عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مختلف شخصیات اور اداروں کے اعلیٰ عہدِداران کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔اس سلسلے میں مورخہ 26اگست2021بروز جمعرات پیراماؤنٹ پبلشر کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کاوزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ اسلامک ریسرچ سینٹر ،ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، مدنی چینل،سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپاٹمنٹس کا وزٹ بھی کروایا گیا نیزڈیپارٹمنٹس کے تعارف کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹس کے مقاصد ،نمایاں کارکردگی اور معاشرے پر ان کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بعد ازاں پیراماؤنٹ پبلشر کے ذمہ داران نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح و ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا پیغام بھی دیا ۔(رپوٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25اگست2021ء بروزبدھ رکنِ زون عمران عطاری نے دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ گوجرہ زون کی گوجرہ اطراف کابینہ کا مدنی مشورہ کیاجس میں اہلِ محبت اسلامی بھائیوں سمیت محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔  (رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے تحت صادق آباد میں 25اگست2021ءبروز بدھ نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام  کے درمیان حج و عمرہ کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے انہیں حج و عمرہ کی اہمیت بیان کی۔(رپوٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلَّم ہے:مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی:جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر، ص516 ،حدیث:8480)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رمضانُ المبارک کا چاند نظرآنے سے پہلے ہی اسلامی بھائیوں کی ایک بڑی تعداد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پہنچ جاتی ہے، جن کا مقصد عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ اجتماعی اعتکاف کرنا ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! ہر سال کی طرح اس سال (1439ھ/ 2018ءمیں) بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کا سنّت اعتکاف اجتماعی طور پر ہوا۔ عالمی مدنی مرکز میں تو عجب بہار آئی ہوئی تھی، ہرطرف معتکفین ہی نظر آرہے تھے، اس رونق میں مزید اضافہ یوں ہوا کہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے پورا ماہ نمازِ عصر اور تراویح کے بعد مدنی مذاکرہ فرمایا اور عقائد و اعمال، فضائل و مناقِب، شریعت و طریقت، تاریخ اور سیرت وغیرہ کے متعلق ہونے والے مختلف سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں صرف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں میں روزانہ کم و بیش نو ہزار 9000 اسلامی بھائی شریک ہوتے رہے، جبکہ دیگر مختلف مقامات اور گھروں میں بذریعہ مدنی چینل شریک ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ پورے رمضان المبارک کا اعتکاف رواں سال (1439ھ/ 2018ء میں) دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے پورے ماہِ رمضان کے اجتماعی اعتکاف میں پاکستان میں 73مقامات پر تقریباً نو ہزار چار سو ستتّر9477 اور دیگر مختلف ممالک میں 76 مقامات پر تقریباً دو ہزار آٹھ سو سینتیس 2837 عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ بیرونِ ممالک میں ہند، نیپال، اٹلی، یوگینڈا اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اعتکاف کرنے کے لئے کم و بیش600اسلامی بھائی رمضان ایکسپریس اور داتا ایکسپریس کے ذریعے آئے۔ آخری عشرے کا اعتکاف پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، مرکزُالاولیاء (لاہور)، سردارآباد (فیصل آباد)، مدینۃُ الاولیا ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، اسلام آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ، کشمیر سمیت( کم و بیش) 5175مقامات پر رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں تقریباً ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو ننانوے 111299 اسلامی بھائی شریک ہوئے، جن میں سے تقریباً آٹھ ہزار پانچ سو نو 8509 اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں اعتکاف کرنے کی سعادت پائی۔ عالمی مدنی مرکز میں عرب شریف،عرب امارات، کویت، یوکے، عمان، آسٹریا، یونان، فرانس، ناروے، جرمنی، ہانگ کانگ، سری لنکا، ملائشیا، تھائی لینڈ، ہند، نیپال، یوایس اے، کینیڈا اور موذمبیق وغیرہ سے آنے والے کئی معتکف اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ پاکستان کے علاوہ عمان، عرب امارات، امریکہ، کینڈا، یوکے، کینیا، یوگینڈا، تنزانیہ، زامبیا، انڈونیشیا، ملائشیا، ساؤتھ کوریا، سری لنکا، اٹلی، یونان، جرمنی، بیلجئم، ہند، نیپال، بنگلہ دیش، ایرانوغیرہ میں بھی تقریباً 474 مقامات پر آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں 9703 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ اعتکاف کے دوران متعدد اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کو تأثرات دیے کہ ہمیں یہاں نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، توبہ کرنےاور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا ،یہاں ہمیں محبت بھرا مدنی ماحول نصیب ہوا، بہت سے اسلامی بھائیوں نے نمازیں اور دیگر فرائض ادا کرنے، داڑھی و عمامہ کی سنّت سجانے، فرض علوم سیکھنے اورجامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اپنے علاقوں میں مدنی کام کرنے کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت26اگست2021ءبروزجمعرات کراچی کینٹ اسٹیشن میں نگرانِ مجلس ٹرانسپوٹ محمد اسماعیل عطاری نے ٹی سی آر آفس کے آفیسر سے ملاقات کی۔اس موقع پر نگرانِ مجلس انہیں اور ٹکٹ چیکر آفیسر (ٹی سی آر آفس) کونیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز 2ستمبر 2021ء کو یومِ دعوتِ اسلامی منانے کے حولے سے انہیں بریفنگ دی۔(رپوٹ: عبد الوہاب عطاری ایسٹ ملیر زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے تحت 26اگست2021ءبروز جمعرات گودھرا کالونی نیو کراچی میں نارتھ کراچی کابینہ کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری محمد بغداد رضا عطاری نے 2ستمبر2021ء کویومِ دعوتِ اسلامی منانے کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی ۔

یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں 3ستمبر2021ء بروز جمعہ بعد عشاء مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی نیو کراچی میں یومِ دعوتِ اسلامی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا جس میں بچوں سمیت ان کے سرپرست بھی شرکت کریں گے نیز بچے ملکی زبانوں میں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات بیان کریں گے۔(رپوٹ: محمد بغداد رضا عطاری رکن کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 22اگست2021ءکواراکینِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی نے  حیدرا ٓباد ریجن کے جدول کے دوران نواب شاہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کیلئے جگہ کا وزٹ کیا جبکہ 23اگست2021ءکو سکھر میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی زیر تعمیر برانچ کادورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا نیز اراکین مجلس نے مقامی اسلامی بھائیوں سے مشاورت کی اور آنے والے وقتوں میں اس شعبے کے کام کو اچھے طریقے سے کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰنکا وِصالِ پُرملال 25 صفر المظفّر 1340ھ کو ہوا۔رواں سال 1440ھ میں آپ کے وصال کو 100 سال پورے ہوئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدنیا بھر کے عاشقانِ رضا نے 100سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت دھوم دھام سے منایا۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی 100سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت بڑی شان و شوکت سے منایا گیا جس کی کچھ جھلکیاں یہ ہیں: فاتحہ خوانی شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 25 صفرالمظفّر 1440ھ کو اپنے گھر(بیت البقیع) کے جنّت ہال میں اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کی اور دعا فرمائی جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی،اختتام پر لنگرِ رضویہ کا سلسلہ بھی ہوا۔ مدنی مذاکرہ ٭صفر المظفّر کی 25 ویں رات عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے سے قبل جلوسِ رضویہ کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقِ اعلیٰ حضرت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے باادب انداز میں شرکت فرمائی بعد ازاں مدنی مذاکرے میں مدنی پھول عطا فرمائے جن میں سے چند درج ذیل ہیں:٭اللہ کی رحمت سے جب سے اعلیٰ حضرت کا تذکرہ سنا،ان کی مَحَبّت کا بیج دل میں جڑ پکڑ کر تَناوَر درخت بن گیا،تحدیثِ نعمت کے طور پر عرض کرتا ہوں کہ آج ایک دنیا اس درخت کا پھل کھارہی ہے۔ ٭ عالم و مفتی تو بہت ہوئے ہیں لیکن میرے اعلیٰ حضرت جیسا کوئی ہو تو بتائیں۔مجھے نہیں لگتا کہ پچھلے دو چارسو سال میں اعلیٰ حضرت جیسا کوئی پیدا ہوا ہو۔ ٭دعوتِ اسلامی والوں کو سیّدوں کے ادب کا جو شعور ملا وہ فیضانِ رضا ہے۔٭اللہ کریم نے دنیا میں ہمیں اعلیٰ حضرت کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمایا، آخرت میں بھی ہمیں محروم نہ فرمائے۔یاد رہے! عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے اس مدنی مذاکرے میں 7000سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی چینل کی خصوصی نشریات فیضانِ اعلیٰ حضرت: مدنی چینل کی جانب سے یکم تا 23 صفرالمظفرّ 1440ھ براہِ راست سلسلہ (Live Program) ”فیضانِ اعلیٰ حضرت“ پیش کیا گیا جس میں مُبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے سیرتِ اعلیٰ حضرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے (Program) میں مدرسۃ المدینہ کے حفّاظِ کرام کے درمیان مدنی مقابلہ ”ذوقِ قراٰن“ اور دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کے درمیان مدنی مقابلہ ”ذوقِ نعت“ بھی ہوا۔مدنی مقابلے ذوقِ نعت کا فائنل 23 صفرالمظفّر 1440ھ کو عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں ہوا جس میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کامیاب رہی۔ فیضانِ امام اہلِ سنّت کی اشاعت اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ علیہ کے 100 سالہ عرس کے موقَع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی جانب سے امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ مبارَکہ کے کثیر پہلوؤں کو اجاگر کرتاہوا تقریباً 57 مضامین اور 252 صفحات پر مشتمل ایک خصوصی شمارہ بنام ”فیضانِ امامِ اہلِ سنّت“پاک و ہند میں بیک وقت کم و بیش 7100 کی تعداد میں شائع کیا گیا۔ سیرتِ اعلیٰ حضرت کے مختلف گوشوں پر مشتمل اس خصوصی شمارے کی اِشاعت پر اراکینِ شوریٰ، ملک و بیرونِ ملک سے عُلَما و مفتیانِ کرام اور دیگر ذِمّہ داران کی جانب سے مبارَک باد کے پیغامات موصول ہوئے جنہوں نے مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے لئے اپنی نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔ یہ خصوصی شمارہ مزارِ اعلیٰ حضرت بریلی شریف ہند میں ہونے والی عرسِ رضوی کی مرکزی تقریب میں٭حضرت مولانا سبحان رضا خان سبحانی میاں صاحب (سجادہ نشین درگاہِ اعلیٰ حضرت بریلی شریف) ٭حضرت مولانا پروفیسر سیّد امین میاں برکاتی صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ برکاتیہ مارہرہ شریف و بانی البرکات علی گڑھ) ٭حضرت مولانا منّان رضا خان منّانی میاں صاحب (برادرِ تاج ُ الشریعہ بریلی شریف، بانی و سرپرست جامعہ نوریہ رضویہ بریلی شریف) ٭حضرت مولانا مفتی محمد عسجد رضا خان قادری رضوی صاحب (جانشین و شہزادۂ تاجُ الشّریعہ و سرپرستِ اعلیٰ جامعۃ الرضا بریلی شریف) سمیت کثیر عُلَمائے کرام، سجادہ نشین اور شخصیات کو پیش کیا گیا جس پر انہوں نے مَسرت کا اظہار کیا۔ سنّتوں بھرے اجتماعات ملک بھر کئی مساجد میں 25 صفرالمظفّر کو 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کی مناسَبت سے محافل ہوئیں جبکہ موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق بڑی سطح پر 775 مقامات پر اجتماعاتِ ذکر و نعت ہوئے جن میں کم و بیش ایک لاکھ 17 ہزار 990 سے زائد عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ بیرون ِ ملک اجتماعاتِ عرسِ رضا وطنِ عزیز پاکستان کی طرح بیرونِ ممالک میں بھی عاشقانِ رضا نے 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں محافل سجاکر اعلیٰ حضرت سے اپنی عقیدت و مَحبّت کا اظہار کیا۔مجلس بیرونِ ممالک کی جانب سے موصول ہونے والی کارکردگی کے مطابق عرب شریف، ہند، نیپال، بنگلہ دیش، بحرین،بیلجیئم، فرانس، اٹلی، اسپین، ناروے، سویڈن، ڈنمارک، آسٹریا، گریس، ہالینڈ، ساؤتھ افریقہ، موزمبیق، ماریشیس، یوکے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، سری لنکا، جاپان، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، عمان، عرب امارات، ترکی، زامبیا، کینیا، تنزانیہ، ملاوی، قطر، کویت، ساؤتھ کوریا، ملائیشیا، سوڈان اور نیوزی لینڈ میں اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس جامعۃ المدینہ مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 24 صفر المظفّر 1440ھ بروز جمعہ عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں ایک عظیم الشّان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مقابلۂ حسنِ قرأت، حفظِ قرآن، حسنِ بیان، ذہنی آزمائش،حسنِ نعت،علمی مُباحَثہ، اساتِذۂ کرام کے بیانات، سامعین سے سوالات، عَرَبی سلسلہ، رضوی کمپیوٹر اور تعارفِ رسائلِ رضویہ کے مختلف مرحلے (Segments) ہوئے۔ اس اجتماع میں بھی عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مکتبۃ المدینہ کی خصوصی رعایتی آفر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ نے 100 سالہ عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر عاشقانِ اعلیٰ حضرت کے لئے اپنی مطبوعات پر%20 ڈسکاؤنٹ رکھا ۔ یہ رعایتی پیشکش تین دن تک پاکستان بھر میں مکتبۃ المدینہ کی تمام شاخوں پر جاری رہی جس سے عُلَمائے کرام، طَلَبائے کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے فائدہ اٹھایا۔ وقتِ وصال فاتحہ خوانی:اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 25 صفر المظفّر (پاکستان کے وقت کے مطابق)دوپہر 2 بج کر8 منٹ پر ہوا تھا۔ دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اعلیٰ حضرت کے عَین وقتِ وصال پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ،نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا محمد عمران عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعا کروائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


