
دعوت اسلامی کے تحت سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر میثم
عباس، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ، اسسٹنٹ کمشنر
محمد مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر ایچ۔ آر ۔راحیل بیگ، رجسٹرار اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف، پی
۔ایس ۔او ۔ٹو ۔ڈی ۔پی ۔او ۔خرم شہزاد اور آئی ٹی انچارچ پولیس ڈیپارٹمنٹ خرم اصغر
جعسرسے دعوت اسلامی کے ذمہ دار ان نے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی دینی و سماجی
خدمات بیان کیں اور شجرکاری مہم میں شرکت
کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ڈیمارٹمنٹ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ان کے آفس میں شجر کاری مہم کے متعلق میٹنگ

دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے
تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق محمد وقار عطاری (کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان) نےڈپٹی
کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے ملاقات کی اور انہیں FGRF کے تحت شجرکاری مہم کے بارے میں بتایا اور انہیں اس میں حصہ لینے
کا ذہن دیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کو سراہا ، نیز ڈپٹی کمشنر
سبی نے بخاری گراؤنڈ پارک میں شجر کاری کرنے کا طے ہوا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع سبی وحید شریف
عمرانی، یوٹی تحصیلدار ثناء اللہ کھوسہ سمیت ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری ،ڈویژن سبی
کے FGRF کے ذمہ دار شاکر عطاری بھی میٹنگ میں موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیمارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
 - Copy.jpeg)
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے
دنوں ذمہ دار وقار عطاری (شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ) نے سبی میں ” SDO CASCO WAPDA سردار اصغر خان موسٰی خیل “ کے ساتھ میٹنگ کی
جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی
جانب سے شجر کاری مہم کے متعلق گفتگو کی اور ڈویژن واپڈا آفس و RO آفس
میں دعوت اسلامی FGRF کے تحت شجر کاری کرنے کاطے کیا گیا۔
اس دوران دیگر افسران ، لائن مین، آل پاکستان
واپڈا ہائیڈرو و یونین سب ڈویژن سبی کے چیئرمین جلال بلوچ، وائس چیئرمین عبدلمجید
کھوسہ و دیگر موجود تھے۔(رپورٹ: محمد
وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیمارٹمنٹ ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اٹک ڈسٹرکٹ راولپنڈی ڈویژن
پنجاب میں مدنی مذاکرہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں کثیر اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے محمد بدر عطاری نے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی
زبان میں ترجمانی کی۔ اس موقع پر پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری،
پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ذمہ دار سلطان
عطاری، پنجاب سطح کے اسپیشل پرسنز ذمہ
دار خالد عطاری اور اسلام آباد سٹی ذمہ دار سلیمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ڈپٹی کمشنر کورنگی
اور ایس ۔ایس ۔پی۔ کورنگی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا وزٹ
 - Copy.jpeg)
30 جولائی
2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی
اور ایس ۔ایس ۔پی۔ کورنگی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورنگی کا وزٹ کیا جس میں ڈپٹی کمشنر
کورنگی سید محمد علی زیدی ، ایس ۔پی۔
کورنگی فیصل بشیر میمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز جاکھرانی ، اسسٹنٹ کمشنر
کورنگی فاروق سومرو ، اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مونس احمد ، ڈی ۔ایس ۔پی ۔کورنگی جاوید یوسفزئی
، ڈی ۔ایس ۔پی ۔لانڈھی ملک نواز ، میونسپل کمشنر کورنگی وسیم سومرو ، ایکس ۔سی۔ این
۔کورنگی سہیل عسکری ، ایکس ۔سی ۔این ۔لانڈھی ارشد سیھار ، ایکس ۔سی ۔این ۔خالد
ملاح ، ایکس ۔سی ۔این ۔بہروز خان ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ منیجمنٹ راشد رؤف اور دیگر
افسران سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات کورنگی ڈسٹرکٹ میں شجر کاری مہم کے
لئے جن جگہوں پر کیمپ لگائے جائےنگےان کا دورہ کیا اور گرین بیلٹ و اربن فاریسٹ کے
حوالے سے بھی جگہیں دیکھیں۔(رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
شعبہ
تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ تعلیم عالمی و پاک سطح کورسز ذمہ دار
اسلامی بہنوں اور شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ کی
