25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت تحصیل
واڑہ ، لاڑکانہ میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 22
طلبہ نے داخلہ لیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی
بنیادی چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
تعلیم حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)