
سرزمینِ انڈونیشیا میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی
دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 17 جون 2025ء کو ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس
میں انڈونیشیا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
گوریکورٹ شہر میں صوبہ گلگت بلتستان مشاورت کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

18 جون 2025ء کو گوریکورٹ شہر میں واقع
اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت بلتستان
مشاورت کی بعض اسلامی بہنیں براہِ راست
اور بعض اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ گلگت بلتستان کی ماہانہ کارکردگی کا جائز لیتے ہوئے مختلف
نکات پر مشاورت کی ۔
بعض نکات:
٭تمام مسلک، معلمات اور مبلغات کی فہرست تیار
کرنا٭تقرریاں مکمل کرنا٭نئی جگہ پر دینی کاموں کا آغاز کرنا٭بروقت کارکردگی شیڈول
جمع کروانا٭ماہانہ مدنی مشورے لینا٭جولائی 2025ء سے شروع ہونے والے معلمہ مدنی
قاعدہ کورس کا فالو اپ٭دینی کاموں میں مزید بہتری لانا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں میں
درپیش مسائل بیان کئے گئے جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بتایا
جبکہ اسلامی بہنوں نے دیئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے۔

صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن کے علاقے گوریکوٹ
میں دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جون 2025ء کو دریال 1، دریال 2 اور دریال 3 ذیلی حلقوں کی اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا۔
اس سیشن میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے
ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان
کئے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے، منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے، درس و بیان کے
حلقے لگانے اور نئی اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی سے وابستہ کرنے کے لئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے
اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی
اصلاح کی کوشش کرنا، انہیں علمِ دین سے روشناس کرنا اورلوگوں کے عقائد و نظریات کی
حفاظت کرنا ہے جس کےلئے مختلف شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔
18 جون 2025ء کو صبح 10:00 تا دوپہر 01:00 بجے
تک شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت بلتستان کے شہر گوریکوٹ
میں ”ردا پوشی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 150 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر
عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان آڈیو لنک کے ذریعے ”علمِ دین
کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔
بعدِ بیان وہ خوشگوار لمحہ بھی آیا جب نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز سے درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے
والی 11 مدنیہ اسلامی بہنوں کی ردا پوشی کی اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔

17 جون 2025ء کو دوپہر 12:00 تا 02:00 گلگت
شہر کے علاقے سلطان آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا
جس میں اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال
کا جائزہ لینے، دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات کرنے،
مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مذکورہ اہداف
کو مکمل کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2025ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی
جائزہ درج ذیل ہے۔
اس
رپورٹ کے مطابق دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت اور سرگرمیاں شامل
ہیں:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 22 ہزار 573 (22,573)۔
٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 25 ہزار 298 (2,25,298)۔
٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:13 ہزار 367 (13,367)۔
٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 13 ہزار 876 (1,13,876)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 406 (11,406)۔
٭شرکائے اجتماع کی مجموعی تعداد:4 لاکھ 18 ہزار
974 (4,18,974)۔
٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 350 (28,350)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 7 لاکھ 62 ہزار 456 (7,62,456)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد: 1 لاکھ 91 ہزار 807(191,807)۔
٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی
کورسز کی تعداد: 5 ہزار 279 (5,279)۔
٭مدنی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 68 ہزار 773 (68,773)۔

کراچی (14 جون 2025ء) :
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کرنے اور انہیں دینی کاموں کا
جذبہ دلانے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
اسی
سلسلے میں کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں 14
جون 2025ء کو ڈسٹرکٹ اورنگی کی 8 دینی کام کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلس اسلامی بہن نے نئی
اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دینے اور ان کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی ذہن سازی کی جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار سے اسلامی بہنوں نے مختلف سوالات کئے جن میں تقرریاں مکمل کرنے، ذمہ داریاں لینے اور
ذمہ داریوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔
عالمی مجلس مشاورت کا مدنی مشورہ، دینی سرگرمیوں
کے لئے ذمہ داران کی تقرری

عالمی مجلس مشاورت دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر
کے سب کانٹینٹ میں دینی کام کرنےکے لئے اسلامی بہنیں مقرر ہیں۔
اسی سلسلے میں 13 جون 2025ء کو ویسڑن ایشیا عرب
کے سب کانٹینٹ کے دینی سرگرمیوں کی نگران(جو عالمی مجلس
مشاورت کی رکن بھی ہیں) اسلامی بہن
نے مدنی مشورہ لیا۔
اس مدنی
مشورے میں ملکوں کی مخصوص نوعیت کے مطابق دینی سرگرمیوں کے طریقۂ کار اور منصوبہ
بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد دینی کاموں کو منظم و مؤثر بنانا ہے تاکہ
اسلامی بہنوں کی خدمات سے زیادہ سے زیادہ دینِ متین کی خدمت کی جا سکے۔

