کرے پھر جمعہ کو آئے،پھر جو مقدر میں ہے وہ نماز پڑھے پھر خاموش بیٹھے حتی کہ امام خطبہ سے فارغ ہو جائے پھر اس کے ساتھ نماز پڑھے تو اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان اور تین دن زیادہ اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بعض علما فرماتے ہیں کہ غسلِ جُمعہ نماز کے لیے مسنون ہے نہ کہ دن جمعہ کے لیے لہٰذا جس پر جمعہ کی نماز نہیں ان کے لیے غسل سنّت نہیں۔ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔بعض فرماتے ہیں کہ جمعہ کا غسل نمازِ جمعہ سے قریب کرو حتی کہ اس کے وضو سے جمعہ پڑھو۔ (مرات ج 2،ص328،حدیث 1382) فتاویٰ عالمگیری میں ہے: اگر جمعہ کو فجر کے بعد غسل کیا پھر حدث ہوا اور جمعہ وضو کر کے پڑھا یا جمعہ کے بعد غسل کیا تو سنت پر عمل پیرا نہ ہوا۔ )الفتاوی الہندیة،کتاب الطہارة،الفصل الاول فیما یجوز بہ التوضؤ، جلد1،صفحہ16،دار الفکر،بیروت(

* رسول الله صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے فرمایا کہ جو جمعہ کے دن غسل کرے وہ اپنے بہترین کپڑے پہنے اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو لگائے،پھر جمعہ میں آئے تو لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے،پھر جو اس کے مقدر میں لکھا ہے نماز پڑھ لے پھر جب امام نکلے تو خاموش رہے حتی کہ نماز سے فارغ ہو جائے تو اس جمعے اور اگلے جمعہ کے درمیان کا کفارہ ہو گا۔ بعض علما فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے سفید کپڑے بہتر ہیں عورت کے لیے رنگین،مرد کے لیے سرخ و پیلے کپڑے منع ہیں خواہ بننے کے بعد رنگے گئے ہوں یا رنگے ہوئے سوت سے بنے گئے ہوں(مرقات) (مرات ج 2, ص330,331 ,حدیث 1387) *رسول الله صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے فرمایا: جو جمعہ کے دن نہلائے اور نہائے اور جلدی آئے اور جلدی کام کرے اور پیدل آئے سوار نہ ہو اور امام سے قریب بیٹھے اور کان لگا کر سنے اور کوئی بے ہودگی نہ کرے تو اسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے عمل،روزوں اور شب بیداریوں کا ثواب ملے گا۔ حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، مسجدمیں بھی جلد حاضر ہو اور جو نیکیاں کرنی ہوں ذِکر،تلاوت،صَدقہ، خیرات وہ سب کچھ جلدی کرے اسی لیے بعض حضرات زیارتِ قُبور بھی نماز سے پہلے ہی کرتے ہیں،ان کا ماخذ یہ حدیث ہے۔ (مرات ج 2,ص331,حدیث 1388) *پیارے آقا صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ تمہارے لیے ہر جمعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے لہٰذا جمعہ کی نماز کے لیے جلدی نکلنا حج ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز کے لیے انتظار کرنا عُمرہ ہے۔ (السنن الکبری للبیہقی ج 3,ص 342,حدیث 5950) حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (نمازِ جمعہ کے بعد) عصر کی نماز پڑھنے تک مسجد ہی میں رہے اور اگر نمازِ مغرب تک ٹھہرے تو افضل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جس نے جامع مسجد میں (جمعہ ادا کرنے کے بعد وہیں رک کر) نمازِ عصر پڑھی اس کے لیے حج کا ثواب ہے اور جس نے( وہیں رک کر)مغرب کی نماز پڑھی اس کے لیے حج اور عمرے کا ثواب ہے۔ (فیضانِ جمعہ ص7,8,اِحیاءُ العُلُوم ج1,ص249) نمازِ جمعہ ہر مسلمان عاقل ،بالغ، تندرست مرد پر فرض ہے۔ اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ نمازِ جمعہ کی پابندی کریں تاکہ فضائلِ جمعہ پا سکیں۔ 


نمازِ جمعہ فرضِ عین اور شعارِ اسلام میں سے ہے۔ (مرآة المناجیح ج 2 ص 309) اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مؤکد (تاکیدی) ہے جبکہ اس کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ (بہار شریعت ج 1 ص 762) قرآن کریم میں بطورِ خاص نمازِ جمعہ کیلئے تمام دنیاوی مشاغل ترک کرکے حاضر ہونے کا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ (الجمعہ ۹) ترجمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کیلئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو۔ اگر تم جانو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے ۔

پہلے جمعے سے متعلق سیرت بیان کرنے والے علماء کا بیان ہے کہ جب حضور خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم ہجرت کرکے مدینہ طیبہ تشریف لائے تو 12 ربیع الاوّل ،پیر کے دن، چاشت کے وقت قباء کے مقام پر ٹھہرے،پیر سے لے کر جمعرات تک یہاں قیام فرمایا اور مسجد کی بنیاد رکھی، جمعہ کے دن مدینہ طیبہ جانے کا عزم فرمایا، بنی سالم بن عوف کی وادی کے درمیان جمعہ کا وقت آیا، اس جگہ کو لوگوں نے مسجد بنایا اور سرکارِ دو عالَم صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے وہاں جمعہ پڑھایا اور خطبہ فرمایا۔ یہ پہلا جمعہ ہے جو نبی کریم صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم نے اپنے اَصحاب رضی اللہ عنہ مکے ساتھ پڑھا۔ (صراط الجنان، الجمعۃ، تحت الآیۃ: 9)