اشاعتِ  علمِ دین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ قائم کیا ہے ۔ حال ہی میں اس کے ذیلی شعبہ جات میں ایک شعبے کا اضافہ کیا گیا ہے جس نام” دار التراث العلمی (للتحقیق والترجمۃ والطباعۃ والنشر کراتشی) “ رکھا گیاہے۔ اس شعبے کی جانب سے علمائے اہل سنت پاک وہند کی مطبوع وغیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی انداز واسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع کروانے کا کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا جارہا ہے۔

دارالتراث العلمی کے نگران مولانا احمدرضا گھانچی مدنی جو اس شعبے کے تمام انتظامی امور اورمالکان ِ عربی مطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں انہوں نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ رواں دنوں میں عربی ممالک سے دعوتِ اسلامی کی 9 کتابیں شائع ہوکر پاکستان پہنچ چکی ہیں جوکہ مکتبۃ المدینہ العربیہ کی برانچ پر ہدیۃً دستیاب ہیں۔

ان کتب میں (1)انوار المنان فی توحید القران (2)الفتاوی المختارۃ من الفتاوی الرضویۃ (3)اجلی الاعلام ان الفتوی مطلقا علی قول الامام (4)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الاول (5)نورالایضاح مع مراقی الفلاح بالحاشیۃ النوروالضیاء من افادات الامام احمدرضا (6)التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہا (7)التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب مکتبۃ دارالکتب العلمیہ بیروت سے جبکہ (8)دروس البلاغۃ مکتبۃ دارالفجرالقاہرۃ سے اور (9)المقدمۃ فی اصول الحدیث للامام عبدالحق الدہلوی مکتبۃ دارالریاحین بیروت سے شائع ہوکر پاکستان پہنچی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مکتبۃ المدینہ العربیہ پر ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے، پورے پاکستان میں جہاں بھی آپ یہ کتب منگوانا چاہیں وہاں آپ کو بھیج دی جائیں گی جبکہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کی برانچ میں صبح 9بجے سے شام سات بجے تک (علاوہ اتوار) بھی تشریف لاکر بھی یہ کتب حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید معلومات یا عربی مکتبے کی کتب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے:

