کراچی، 2 جولائی 2025ء :

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم کے لئے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان اہم نکات و اہم امور پر بیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں معاونت کرنے اور ذہن سازی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس کا مقصد دینی جذبہ اور ذمہ داری کا شعور بیدار کرنا تھا۔ (رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 جون 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت  لاہور ڈویژن سے بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں لاہور ڈویژن ہی کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران (مفتشین) شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد فیصل ایاز عطاری مدنی نےذمہ داران کو اپنے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گجرانوالہ، 2 جولائی 2025ء -

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران (مفتشین) نے شرکت کی نیز تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے شعبے کے مدنی پھولوں سمیت تعلیمی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اس موقع پر رکن شعبہ سید انس عطاری نے ماہِ جولائی 2025ء کے لئے تعلیمی اہداف مقرر کئے اور دیگر مدنی پھول بھی شرکا کو بیان کئے جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس کا مقصد لاہور کے ٹاؤن  و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لینا تھا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں علمِ دین سیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 جولائی 2025ء  بمطابق 10 محرم الحرام 1447ھ کو دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد مدینہ، نیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں فیضانِ صحابہ و اہلِ بیت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مقامِ اہلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر بیان کیا۔

اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تاریخ: 10 محرم الحرام 1447ھ

مقام: فیضان مدینہ، جوہر ٹاؤن، لاہور

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 10 محرم الحرام 1447ھ کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ مرکزی مجلس شوری ٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے محرم الحرام کی مناسبت سے بیان کیا جس میں خاص طور پر صحابہ و اہل بیت کے فضائل اور سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کے حوالے سے منعقد ہوا۔

اس موقع پر حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے اجتماع کو حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور قربانی کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سیّدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہمیں حق و باطل کے مقابلے میں اپنی جان کا نذرانہ دینے کا درس دیتی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی زندگی میں اسی راہِ حق پر ثابت قدم رہیں۔

رکنِ شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ سیرت حسین رضی اللہ عنہ سے ہمیں محبت، ایثار، قربانی اور صبر کا درس سیکھنا چاہیئے تاکہ ہم اپنے کردار کو بہتر بنا سکیں۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جولائی 2025ء:

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور، پنجاب میں دعوت اسلامی کے تحت فنانس ڈیپارٹمنٹ کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کے درمیان بیان کیا اور انہیں ذمہ داریوں کی ادائیگی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

مدنی مشورہ کے دوران خاص طور پر رازداری، امانت داری اور ذمہ داری کا خیال رکھنے جیسے موضوعات پر تربیت کی گئی جبکہ شرکا کو بتایا گیا کہ یہ امور اسلام میں بہت اہم ہیں اور ان کی پاسداری سے ہی دعوت اسلامی کے کام میں برکت اور کامیابی آتی ہے۔

اس سلسلے میں نگران شوری کا ایک خاص کلپ بھی سنایا گیا جس میں رازداری کے حوالے سے رہنمائی کی گئی اور بتایا گیا کہ ذمہ داران کے لئے رازداری کا دھیان رکھنا اور اپنے فرائض کو ایمانداری و خلوص کے ساتھ انجام دینا کتنا ضروری ہے۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیوکراچی کے علاقے میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت  9 جولائی 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز تدفین کے مراحل سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد عزیر عطاری نے غسل میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اس کی فضیلت و اہمیت کے متعلق بتایا۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت تجوید و قرات کورس کرنے والے اسلامی بھائی موجود تھے جنہوں نے اس موضوع پر معلومات حاصل کیں۔

اس سیکھنے سکھانے کا مقصد شرکا کو تدفین کے صحیح طریقوں اور فضیلت سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مقام: گلشنِ اقبال، ضلع چنیسر ٹاؤن، کراچی

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال، چنیسر ٹاؤن میں 2 مقامات پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 30 جون 2025ء کو ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ کار نیز نماز جنازہ کے مراحل سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد بلال عطاری نے غسلِ میت دینے کے طریقۂ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکا کو اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر چنیسر ٹاؤن کے ذمہ دار محسن عطاری اور یوسی ذمہ دار سمیت مسجد کے نمازی حضرات بھی شریک ہوئے جنہوں نے اس موضوع پر معلومات حاصل کیں۔

اس ٹریننگ سیشن کا مقصد عاشقانِ رسول کو میت کی تجہیز و تکفین کے شرعی مسائل سکھانا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزار سکیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مقام: مجید کالونی، لانڈھی، کراچی

کراچی کے علاقےمجید کالونی، لانڈھی کی مقامی مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جولائی 2025ء کو ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ کار، نماز جنازہ اور تدفین کے مراحل سے شرکا کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد حامد رضا عطاری نے شریعت کے مطابق غسل ِمیت دینے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے شرکا کو اس کی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر یوسی ذمہ دارمولانا محمد فاروق عطاری مدنی اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے قاری صاحبان بھی شریک تھے جنہوں نے اس اہم موضوع پر معلومات حاصل کیں۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مقام: ناظم آباد، کراچی

کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مقامی مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جولائی 2025ء کو ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد غسلِ میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ کار سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ناظم کے ذمہ دار عزیر عطاری نے غسلِ میت دینے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے شرکا کے درمیان اس کی فضیلت اور اہمیت پر بیان کیا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم کے ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس ورکشاپ میں ٹاؤن ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مسجد کے نمازی حضرات بھی شریک تھے جنہوں نے اس اہم موضوع پر معلومات حاصل کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 اور 13 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز کے حضرات شرکت کریں گے۔

اس دو دن پر مشتمل پروگرام کا باقاعدہ آغاز 12 جولائی کی دوپہر 1:00 بجے اور اختتام 13 جولائی کی شام 6:00 بجے ہوگا جس میں PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کے درمیان نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

12 جولائی کی رات بعد نمازِ عشا مدنی مذاکرے کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ PHDs اور یونیورسٹی فیکلٹیز حضرات کی تربیت و رہنمائی کریں گے تاکہ علم و عمل میں بہتری اور دین کی خدمت کو فروغ دیا جا سکے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)