29 جولائی 2022 ء کو  پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد پنجاب ، پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں یونین کونسل نگران اور تحصیل مشاورت شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نئی تقرری کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے 8،9،10 محرام الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا ۔ (رپورٹ: جواد حسن عطاری تحصیل پنڈی بھٹیاں کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں تحصیل شہداد کوٹ میں شعبہ تعلیم کےتحت ”فیضان قرآن و حدیث کورس “ کا اختتام ہوا ، اس کورس میں شرکا کو قرآن و حدیث کے بنیادی اور اسلامی اخلاق و آداب کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز کورس میں شریک ہونے والے عاشقان رسول کو سرٹیفیکٹ اور تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت تحصیل واڑہ ، لاڑکانہ میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 22 طلبہ نے داخلہ لیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں کراچی سٹی ذمہ دار محمد جمیل عطاری کاکورنگی ڈسٹرکٹ کے لانڈھی ٹاوّن کاجدول ہوا جس میں انہوں نے نابینا اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی ان کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت پیش کی اور سیکھنے سیکھانے کا مدنی حلقہ بھی ہوا ۔اس موقع پر شاہد عطاری کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور حسن عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان مدینہ بچکی   ننکانہ صاحب میں یوم تعطیل اعتکاف ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار علی حسن عطاری اور اسپیشل پرسنز نےشرکت کی ۔

عاشقان رسول نے علاقائی دورہ کیا اسپیشل پرسنز اور دیگر لوگوں کو نیکی کی دعوت دی ساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی اور سیکھنے سیکھانے کا مدنی حلقہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹیچرز  واسٹوڈنٹس کو سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران شعبہ حنیف عطاری نے حاضرین کی تربیت کی۔

بعد ازاں نگران شعبہ حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن ذمہ دار سے دینی کاموں پر گفتگو کی اور لاہور میں ہونے والے ٹیچرز ٹریننگ سیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

نیز نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری اور دیگر شرکا کو اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور دونوں ڈیپارٹمنٹس کا آپس میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار احمد اویس عطاری ، پاکستان اسپیشل ایجوکیشن اور سرگودھا ڈویژن کے ذمہ دار ابو بکر عطاری کا ڈی ۔او ۔ اسپیشل ایجوکیشن سرگودھا شاہد مختار سے  ملاقات کی جس میں انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا نیز شجرکاری مہم اور اسکولز میں طلبہ کے درمیان کتب کی تقسیم پر گفتگو کی ۔

اس کے علاوہ اسپیشل ایجوکیشن اسکول برائے نابینا سرگودھا ، سوشل ویلفیئر آفس سرگودھا ڈویژن کا بھی وزٹ کیا جہاں افسران سے ملاقات کی اور شعبے کی اسپیشل پرسنز کے لئے خدمات کا تعارف کروایا ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کی کتب تحائف میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ 12 ماہ مدنی قافلہ کے اراکین نے شرکت کی۔

اس نشست میں نگران شعبہ مولانا شاکر مدنی عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:علی حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسلامِ آباد کے علاقے جی الیون میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے لئے ایک دن کا کفن دفن اجتماع منعقد کیا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن دفن سمیت نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ شیخوپورہ موڑ نزد بس اسٹاپ فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ محمد یعقوب عطاری نے اخلاق ملنساری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مشاورت کی اور ڈونیشن بکس بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور انہیں تنظیمی طریقۂ کار سکھانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے شعبہ تنظیمی آن لائن کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 12دن کا تنظیمی کورس (تحصیل نگران اسلامی بھائیوں کے لئے) منعقد کیا گیا۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تنظیمی سافٹ ویئر کا تعارف اور اُن کے استعمال کا طریقۂ کار سکھایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں عاشقانِ رسول کے لئے عید ملن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)