انڈس ہسپتال کی جانب سے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
انسانیت
کی خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی ادارے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)
تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر انڈس ہسپتال (IDNUS
HOSPITAL) کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ
اعزاز انڈس اسپتال نے ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا جس میں اسپتال کے سینئر
ڈاکٹرز، فاؤنڈیشن کے نمائندگان اور متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شیلڈ پیش کرنے
کا مقصد FGRF
کی ان بے لوث کوششوں کا اعتراف کرنا تھا جو وہ تھلیسیمیا جیسے مہلک مرض میں مبتلا
بچوں کے علاج و معالجے، خون کی فراہمی اور ذہنی و جسمانی بحالی کے لئے کر رہی ہے۔
تقریب
میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ:
FGRF
کا تعاون نہ صرف خون (Blood) کی امداد تک محدود ہے بلکہ ان کی ٹیم کا
خلوص، وقت اور مسلسل موجودگی ہمارے مریض بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے امید کی
کرن ہے۔ یہ اعزاز ان کے اسی جذبے کو سراہنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
دوسری
جانب FGRF کے نمائندے نگران FGRF یوکے سید فضیل رضا عطاری نے اس موقع پر انڈس
اسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں
اور مستقبل میں بھی تھلیسیمیا سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے متاثرہ افراد کی خدمت
کرتے رہیں گے۔ یہ اعزاز ہمارے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا۔
واضح
رہے کہ FGRF
نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں قدرتی آفات، غربت، بھوک اور بیماری کے خلاف
سرگرم عمل ایک فعال فلاحی تنظیم ہے، جو دعوتِ اسلامی کے عالمی فلاحی وژن کا عملی
نمونہ ہے۔