03102864568


اشاعتِ  علمِ دین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ قائم کیا ہے ۔ حال ہی میں اس کے ذیلی شعبہ جات میں ایک شعبے کا اضافہ کیا گیا ہے جس نام” دار التراث العلمی (للتحقیق والترجمۃ والطباعۃ والنشر کراتشی) “ رکھا گیاہے۔ اس شعبے کی جانب سے علمائے اہل سنت پاک وہند کی مطبوع وغیر مطبوع عربی کتابوں کو جدید تحقیقی انداز واسلوب کے مطابق عرب ممالک سے شائع کروانے کا کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا جارہا ہے۔

دارالتراث العلمی کے نگران مولانا احمدرضا گھانچی مدنی جو اس شعبے کے تمام انتظامی امور اورمالکان ِ عربی مطابع سے رابطے کے کام کو بڑی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیتے ہیں انہوں نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ رواں دنوں میں عربی ممالک سے دعوتِ اسلامی کی 9 کتابیں شائع ہوکر پاکستان پہنچ چکی ہیں جوکہ مکتبۃ المدینہ العربیہ کی برانچ پر ہدیۃً دستیاب ہیں۔

ان کتب میں (1)انوار المنان فی توحید القران (2)الفتاوی المختارۃ من الفتاوی الرضویۃ (3)اجلی الاعلام ان الفتوی مطلقا علی قول الامام (4)مجموعۃ رسائل الشیخ الیاس العطار ،المجلد الاول (5)نورالایضاح مع مراقی الفلاح بالحاشیۃ النوروالضیاء من افادات الامام احمدرضا (6)التعلیقات الرضویۃ علی الہدایۃ وشروحہا (7)التعلیقات الرضویۃ علی تقریب التہذیب مکتبۃ دارالکتب العلمیہ بیروت سے جبکہ (8)دروس البلاغۃ مکتبۃ دارالفجرالقاہرۃ سے اور (9)المقدمۃ فی اصول الحدیث للامام عبدالحق الدہلوی مکتبۃ دارالریاحین بیروت سے شائع ہوکر پاکستان پہنچی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مکتبۃ المدینہ العربیہ پر ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہے، پورے پاکستان میں جہاں بھی آپ یہ کتب منگوانا چاہیں وہاں آپ کو بھیج دی جائیں گی جبکہ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مکتبۃ المدینہ کی برانچ میں صبح 9بجے سے شام سات بجے تک (علاوہ اتوار) بھی تشریف لاکر بھی یہ کتب حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید معلومات یا عربی مکتبے کی کتب کی فہرست حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیجئے:

