10 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں تحصیل شہداد کوٹ میں شعبہ تعلیم
کےتحت ”فیضان قرآن و حدیث کورس “ کا اختتام ہوا ، اس کورس میں شرکا کو قرآن و حدیث
کے بنیادی اور اسلامی اخلاق و آداب کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔
اس کے علاوہ شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی نیز کورس میں
شریک ہونے والے عاشقان رسول کو سرٹیفیکٹ
اور تحائف بھی پیش کئے۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)