نمازِ جمعہ کی فضیلت اور اہمیت سے متعلق بہت سی احادیثِ مبارکہ مروی ہیں۔ ان میں سے 5 احادیث ملاحظہ ہوں۔

1۔ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو اس پر جمعہ کے دن نمازِ جمعہ فرض ہے سوائے مریض یا مسافر یا عورت یا بچہ یا غلام کے۔ (سنن الدار قطنی، کتاب الجمعۃ، باب من تجب علیہ الجمعۃ، الحدیث: 1560، ج 2، ص 3)

2۔ جمعہ کفّارہ ہے ان گناہوں کے لیے جو اس جمعہ اور اس کے بعد والے جمعہ کے درمیان ہیں اور تین دن زیادہ اور یہ اس وجہ سے کہ اﷲ پاک فرماتا ہے: ’’جو ایک نیکی کرے، اس کے لیے دس مثل ہے۔ (المعجم الکبیر، الحدیث: 3459، ج 3، ص 298)

3۔ پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک ان تمام گناہوں کو مٹا دیتے ہیں، جو ان کے درمیان ہوں جب کہ کبائر سے بچا جائے۔ (صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب الصلاۃ الخمس، الحدیث: 16۔(233)، ص 144)

4۔ پانچ چیزیں جو ایک دن میں کرے گا، اللہ کریم اس کو جنتی لکھ دے گا۔ (1) جو مریض کو پوچھنے جائے، (2) جنازے میں حاضر ہو ، (3) روزہ رکھے ، (4) جمعہ کو جائے ، (5) اور غلام آزاد کرے۔ (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجمعۃ، 3 / 191، الجزء الرابع، الحدیث: 2760)

5۔ جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے۔ (جمع الجوامع ج 4 ص 84 حدیث 11109)

جس طرح نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بہت سے فضائل ہیں، اسی طرح اس کے ترک پر سخت وعیدیں بھی بیان کی گئی ہیں لہذا ہمیں چاہئے کہ باجماعت پانچوں نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا بالخصوص اہتمام کریں اور اس کے فضائل حاصل کریں۔ اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ و اٰلہ وسلم 


تفصیلات کے مطابق آج 15 اگست 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نعت خوان اسلامی بھائیوں کا  مدنی مذاکرہ ہوگا جس میں امیرِ اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکرے کا آغاز رات ساڑھے نو بجے ہوگا۔ اس موقع پر مدنی چینل پر براہِ راست سوالات و جوابا ت کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ نعت خوان اسلامی بھائی آف ایئر مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت سے سوالات بھی کرسکیں گے۔ 


شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اگست 2022ء بروز جمعہ ساہیوال ڈویژن ضلع  اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ذمہ دار ان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار عبدالرزاق عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کے مقامات بڑھانے کے علاوہ مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

مزید ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عمیر رضا عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوٹری حیدرآباد سندھ میں قائم بابا صلاح الدین علیہ رحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار عاصم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین پیر عبید اللہ صلاحی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سجادہ نشین کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سندھ سے 3 دن کا مدنی قافلہ سندھ کے شہر میرپورخاص کی جانب روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نماز، وضو اور غسل سمیت تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھایا جبکہ شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ دار ان موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 اگست 2022ء بروز جمعہ شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے بذریعہ زوم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے بستہ  ذمہ داران شریک تھے۔

اس سیشن میں پاک مشاورت آفس کے ذمہ دار وقار عطاری نے اسلامی بھائیوں کی نیو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت کی نیز کارکردگی انٹر کرنے کے متعلق آگاہی دی۔

دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کارکردگی کو مزید بہتر انداز میں بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں موجود مدرسہ منور الاسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے نیز آئندہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف آفیسرز نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل علی محمد آفریدی (پاکستان ریلویز اکیڈمی)، پی ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل علی رضا میکن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک عابد اور انسٹرکٹر ٹو اکیڈمی احمد علی سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود آفیسرز کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ آن لائن برانچ اشاعت الاسلام ملتان کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گرلز ہوم کلاسز کے ذمہ دار مولانا راشد  عطاری مدنی اور برانچ ناظم اشاعت الاسلام مولانا رمضان عطاری مدنی بھی شریک تھے۔

مولانا غلام عباس عطاری مدنی (رکن مجلس) اور مولانا عرفان مدنی (ڈویژن تعلیمی ذمہ دار) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ شرکائےمدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے قصبے علی پور چٹھہ مدینہ چوک نزد مدنی ٹاؤن فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  11 اگست 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے عاشقانِ رسول سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ِتحصیل وزیرآباد نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے اور ان کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، انہیں بروقت خالی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علی پور چٹھہ میں قائم اوراقِ مقدسہ کے مقام کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے چند اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)