03102864568


قراٰنِ پاک آسمانی کتابوں میں سے آخری کتاب ہے جسے اللہ پاک نے سب سے آخری نبی، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازِل فرمایا۔ اس کو پڑھنا، پڑھانا، دیکھنا اور چُھونا عبادت ہے۔ قراٰنِ پاک کو شایانِ شان طریقے سے شائع (Publish) کرنا، دنیا کی مختلف زبانوں میں اس کا دُرُست ترجمہ اور تفسیر کرنا، مسلمانوں کو دُرُست قراٰن پڑھنا سکھانا، مساجد و مدارس،عوامی جگہوں مثلاً(ائیرپورٹ،ریلوے اسٹیشن و بس اسٹینڈ وغیرہ کی جائے نماز)میں قراٰنِ کریم پہنچانااور احکامِ قراٰن پر عمل کی ترغیب دلانا وغیرہ خدمتِ قراٰنِ پاک کی مختلف صورتیں ہیں۔ خدمتِ قراٰن کی تاریخ سب سے پہلے خدمتِ قراٰنِ مجید کی عظیم سعادت صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کو حاصل ہوئی جنہوں نے اللہ کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے قراٰنِ مقدّس کی تعلیم حاصل کی، دیگر مسلمانوں تک قراٰنِ مجید اور اس کے احکام پہنچائے، بعض حضرات نے حفظِ قراٰن کی سعادت پائی نیز سرکارِ نامدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد قراٰنِ پاک کو جمع کرنے کا اِہتمام فرمایا چنانچہ جنگ یَمامہ میں بہت سے حُفّاظ صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کی شہادت کے بعد حضرتِ سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہنے حضرتِ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو جمعِ قرآن کا مشورہ دیا۔ حضرتِ سیدنا عمر فاروق کے مشورے کو قبول فرماتے ہوئے حضرتِ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو قراٰن مجید جمع کرنے کا حکم فرمایا (بخاری، 3/398، حدیث:4986) اور بعد میں حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اسی جمع شدہ نسخے کی نقول تیار کرواکے مختلف علاقوں میں روانہ فرمائیں۔(بخاری ،3/399،حدیث: 4987)صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان کے بعد تابعین، تبع تابعین اور ہردور کے بزرگانِ دِین رضوان اللہ علیہم اَجْمعین نے خدمتِ قراٰنِ پاک کو اپنا معمول بنایا اور قراٰنِ کریم کے ترجمہ، تفسیر، احکامِ قراٰن کی وضاحت، علومِ قراٰن کی تفصیل، قراٰنِ پاک پر ہونے والے اِعتراضات کے جوابات، الغرض کثیر قراٰنی موضوعات پر بے شمار کتابیں تصنیف فرمائیں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بزرگانِ دِین کی قراٰنِ پاک سے لاجواب محبت اور خدمتِ قراٰن کے جذبے کے برعکس آج کا مسلمان قراٰنِ پاک سے دُور ہوتا چلا جارہا ہے۔ اس عظیم کتاب کی تلاوت، ترجمہ و تفسیر کا مطالَعہ اور احکامِ قراٰن پر عمل کا جذبہ دن بدن کم ہوتا جارہا ہے۔ بدقسمتی سے اب ایسا لگتا ہے کہ قراٰنِ مجید صرف لڑائی جھگڑے کے موقع پر قسم اُٹھانے اور شادی کے موقع پر حصولِ برکت کے لئے دُلہن کے سر پر رکھنے کے لئے رہ گیا ہے۔ ان پُرفِتن حالات میں قراٰنِ پاک سے مسلمانوں کا رشتہ مضبوط کرنے اور فیضانِ قراٰن کو عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف انداز سے کوشاں ہے۔ دعوتِ اسلامی کس کس طرح خدمتِ قراٰن کررہی ہے اس کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:تدریس(Teaching)کے ذریعے خدمتِ قراٰن دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو بِلا مُعاوضہ تَجوِید و مَخارِج کے ساتھ دُرُست تلاوتِ قراٰن سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالِغان اور مدرسۃ المدینہ بالِغات جبکہ مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ ُالمدینہ لِلْبَنِین اور مدرسۃ ُالمدینہ لِلْبَنَات قائم ہیں نیز جن مقامات پر قراٰن کریم پڑھانے والے بآسانی دستیاب نہیں ہوتے وہاں کے لئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے۔ متعدّد مدارسُ المدینہ میں مدنی مُنّوں کو قیام وطَعام کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ غیر رہائشی مدارسُ المدینہ میں 8 گھنٹے کا دورانیہ ہوتا ہے جبکہ ایک اور دو گھنٹے کے جُزْ وقتی(Part Time) مدارسُ المدینہ بھی اپنی مدنی بہاریں لُٹا رہے ہیں۔(اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ! اس وقت ملک و بیرونِ ملک کم و بیش 2734 مدارس المدینہ قائم ہیں،جن میں تقریباً 128737(ایک لاکھ اٹھائیس ہزارسات سو سینتیس)مدنی مُنّے اورمدنی مُنّیاں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ سمیت کل مدنی عملے (اسٹاف) کی تعدادتقریباً 7268ہے۔ 2017ء میں تقریباً 5229 (پانچ ہزاردوسواُنتِیس) مدنی منّوں اور مدنی منّیوں نے حفظِ قراٰن اور تقریباً 20580 (بیس ہزارپانچ سو اسّی) نے ناظرہ قراٰنِ کریم پڑھنے کی سعادت حاصل کی،اب تک کم و بیش74329(چوہتّرہزارتین سو اُنتِیس)مدنی مُنّے اورمدنی مُنّیاں حفظِ قراٰن جبکہ تقریباً 215882(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بیاسی) ناظرہ قراٰنِ پاک پڑھنے کی سعادت پاچکے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن میں دُنیا بھر سے تقریباً7ہزار طلبہ و طالبات پڑھ رہے ہیں۔ ان کو پڑھانے والوں کی تعدادتقریباً633جبکہ مدنی عملے(ناظمین،مُفتشین وغیرہ)کی تعدادتقریباً140ہے ۔ ملک و بیرونِ ملک تقریباً 13853مدرسۃ المدینہ بالغان اور ان میں پڑھنے والے تقریباً89043جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔) اسی طرح اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت قائم جامعاتُ المدینہ کے نصاب میں بھی قراٰنِ پاک کی تعلیم شامل ہے، یہ نصاب اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ درجہ مُتَوَسِّطَہ اوّل سے درجہ خامِسہ تک مدنی قاعدہ اورپورا قراٰنِ پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھا دیا جاتاہے، جبکہ درجہ سابِعہ میں تجوید اور پارہ26تا30حَدرکی دُہرائی اور درجہ دورۂ حدیث میں حُسنِ قراءت کے حوالے سے تربیت کی جاتی ہے۔(اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ملک و بیرونِ ملک جامعۃ المدینہ کی 526شاخیں قائم ہیں جن میں 42770(بیالیس ہزار سات سو ستر)سے زائدطلبہ وطالبات درسِ نظامی (عالم کورس ) کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور 6871 طلبہ وطالبات درسِ نظامی مکمل کرچکے ہیں۔)طباعت کے ذریعے خدمتِ قراٰن (1)اشاعتِ قراٰنِ پاک:دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے ”مکتبۃ المدینہ“سے قراٰنِ پاک کے مختلف لائنوں اور سائزوں پر مشتمل متعدد نسخے شائع کئے گئے ہیں جبکہ معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے مشہور اِشاعتی مرکزبیروت(لُبْنان)سے بھی قراٰنِ پاک کی اشاعت کا اِہتمام کیا گیا ہے۔ (اب تک تقریباً 2لاکھ89ہزار 769 نسخے شائع کئے جا چکے ہیں۔) (2)مدنی قاعدہ:تجوید و قرأت کے بنیادی قواعد کو آسان انداز میں سکھانے کے لئے ”مدنی قاعدہ“ مرتّب کیا گیا ہے۔ (اب تک دومختلف سائز میں مدنی قاعدے کے تقریباً 57لاکھ 94ہزار436 نسخے شائع ہوچکے ہیں) (3)کنزالایمان مع خزائن العرفان: اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کا شاہکار ترجمۂ قراٰن ”کنز الایمان“ اور اس پر صدرُالافاضل مفتی نعیم الدین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادِی کا تفسیری حاشیہ ”خزائن العرفان“ کسی تعارُف کا محتاج نہیں ہے۔ مکتبۃ المدینہ نے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کے تعاون سے کنزالایمان مع خزائن العرفان کا اَغلاط سے حتی المقدور پاک، تسہیل شدہ اور معیاری نسخہ شائع کیا ہے۔(اب تک اس کے 87 ہزار 107نسخے شائع ہو چکے ہیں) (4)مَعْرِفَۃُ القراٰن عَلٰی کَنْزِالْعِرْفَان: یہ 6جلدوں پر مشتمل قراٰنِ پاک کا جدیدانداز میں ”لفظی ترجمہ“ ہے جو حُسنِ صُوری و معنوی کا مجموعہ ہے، مختلف رنگوں کے استعمال کی وجہ سے ہر لفظ کا ترجمہ الگ معلوم کیا جاسکتا ہے، جبکہ بامحاورہ ترجمہ ”کنز العرفان“ بھی شامل ہے(جو الگ سے بھی شائع ہوگا) آیات کے عنوانات اور ضَروری حاشیے بھی دئیے گئے ہیں۔ (تادمِ تحریر 5جلدوں کے مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ دو ہزار 119 نسخے شائع ہوچکے ہیں) (5)صِراطُ الْجِنَان:موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اُردو زبان میں 10جلدوں پرمشتمل تفسیرصِراطُ الْجِنَاناُمّتِ مُسلمہ کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جس کو پڑھنے سے محبتِ قراٰن، ذوقِ تلاوت اور شوقِ عبادت بڑھتا اور دِینی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے، یہ اردوزبان کی بہترین تفسیرہے۔(اب تک مجموعی طور پر اس کے 1 لاکھ 84ہزار567نسخے شائع ہو چکے ہیں) (6)جلالین مع حاشیہ اَنوارُالْحَرَمَیْن:تفسیرِ جلالین امام جلال الدّین محلی اور امام جلالُ الدِّین سیوطی شافعیرحمۃ اللہ تعالٰی علیھما کی مشترکہ تصنیف ہے جو کہ درسِ نظامی (عالِم کورس) میں پڑھائی جاتی ہے۔ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کا شعبہ درسی کتب اس عظیم تفسیر پر حاشیہ اَنوارُ الْحَرَمَیْن کے نام سے کام کررہا ہے۔ (مکتبۃ المدینہ اب تک 6جلدوں میں سے 2 جلدوں کے تقریباً 7167نسخے شائع کرچکا ہے، مزید پر کام جاری ہے۔) (7)بیضاوی مع حاشیہ مقصود الناوی: ”تفسیرِ بیضاوی“ علامہ ناصرُ الدین عبداللہ بن عمربَیْضَاویعلیہ رحمۃ اللہ القَوی کی مشہور تفسیر کا جتنا حصّہ درسِ نظامی میں شاملِ نصاب ہے، اس پر اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی طرف سے ”مقصودُ النّاوِی“ کے نام سے حاشیہ مُرَتَّب کیا گیا ہے(اب تک اس کے تقریباً 5000نسخے شائع ہوچکے ہیں) (8)تفسیر سُورۂ نور: اسلامی بہنوں کےجامعاتُ المدینہ میں درسِ نظامی کے علاوہ ”فیضانِ شریعت کورس“ بھی کروایا جاتا ہے۔ اس کی نصابی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ”تفسیر سورۂ نور“ نامی کتاب تیار کی گئی ہے جسے 18اَسباق میں تقسیم کیا گیا ہے۔(تادمِ تحریر یہ کتاب 5ہزار کی تعداد میں چھپ چکی ہے) (9)فیضانِ یٰسۤ شریف مع دعائے نصف شعبانُ المعظّم:شعبان المعظم کی پندرھویں (15) رات یعنی شبِ برأت میں بعد نمازِ مغرب 6 نوافل کا سلسلہ ہوتا ہے جن کے درمیان سورۂ یٰسٓ شریف اور دُعائے نصف شعبان پڑھی جاتی ہے۔ (اب تک اس کے تقریباً 2لاکھ 25ہزار نسخے شائع ہو چکے ہیں) (10)مدنی پنج سُورہ:یہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیف ہے جس میں مشہور قراٰنی سورتوں کے فضائل اور ان کا مَتن و ترجمہ، درود شریف کے فضائل، مختلف وظائف اور رُوحانی علاج وغیرہ شاملِ تحریر ہیں۔(اب تک تقریباً13 لاکھ 85 ہزار نسخے شائع ہوچکے ہیں) (11)آیاتِ قراٰنی کے اَنوار: دعوتِ اسلامی کی طرف سے بالخصوص تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ اور دیگر عملے نیز اسلامی بہنوں کے لئے ”فیضانِ قراٰن و حدیث کورس“ کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے ۔’’ آیاتِ قراٰنی کے انوار“ نامی رسالہ اسی کورس کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔(اب تک تقریباً 37 ہزار 6سو کی تعداد میں چھپ چکا ہے) (12)عجائب القرآن مع غرائب القرآن: یہ کتاب شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی کی تالیف ہے جس میں قراٰنی واقعات کو دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے، مکتبۃ المدینہ نے اس کا تخریج شدہ نسخہ شائع کیا ہے(اب تک اس کے تقریباً1 لاکھ نسخے شائع ہوچکے ہیں) (13)فیضانِ تجوید:علمِ تجوید کے اُصول و قوانین کو آسان انداز میں پیش کرنے کے لئے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی طرف سے ”فیضانِ تجوید“ کے نام سے کتاب مُرَتَّب کی گئی ہے۔ (اب تک اس کے تقریباً 44ہزار850 نسخے شائع ہوچکے ہیں) (14)آئیے قراٰن سمجھتے ہیں: اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے یہ ایک نصابی کتاب ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عنقریب منظرِ عام پر آجائے گی۔(نوٹ: مذکورہ بالا کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے یہاں جو تعداد ذ کر کی گئی وہ ہارڈ کاپی کی صورت (کتابی شکل) میں ہے، سافٹ کاپی (PDFوغیرہ) کی صورت میں بھی یہ کتابیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں جنہیں مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔) بیانات کے ذریعے خدمتِ قراٰن خدمتِ قراٰنِ پاک کے لئے بیانات کے میدان میں بھی دعوتِ اسلامی کی کثیر کاوشیں ہیں، مدنی چینل پر فیضانِ قراٰن کو عام کرنے والے کئی سلسلے پیش کئے، بعض اب بھی جاری ہیں مثلاً: (1)فیضانِ قراٰن (2)تفسیرِ قراٰن (3)قراٰن کی روشنی میں (4)قراٰنی سورتوں کا تعارف (5)احکامِ قراٰن (6)شانِ نزول (7)صِرَاطُ الْجِنَان (8)قراٰنی واقعات (9)میرے ربّ کا کلام (10)فیضانِ کنزالایمان (11)کتابُ اللہ کی باتیں (12)قراٰنی قصّے (13)قراٰنی مثالیں اور اسباق (14)فیضانِ علم القراٰن (15)ایک قصّہ ہےقراٰن سے، (17)Blessing of Quran (16)Wonder of Quran(18)Summary of Tafseer ul Quran (19)In the light of Quran (20)Learn Quran (21)The Excellence of the Holy Quran عملی میدان میں خدمتِ قراٰن عملی میدان میں بھی دعوتِ اسلامی مسلمانوں میں قراٰنِ پاک کی محبت اور اس کے احکام پر عمل کا جذبہ بیدار کرنے میں مصروف ہے۔ نمازِ فجر کے بعد مدنی حلقے میں اجتماعی طور پر3 آیاتِ قراٰنی کی تلاوت اور ترجمہ و تفسیر پڑھنے سننے کا سلسلہ ہوتا ہے نیز مدنی انعامات میں روزانہ رات سورۂ ملک کی تلاوت کرنے، آخری 10 سورتیں زبانی یاد کرکے مہینے میں ایک بار پڑھنے اور مخارج کی درست ادائیگی کے ساتھ کم از کم ایک بار قراٰنِ پاک ختم کرکے سال میں دُہرانے کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پانچ پانچ ماہ کے ”اِمامت کورس“اور ”مُدَ رِّس کورس“میں جبکہ 7 ماہ کے”قاعدہ ناظِرہ کورس “میں اور12 ماہ کے ”فیضان ِ تجوید وقِراءَت کورس“ میں دیگر مسائل و اَحکامات کے ساتھ ساتھ مَدَنی قاعدہ اور مکمل قراٰن پاک حَدرکے ساتھ پڑھایا جاتا ہےنیز”مُدَرِّس کورس “میں مخصوص سورتیں اور عَمَّ پارہ(پارہ 30) ترتیل کے ساتھ پڑھناسکھایا جاتا ہے ۔اللہ کریم دعوتِ اسلامی کی خدماتِ قراٰن قبول فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہی ہے آزو تعلیم ِ قراٰں عام ہو جائے ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے


