12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				علی پور چٹھہ مدینہ چوک ضلع گوجرانوالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Thu, 11 Aug , 2022
									
                                
																
								3 years ago
								
								
								
							پنجاب پاکستان کے قصبے علی پور چٹھہ مدینہ چوک ضلع
گوجرانوالہ  میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے اور ان
کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع
پر اہلِ علاقہ نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، انہیں بروقت خالی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
            Dawateislami