دعوتِ اسلامی کے تحت لالیاں ڈیف کلب میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں  ڈیف فاؤنڈیشن لالیاں کے صدر محمد سہیل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے، محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرانے، 14اگست 2022ء کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ڈیف صدر محمد سہیل نے عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30،29 جولائی 2022ء کو  کینیا ،یوگینڈااور تنزانیہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اندازے گفتگو کے متعلق مدنی پھول پیش کئے۔ مزید شجر کاری مہم میں حصہ ملانے اور مسلم خواتین کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر پنڈ دادنخان میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ملک نور زمان، چوہدری امتیاز جٹ، قاری قمر عباس، قاری عبد اللہ، قاری صدام، قاری نیرعباس اور دیگر افسران سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ داران نے شجر کاری مہم میں شریک عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نےتأثرات دیتے ہوئے خوشی کا اظہا رکیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر تحصیل نگران طارق محمود عطاری، یو سی نگران قمر عطاری، یو سی نگران پنڈ دادنخان فہیم عطاری اور ربطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عباس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی زمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر  پاکستان کے شہر ایبٹ آبا دمیں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل مختیار احمد خان سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس دوران مختیار احمد خان کے ہمراہ نگرانِ ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد مولانا محمد رمضان عطاری مدنی نے پودالگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے دعا کروائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت سال 2022ء  ملک بھر میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے اس میں حصہ لیا۔

اسی سلسلے میں یکم اگست 2022ء بروز پیر شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی سندھ میں واقع ابرار احمد چیمہ عطاری کے فارم ہاؤس میں شجر کاری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں نے کثیر پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی اور ابرار عطاری کےہمراہ دیگر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں حصہ لیا اور پودے لگائے نیز ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد حسین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں بیرونِ ملک سے اسپین کے ائمہ کرام شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ درکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے” امام کو کیسا ہونا چاہیئے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور سے ایک  ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی قافلہ اجتماع ہواجس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت و رہنمائی کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا ذہن دیا۔واضح رہے یہ مدنی قافلہ یکم اگست 2022ء بروز پیر لاہور سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی روانہ ہوا ہے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء بروز اتوار دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس 2022ء میں حج کرنے والے حاجی صاحبان کی آمد ہوئی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں خوش آمدید کہا اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے مکہ و مدینہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے حاجی صاحبان کو پیارے آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے حاجیوں کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے، نماز کی پابندی کرنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی صاحبان کی دعوت کا اہتمام کیا اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ امامت کورس کے ذمہ داران (جن میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائی شامل تھے) نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگران پِاکستان مشاورت نے شعبہ امامت کورس کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان سے نمازی بنارہی ہے، مسجدیں بنا رہی ہے اور مقتدی و امام بھی تاکہ مسائل سے آگا ہی و اچھی قرأت والے امام ہوں نیز نمازی قائم رہیں اور تعداد بھی بڑھے اس کے لئے دعوتِ اسلامی نے شعبہ امامت کورس قائم کیا ہے۔

کے پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بالخصوص ان کورسز کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو امامت کورس کرواکر امام بنایا جائے کیوں کہ ہزاروں مساجدیں ایسی ہیں جہاں امام نہیں ہے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ جو دعوت اسلامی کا امام ہوتا ہے امیرِ اہل ِسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فیضان کی برکت سے وقت کی پابندی، نمازی بڑھانے کی کوشش کرتا، مدرسۃالمدینہ بالغان پڑھاتا اور مقتدیوں کو نماز کے مسائل بھی سکھاتا ہے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرتا ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی ملکِ پاکستان کو سرسبز بنانے  میں حصہ لینے، اسلامی بھائیوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنےاور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع گریٹر اقبال پارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک پاکستان اور اس میں رہنے والے عاشقانِ رسول کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے گریٹر اقبال پارک اور شاہی قلعہ لاھور میں کم و بیش 5 ہزار سے زائد پودے لگانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31 جولائی 2022ء بروز اتوار پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران (جن میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، نگران شعبہ ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائی شامل تھے) کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) لیتے ہوئے شعبے کے 2026ء کے پلان، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی جن میں سے بعض یہ ہیں:

نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ موت کے بعد غسل میت دینا، کفن کاٹنا/پہنانا، جنازہ پڑھانا اور تدفین کرنا الحمد للہ  دعوت اسلامی کے اس شعبے کے تحت یہ ساری چیزیں کورس کی صورت میں سکھائی جاتی ہیں۔

شعبہ کفن دفن کے تحت صرف 30 منٹ میں نمازے جنازہ کورس کروایا جاتا ہے۔اسی طرح تدفین کورس کا دورانیہ بھی 30 منٹ ہے جس میں تدفین کاطریقہ کیا ہے؟تدفین کا حکم کیا ہے؟تلقین کا طریقہ اس کے بارے میں بھی اس کورس میں سکھایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ 7 دن کے شارٹ کورس آن لائن، جزوقتی کورس کفن دفن نیز ایک دن کا رہائشی کفن دفن کورس، کووڈ کفن دفن کورس جس کا دورانیہ 1 گھنٹا 26 منٹ ہے۔

مزید نگران پاکستان مشاورت نے اس شعبے کی کار کردگی بیان کی کہ پاکستان میں اس شعبے کے تحت جو کورس کروائے گئے ان میں نمازے جنازہ کورس 19ہزار753 ہوئے جن میں کم و بیش 4 لاکھ 40 ہزار 914 اسلامی بھائیوں نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ بیرونے ممالک میں 4 ہزار 97 کورس ہوئے جن میں کم و بیش 59 ہزار155 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اکتوبر 2021ء تا جون 2022ء تک ٹوٹل 23 ہزار 850کورس ہوئے جس میں کم و بیش 5 لاکھ 69 شرکا نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کی ایک ایپ بنام Muslim`s Funeral ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے جس کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے نیز اس شعبے میں اسلامی اسلامی بہنوں کے درمیان بھی کام کیا جاتا ہے اور ان کے بھی کورسز ہوتے ہیں۔ مدنی مشورے کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حافظ آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں اسسٹنٹ کمشنر آفس ریڈر ٹو اے سی محمد ہاشم، پولیس لائنز ریزرو انسپکٹر پولیس لائن صاحب خان، انچارج سی آئی اے شاہد حسنین گوندل اور پی اے ٹو ڈی سی ملک عبدالقدوس اعوان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے متعلق گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنے طرف مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد مدثر عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)