ہر دور میں اللہ پاک کے نیک بندوں نے وقت کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر دینِ اسلام کے لئے اپنی خدمات انجام دیں چونکہ ان حضرات کی دینی خدمات کا دائرہ کار بڑھتے بڑھتے دنیا کے کئی خطّوں میں پھیلا اور خوش گوار اور مثبت معاشرتی تبدیلیوں کا سبب بنا اس لئے دنیا نے بھی ان حضرات کی بے مثال دینی خدمات کو ”انقلابی کارنامے“ کے عنوان سے یاد رکھا۔

پندرہویں صدی ہجری کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان ہستیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اللہ کریم نے کئی کمالات عطا کئے جن میں سے اِصلاحِ امت کے جذبے سے سَرشار دل، چٹانوں سے زیادہ مضبوط حوصلہ، معاملہ فہمی کی حیرت انگیز صلاحیت، نیکی کی دعوت میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمّت سرِ فہرست ہیں۔

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کثرتِ مطالعہ اور اَکابر علَمائے کرام کی صحبت کی بدولت شَرْعی احکام پر حیرت انگیز دسترس حاصل کی، یوں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شخصیّت اِردگِرد کو منوّر کرنے والا ہیرا بَن گئی۔ جوانی کے زمانے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک عرصے تک نور مسجد میٹھادر میں اِمامت کے فرائض سَرانجام دئیے۔ معاشرے میں بے عملی کو طوفان کی صورت اِخْتِیار کرتا ہوا دیکھ کر آپ نے بے عملی کے آسیب سے چھٹکارا دلانے کے لئے عملاً کوششیں فرمائیں۔ مسجد میں آنے والے نَمازیوں کی مدنی تربیَت اور مساجد سے دور مسلمانوں کا ناطہ مسجد سے جوڑنے کے لئے پُراثر نصیحت اور خیر خواہی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے خوشی غمی میں شرکت نے آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ہر دل عزیز بنا دیا۔ مقصد بڑا اور لگن سچی ہو تو منزل تک پہنچنے کے اسباب خود ہی پیدا ہوجاتے ہیں، چونکہ آپ پر امت کی اِصلاح کی دُھن سوار تھی، آپ کی لگن سچی اور مقصد نیک تھا اسی لئے آپ کی پُراثر دعوت کو بےپناہ مقبولیت ملی۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی بنانے سے لے کر عالمگیر سطح پر پھیلانے کے سلسلے میں جو اَن گنت دینی خدمات انجام دیں وہ تمام کی تمام ان دو پہلوؤں کے اِرد گِرد گھومتی ہیں:

