اسپین کے
مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے لئے ”تفسیر سورۂ رحمٰن“ کروایا گیا

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام اگست 2020ء میں اسپین
کے مختلف شہروں میں اسلامی بہنوں کے لئے ”تفسیر سورۂ رحمٰن“ کروایا گیا جن
میں آرتیگیس(Artigues) پارالیل ( Paral·lel )اور بیر یات ( Bayryat )شامل ہیں ۔
یہ کورس بذریعہ اسکائپ مقامی مدرسات کے ذریعے
کروایا گیاجن میں کم و بیش 72 کے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک اٹلی میں بذریعہ اسکائپ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین
یونین ریجن کے ملک اٹلی (Italy) میں بذریعہ
اسکائپ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے "مبلغہ کی اصلاح " کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے
ساتھ ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء کو
لندن ریجن کے علاقے لوٹن (Luton) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 16
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا، نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئےگئے، مبلغہ
کوکیسا ہونا چاہیئے پر ترغیبی بیان کیا گیا، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
اس مدنی
حلقے میں لوٹن ، چشم ، واٹفورڈ اور ملٹن کینس کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 22 اور23 اگست 2020ء
کو یوکے لندن کے علاقوں لیٹن ، سلاؤ ، ریڈنگ،
ولڈسن گرین ، ہنسلو ، ہیرو، ایسٹ ہام(Leyton,
Slough , Reading, Willesden Green, Hounslow, Harrow, East Ham)میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 157 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر
خواہی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر
خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں اور
جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام 23 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر
ٹوٹنگ (Tooting) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اورایک اسلامی بہن نےبذریعہ کال نیکی
کی دعوت پیش کی، دورانے مدنی دورہ تین شخصیات
خواتین کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور تین دن کے ذکر
شہادت اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 23 اگست 2020ء کو یوکے
کے شہر ہالی فیکس (Halifax) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری
امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو پریشان اور بیمار اسلامی بہنوں کی عیادت اور غمخوارى كا
ذہن د يا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز
کے زیر ِ اہتمام بریڈفورڈ
ریجن میں ”سورۂ رحمٰن کورس“ كاسلسلہ جاری ہےجس میں لیڈز ، ہالی فیکس بریڈفورڈ
، شیفیلڈ، کیگلی، ویک فیلڈ ، ڈیوس بری، نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو(Leeds, Halifax, Bradford, Sheffield, Keighley,
Wakefield, Dewsbury , Newcastle, Stockton on Tees and Middlesbrough )سے کم و بیش 200 سے زائد
اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی
ہے۔

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء کو یوکے
کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری
امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل
بتائے نیز اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔
مانچسٹر، بری،
راچڈیل، بولٹن، اولڈہم، آشٹن، وارنگٹن، اکرنگٹن، برنلی، برائرفیلڈ، میں ” ذکر شہادت اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے علاقوں
مانچسٹر، بری، راچڈیل، بولٹن، اولڈہم، آشٹن، وارنگٹن، اکرنگٹن، برنلی، برائرفیلڈ،
بلیکبرن، پریسٹن، گریٹ ہاروڈ(Manchester,
Bury, Rochdale, Bolton, Oldham, Ashton, Warrington, Accrington, Burnley,
Brier-field, Blackburn, Preston, Great Harwood) میں تین دن” ذکر شہادت اجتماع“ کا انعقاد
کیا جائے گا جس میں امام حسين كى عبادات، كربلا والوں کا کریمانہ انداز، اور یزید
کے بُرے کردار پر سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔
اسلامی
بہنوں سے درخواست ہے کہ ان تین دن کے
اجتماعات میں شرکت فرمائیں ۔
یوکے میں ہونے والے اجتماعات کی ڈیٹیلز کے لئے
اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرما ئیں:

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یو کے کے علاقوں نیوکاسل،ا
سٹاکٹن آن ٹیز، مڈلزبرو، لیٹن ، ہیکنی ، چنگ فورڈ ، سلاؤ ، ریڈنگ ، لوٹن ، آئلسبری،
ہائی ویکومب ، ٹوٹنگ ، ولڈسن گرین ، ہنسلو ، ہیرو ، سڈبری،
آئلفورڈ (Newcastle, Stockton on tees,
Middlesbrough, Leyton, Hackney, Chingford, Slough, Reading, Luton, Aylesbury,
High Wycombe, Tooting, Willesden Green, Hounslow, Harrow, Sudbury, Ilford)میں تین دن”
ذکر شہادت اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امام حسين كى عبادات، كربلا
والوں کا کریمانہ انداز، اور یزید کے بُرے کردار پر سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔
اسلامی
بہنوں سے درخواست ہے کہ ان تین دن کے
اجتماعات میں شرکت فرمائیں ۔
یوکے میں ہونے والے اجتماعات کی ڈیٹیلز کے لئے
اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ فرما ئیں:

غصّہ پینے والوں کے فضائل اورغصّے کے سبب ہونے والے
نقصانات پر مشتمل
شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے
معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation
Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو
مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا
اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات
کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ
36صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2014سے لیکر اب تک اردو زبان کے3مختلف ایڈیشنز میں75ہزارسے زائد
جبکہ دیگر6زبانوں میں33ہزارسے زائد شائع ہوچکا
ہے
مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے15روپے
ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتی ہے۔

مجلس نیو مسلم برائے اسلامی بہنیں: اس شعبے کے تحت غیر مسلم پر انفرادی کوشش کے ذریعے دین
اسلام قبول کرنے کی دعوت دی جاتی ہے اور قبول اسلام کے بعدنیو مسلم اسلامی بہنوں
کواسلام کی بنیادی باتیں ، عقائد و فرض علوم کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے۔ اس
سلسلے میں دعوت اسلامی کے کورسز کے ذریعے اہم دینی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جیسے نیو
مسلم کورس۔
مزید انفرادی
کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ دیا جاتا ہے
تاکہ وہ درست نماز اور قرآن مجید پڑھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہیں تاکہ قبول اسلام کے بعد ضروریات دین کو
سیکھ کر خوب خوب برکات حاصل کرسکیں اور اعمال صالحہ کرسکیں ۔
مزید معلومات اور نیو مسلم کی تربیت کے
حوالے سے اس آئی پر رابطہ کیجیئے۔