2ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے 40 سال مکمل ہونے پر دنیابھر میں یوم تاسیس جوش خروش سے منایا گیا۔

خوشی کے اس موقع پر مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے (Birmingham UK) میں بھی خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے جس کے مناظر آپ اوپر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھو ڑ لائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسلِ میت دینے ا ور كفن پہنانے كاعملی طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے بارے میں مدنی پھول بتائے اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب و رسائل پڑھنے کا ذہن دیا اور غسل میت دینےکے کار خیر میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام Park View cityشاہ پور کانجراہ ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹریننگ سینٹربنانے کے مقاصد بیان فرمائے۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔

سینٹر میں Skills Enhancement programکے حوالے سے ٹریننگ دی جائے گی۔(Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ ہفتے ساؤتھ افریقہ میں مختلف مقامات (ویلکم، ڈربن، جوہانسبرگ، پیٹرماریٹزبرگ ،پولکوانے) پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت پیش کی اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کے لئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے ،جوہانسبرگ ، ویلکم، پیٹرماریٹزبرگ اور ڈربن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں دو مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02  ستمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت کی قربانیاں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے ، دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی۔