صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں3 اگست 2022ء بروز بدھ صوبہ پنجاب کے شعبہ ڈونیشن سیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی اورڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں مشاورت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اورآئندہ کے اہداف طے کئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء ٹنڈوالہ یار غوثیہ مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین میں ”بیماری بھی ایک نعمت ہے “ کہ عنوان پر بیان کیا اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز مریضوں کے لئے دعائے شفاکا بھی اہتمام ہوا ۔اجتماع کے بعد ذمہ داران نے لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے استخارہ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ دار عبد الرحیم عطاری ، ڈاکٹر امید علی عطاری اور مولانا عمران عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد طاہر مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میٹروپولیٹن میں واقع سمن آباد ٹاؤن، گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔رکنِ شوریٰ نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےعاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں اپنے اپنے محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں واقع اقبال ٹاؤن کی پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور انہیں دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور ڈویژن کی تحصیل شیخوپورہ میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی(بہو)، جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی (زوجہ محترمہ )اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی خالہ اُمِّ اُسید آج 5 اگست 2022ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی پرہوگی۔

اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور اللہ پاک انہیں حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پڑوس نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 


مسلمانوں کے نزدیک قرآن و حدیث کے بعد صحابہ کرام، تابعین اور اولیائے کرام کے ارشادات سب سے معتبرہے جس کو بندہ اپنی زندگی میں شامل کرکے اس پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےشہزادۂ امام حسین حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہُ عنہما کے ارشادات سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے لئے اس ہفتے14 صفحات پر مشتمل رسالہ ارشادات امام زین العابدینپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو،بنگلہ، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہارشادات امام زین العابدین پڑھ یا سن لے اُسےصحابہ و اہل بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پچھلے دنوں پی آئی بی کالونی  میں رکنِ شورٰی حاجی امین کی ہمشیرہ کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں شجرکاری منایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے سیکڑوں تعداد میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے 2 اگست 2022ء بروز منگل عثمان شاہ ہوڑی تحصیل ھنڈومری میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں وائس چیئرمین راجپوت کاشف اور علاقے کے زمیندار سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحصیل نگران توفیق احمد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں زمیندار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:توفیق احمد عطاری نگران تحصیل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


درخت اللہ عزوجل کی ایسی نعمت ہے جو ہمیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرتا اور ہمارے ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا تا ہےجو وطنِ عزیز کی آنے والی نسلوں کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست2021ء کی طرح یکم اگست 2022ء بروز پیر یومِ شجر کاری منایا گیا جس میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کثیر عاشقانِ رسول نے پاکستان بھر کے مختلف شہروں، گاؤں،ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یو سی، وارڈ، مدارس المدینہ، جامعۃا لمدینہ، اسکول، کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں پودے لگائے۔

واضح رہے اس سال 2022ء میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کم و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائے جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری اور حاجی محمد امین عطاری شامل تھے۔(رپورٹ:محمد فواد عطاری ڈسٹرکٹ سینٹرل شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف سطح کے ذمہ داران کی میٹنگ کی جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور نگرانِ یو سی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی اور انہیں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے لوگوں کو دینِ اسلام اور دامنِ مصطفیٰ ﷺ سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 2 ستمبر 2022ء کو ہونے والے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

رکنِ شوریٰ نے رواں سال 2022ء میں بھر پور انداز سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا جس پر میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)