قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج یکم اگست 2024ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم سے مدنی چینل پرLive ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد G-11 میں مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، عالم حیات بینکویٹ ہال کینال روڈ میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری، جامع مسجد ضلع لکشمی پور رام گنج جنوبی بازار بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم، تابعین، تبع تابعین اور تمام بزرگانِ دین رحمۃُ اللہِ علیہم نے اپنی ساری زندگی امر بالمعروف و نہی عن المنکر (بھلائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے) کے پیغام کو عام کرتے ہوئے گزاری اور اپنے بعد والوں کو بھی اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔ اپنے اسلاف کے طریقے پر چلتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی بھی دنیا بھر میں رنگ و نسل میں تفریق کئے بغیر نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔

نیکی کی دعوت کیسے دینی ہے اور قرآن و حدیث کے پیغام کودنیابھر میں کس طرح عام کرنا ہے؟ اس کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 14 صفحات کا رسالہ نیکی کی دعوت کیسے دیں؟ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازاہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے ! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ نیکی کی دعوت کیسے دیں؟ پڑھ یا سُن لے اس کو نرم مزاج اور میٹھے بول بولنے والابنا اور اسے والدین سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


آسٹریلیا ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 19 جولائی 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک سطح کی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تنظیمی اپڈیٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت لرننگ سیشنز منعقد کرنے اور کینبرا شہر میں سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کوئنز لینڈ سے رسالہ کارکردگی و اصلاحِ اعمال کارکردگی وصول کرنے اور اگست 2024ء میں یومِ آزادی منانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جبکہ نومبر 2024ء میں ہونے والے نگران اجتماع کے متعلق بھی کلام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

12 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ محرم الحرام کے مدنی پھول ٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ گرلز کے بستوں کے متعلق٭محرم الحرام کے اجتماعات منعقد کروانا٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے اجتماع میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی کاموں کے اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن لائن شرکت کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا٭3 دن کے اجتماعات کا شیڈول۔


دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جوکہ اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

11 جولائی 2024ء کو بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ بلیک ٹاؤن ، نگرانِ اوبرن اور شعبہ مشاورتوں کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دورانِ میٹنگ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ محرم الحرام کے مدنی پھول٭اوبرن کاؤنسل میں محرم الحرام کا فیملی اجتماع٭نئے جامعۃ المدینہ گرلز شروع کروانا٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کے مدنی پھول٭مکتبۃ المدینہ گرلز کے بستوں کے متعلق٭محرم الحرام کے اجتماعات منعقد کروانا٭رہائشی کورسز کا ہدف پورا کرنا٭نومبر 2024ء میں ہونے والے اجتماع میں شرکت٭رسالہ کارکردگی میں مزید بہتری لانا٭2024ء آسٹریلیا کے 8 دینی کاموں کے اہداف ٭نئی تنظیمی اپڈیٹس اپنی مشاورت تک پہنچانا٭مفتیانِ کرام کے سیشنز اور نگرانِ شوریٰ کے بیان میں آن لائن شرکت کرنا٭تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹریننگ سیشنز رکھنا۔


آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 9 جولائی 2024ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے نگرانِ پرتھ اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی فرمائی نیز دیگر موضوعات پر بھی مشاورت ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭محرم الحرام کے مدنی پھول٭نیکی کی دعوت کا دورانیہ کیسے بڑھایا جائے٭محرم الحرام کے اجتماع ِ شہادت کے لئے نیکی کی دعوت کیسے دی جائے٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت پر ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری٭اصلاحِ اعمال کی اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ٭تقسیمِ رسائل یا مکتبۃ المدینہ سے سامان منگوانا٭بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ شوریٰ اور مفتیانِ کرام کے سیشنز میں شرکت کرنےمنسلک کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا٭مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع کورس کروانے کا ذہن دیا۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جولائی 2024ء کو فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول اور شعبہ مشاورت ملک سطح کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آن لائن کلاسز میں نیو ایڈمیشن کرنے اور ٹیچرز کے لئے مدنی آن لائن / بالمشافہ مدنی مشورہ منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقسیمِ اسناد اجتماع(Award distribution Ceremony) کا انعقاد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


گزشتہ روز عالمی مجلسِ مشاورت (دعوتِ اسلامی) کی رکن اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے 18 جولائی 2024ء کو مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی جبکہ نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔


17 جولائی 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں مانٹریال اور لاوال سٹیز کی تمام ذمہ داران شریک ہوئیں۔

میٹنگ کے دوران کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ بالغات میں ثمر کیمپ کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران نے محرم الحرام میں ہونے والے اجتماعات کا جائزہ لیا نیز ہفتہ وار رسالے اور نیک اعمال رسالے سمیت دیگر اہم نکات کے بارے میں اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


کینیڈا کے شہر کیلگری (Calgary) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 جولائی 2024ء کو تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دینی کاموں سے کلام کرتے ہوئے کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانےبالخصوص نیکی کی دعوت، سنتوں بھرے اجتماع اور مقامی زبان کے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح کینیڈا سب کونٹیننٹ کی نگران نے فیملی اجتماعات منعقد کرنے سمیت دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


قرآن و سنت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے والے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 جولائی 2024ء  بروز جمعرات بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے اجتماع میں اصلاحِ نفس، اصلاح معاشرہ اور دینی معلومات کے موضوعات پر بیانات کئے جاتے ہیں جس کے بعد ذکر و اذکار، رقت انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11سے مدنی چینل پرLive ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ مانسہرہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


نائجیریا ویسٹ افریقہ کے سٹی کانو میں 20 جولائی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مبلغین و ذمہ داران کی الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله سے ملاقات ہوئی۔

دورانِ ملاقات فقہ مالکیہ پر رسالہ لکھنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله کو دعوتِ اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔

آخر میں الشیخ قریب الله ناصر کبریٰ القادری مالکی حفظہ الله نے اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)