ناظمہ نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے کے کورس کروانے کے سلسلے میں مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کے تحت کورسز کی تیاری کب سے ہو؟اس کے
مشورے کون لے؟اس کی کارکردگی کا نظام کیا ہو؟ ان امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
٭دوسری
طرف عالمی سطح و بین الاقوامی امور شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوورسیز کی پہلی و دوسری سطح کے مدنی مشورے لینے و کارکردگی شیڈول وصول ہونے پر بات چیت کی نیز کفن دفن و کارکردگی فارم کی وضاحت سے متعلق امور پر بھی اسلامی بہنوں کو نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد سلطان
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب سے ملاقات کی اور
جامعۃ المدینہ نابینا افراد کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری کے ہمراہ پاکپتن شریف کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات اور انہیں جامعۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں
داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 جولا ئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے علاقہ پیر کالونی وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں’’بیماری کے فائدے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بیماریوں، مصیبتوں پر صبر کے فضائل بیان کرتے
ہوئے تربیت کے مدنی پھول دیئے۔ اجتماع کے
بعد ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جاکر ان کی طبیعت کی خرابی پر ان
سے عیادت کی ۔
٭دوسری
جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ علاقہ پیر کالونی میں گھر گھر جا
کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوتیں دیں اور اجتماع میں آنے کے
لئے ذہن دیا اس انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پرملاقات و تعزیت
.jpg)
پچھلے دنوں کوئٹہ سراوان ہاؤس میں دعوت اسلامی
کے کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران (کوئٹہ کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران حاجی نورالعینین
عطاری، مولانا لیاقت علی عطاری المدنی، قاری محمد مشتاق عطاری )کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پرملاقات و تعزیت
کی ، ذمہ دار اسلامی بھائی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے
مغفرت کی ۔
اس موقع پر سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی سے بھی ملاقات ہوئی، انہیں
ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا اورسراج
خان رئیسانی کی والدہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ نوابزادہ
جمال خان رئیسانی کی دادی کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیمارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
راولپنڈی میں شعبہ دارالسنہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کےتحت 30جولائی 2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ دارالسنہ ذمہ داران و ناظمات کا آن لائن مدنی مشورہ کیا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے اور اس
میں تعدا د بڑھانے کے لئے نکات بتائے نیز اہداف بھی دیئے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیوں کا اظہار کیا۔
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت شجر کاری مہم کے
سلسلےمیں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ذمہ دار محمد آصف عطاری ، رابطہ میڈیا ذمہ دار
محمد حذیفہ عطاری ، نندی پور ٹاؤن کے نگران محمد علی عطاری اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کے ذمہ دار حافظ وقار کے
ساتھ نگران سٹی گوجرانوالہ خوشی محمد نے میٹنگ کی ۔
بعد ازاں Parks and Horticulture
Athourity کے ڈائریکٹر
و PRO
کمشنر ندیم بٹ، DC office میں کمشنر
ڈی ۔سی ، آر۔پی۔او۔آفس ڈائریکٹر ، فوڈ ڈائریکٹر، ایجوکیشن ڈائریکٹر اور ہیلتھ آفسرزکے
ساتھ ملاقات کی ، دعوت اسلامی کی جانب سے شجرکاری مہم میں حصہ
ملانے اور دینی و سماجی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کئے ۔(رپورٹ: محمد احسان
عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پاکستان مجلس مشاورت ذمہ داراور پاک سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کےتحت 30جولائی 2022ء بروز
ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے پاکستان مجلس مشاورت اور پاک سطح شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن’’شجر کاری مہم‘‘کے
مدنی پھولوں پر مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو شجر کاری مہم کے
اسپیشل کام کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