انفرادی اصلاح آپ نے انسان کی شخصیت کو درست سمت کی جانب گامزن کرنے کے لئے عملی جد و جہد فرمائی، جھوٹ، غیبت، چغلی اور فحش گوئی جیسے کئی ظاہری و باطنی امراض سے نجات دلانے کا بیڑا اٹھایا، ذاتی اِحتساب (Self-Accountability) کے لئے اپنے گزشتہ اعمال پر غور کرنے کا ذہن دیا اور اس کے لئے مدنی انعامات“ کا مضبوط نظام متعارف (Introduce) کروایا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت دراصل ”کردار سازی کا وہ کارخانہ ہے کہ جہاں انسان کے ظاہر و باطن کے زنگ کو دور کرکے محبتِ الٰہی اور عشق مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے رنگ سے مزین کیا جاتا ہے، اخلاق و کردار کی خوشبو اس میں رچائی جاتی ہے، حسنِ اعمال کے نگینوں سے آراستہ کرکے اُسے معاشرے کے لئے پُرکشش بنایا جاتا ہے اور دینِ اسلام کا ایسا درد اور سوز اس کے دل و دماغ میں بسایا جاتا ہے جو اسے ایک باکردار انسان، دینِ اسلام کا متحرک مبلغ اور معاشرے کا خیرخواہ بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ کی اس جدو جہد کو دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ امیرِ اہلِ سُنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ گرامی عصرِ حاضر میں شخصی تعمیر (Self-Development) کا مُسْتَنَد اور مؤثر ذریعہ ہے۔ اِنفرادی اصلاح کے اس خوب صورت نظام سے فیض یاب ہونے والوں میں دولتِ اسلام سے سرفراز ہونے والے لاتعداد نَومسلم بھی شامل ہیں۔

اجتماعی اصلاح یقیناً فرد کی اصلاح سے معاشرے کی اِصلاح ہوتی ہے مگرفرد کے اخلاق و کردار میں نیکی کاعُنصر بر قرار اور دیرپا رکھنےلئے سازگار معاشرتی ماحول درکار ہوتا ہے۔ اسی لئے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معاشرتی اصلاح کی جانب خصوصی توجہ فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے اور معاشرے کی اِصلاح کے لئے خود مدنی قافلوں میں سفر کرکے اس کی اہمیت اور ضَرورت کو اجاگر کیا اور اس کارِ خیر کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے ایسے تربیَت یافتہ مبلغین فراہم کئے جو غیر مسلموں کو ایمان کی دعوت دینے، فاسِقوں کو متقی بنانے، غافِلوں کو خوابِ غفلت سے جگانے، جہالت کے اندھیرے کا خاتمہ کرکے عِلم و مَعرِفَت کا نور پھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کو یہ مدنی مقصد اپنانے کی ترغیب دلا رہے ہیں کہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔“ یوں پاکستان سے اٹھنے والی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے کثیر ممالک میں اپنی بہاریں لُٹا رہی ہے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے انتظامی معاملات کو اپنی ذات تک محدود نہ رکھا بلکہ مبلغین دعوتِ اسلامی میں سے چن چن کر ہیرے جمع کئے اور اسے مجلسِ شوریٰ کی لَڑی میں پرویا اور دعوتِ اسلامی کا نظام مرکزی مجلسِ شوریٰ کے حوالے کردیا۔ معاشرے کو جس جس میدان میں اِصلاح کی ضرورت پیش آتی گئی دعوتِ اسلامی نے اس کیلئے شعبے قائم فرمائے اس سلسلے میں:

اشاعتِ علم کے لئے جامعاتُ المدینہ اور دارُالمدینہ جیسی عصرِ حاضر سے ہم آہنگ درس گاہیں، حفظِ قراٰن میں مصروف مدرسۃ المدینہ، المدینۃ العلمیہ جیسا علمی و تحقیقی شعبہ، مکتبۃ المدینہ جیسا اہلِ سنّت کا اشاعتی ادارہ، معاشرے کے مختلف طبقوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے دلچسپ اور معلوماتی مضامین پر مشتمل ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا اجراء اور لوگوں کے روز مرہ پیش آنے والے مسائل کے بروقت شرعی حل کے لئے دارالافتا اہلِ سنّت کا قیام سرفہرست ہے۔ جبکہ عالَمِ اسلام کا 100فیصد اسلامی چینل ”مدنی چینل“ تو ایک نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ معاشرے میں دینِ متین کی ترویج و اشاعت ((Propagation and Publicationکیلئے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمات کا دائرہ کار 104سے زائد شعبہ جات پر مشتمل ہے۔ دعوتِ اسلامی جیسی فعال غیر سیاسی تحریک انقلابی کارناموں کی ایک ناقابلِ فراموش تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات سورج کی طرح روشن ہیں جن کا اعتراف آج دنیا بھر میں کیا جارہا ہے۔ 26رمضان المبارک اس انقلابی شخصیت کا یومِ ولادت ہے جسے مختلف ممالک کے عاشقانِ رسول اسلام کی روشن تعلیمات کو عملی طور پراپنانے کے عزم اور شیطان کے خلاف اعلانِ جنگ کرکے مناتے ہیں۔

اےخُدا میرے عطار کوشادرکھ

ان کے سارے گھرانے کو آباد رکھ