اللہ
رب العزت نے اہلِ بیتِ اطہار کو عظمت و رفعت کی وہ بلندیاں عطا فرمائیں جن تک کسی
کا خیال بھی نہیں پہنچ سکتا۔ ان میں بالخصوص حسنین کریمین علیہم السلام یعنی حضرت امام حسن مجتبیٰ اور حضرت امام حسین کی
شان احادیث مبارکہ میں بارہا بیان ہوئی ہے۔
اسکے
علاوہ یومِ عاشورا یعنی 10 محرم الحرام،
اسلامی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جو قربانی، وفا، صبر اور دین کی سربلندی کا عظیم
نشان بن گیا۔ اسی دن حضرت امام حسین رضی اللہُ عنہ اور
ان کے باوفا ساتھیوں نے کربلا کے تپتے میدان میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دینِ
اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ و تابندہ کردیا۔
نواسۂ
رسول حضرات حسنین کریمین رضی اللہُ عنہما کی شان و عظمت اور یوم عاشورا کے
دن تاریخ میں کون کون سے واقعات رونما ہوئے اور دین اسلام میں اس کی اہمیت سے
متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”شان حسنین کریمین رضی اللہُ عنہما مع
عاشورا کے فضائل“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک
!جو کوئی16 صفحات کا رسالہ ”شانِ حسنین کریمین مع عاشورا کے فضائل“ پڑھ یا سُن
لے اسے صحابہ و اہل بیت کا دیوانہ بنا اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب
جنت الفردوس میں داخل فرما ۔اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
لورپول کاؤنسل نگران، شعبہ مشاورت اور پروفیشنل
اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
14 جون 2025ء کولورپول کاؤنسل نگران، شعبہ مشاورت اور پروفیشنل اسلامی بہنوں کے درمیان
ایک اہم مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
مدنی مشورے کےاہم نکات:
نوجوان اسلامی بہنوں میں دینی کام
کرنا:
نوجوان اسلامی بہنوں کو دینی خدمات سے روشناس کروانے
اور انہیں دینی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز مختلف
پروگرامز اور سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان اسلامی بہنوں کو دین سے وابستہ کرنے پر زور
دیا۔
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے
فنڈ جمع کرنا:
مالی معاونت کے ذریعے دینی کاموں کو مزید وسعت دینے
کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ فنڈ ریزنگ کے جدید طریقوں اور کمیونٹی سے مدد طلب
کرنے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
دیگر کمیونٹی میں دعوت اسلامی کو
متعارف کروانا:
دعوت اسلامی کے پیغام کو مزید مؤثر طریقے سے دیگر
کمیونٹیز تک پہنچانے کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران
فلاحی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگرامز کے ذریعے تعلقات مضبوط بنانے پر بھی مشاورت کی
گئی ۔

13 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں وکٹوریا شہر کی اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں دینی امور پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیاجس میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭وقف مبلغہ کے دینی سرگرمیوں کے
شیڈول
دینی سرگرمیوں کے لئے تیار کردہ شیڈول کا عملی
جائزہ لیا گیا اور بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
٭آن لائن تربیت کا آغاز
کوئنز لینڈ اور تسمانیہ کی اسلامی بہنوں کے لئے
آن لائن ٹریننگ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔
٭کینبرا کی اسلامی بہنوں میں سیکھنے
/ سکھانے کے حلقے لگانا
وقف مبلغہ کے تحت سیکھنے / سکھانے کے حلقے کی
فعالیت کو بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی۔
٭پیشگی شیڈول اور عملی جائزہ
وقف مبلغہ کے دینی کاموں کے لئے تیار کئے گئے شیڈول
کا فالو اپ اور بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے۔
٭مدرسۃ المدینہ گرلز اور گلی گلی مدرسۃ المدینہ
مدارس المدینہ کے معیار کو بلند کرنے کے لئے
بالمشافہ کلاسز شروع کرنے پر کلام۔
٭قرآنی مقابلے اور نعت خوانی
فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول میں چھٹیوں کے
دوران بچیوں کے درمیان قراٰن اور نعت کے مقابلے منعقد کرنا۔
٭دینی کورسز اور تربیتی سیشنز
سورۃ النساء کا کورس اور تجہیز و تکفین کے ٹریننگ
سیشنز کروانا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جون 2025ء اوبرن کاؤنسل
نگران اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف دینی امور
پر تبادلہ خیال کیا گیا اُن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭دعائے صحت اجتماع کے مدنی پھول (صحت و تندرستی کے لئے دعاؤں اور دعا کے اجتماعات میں شرکت)٭عالمی مجلس مشاورت کی جانب سے ملنے والے مدنی
پھولوں کا تبادلہ٭عاشقان رسول کی مساجد میں دینی کام (مساجد
میں دینی خدمات اور سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے منصوبہ بندی)٭ رہائشی کورسز کے اہداف(تعلیمی و
تربیتی کورسز کے لئے مؤثر پلان تیار کرنا)٭نئے مقام پر فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول شروع کرنے کے لئے ٹیچرز تلاش
کرنا(نئے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے لئے موزوں اساتذہ کی
تلاش اور دیگر انتظامی امور پر گفتگو)٭دیگر
کمیونٹی میں دینی کاموں کو بڑھانے کے طریقے(مقامی کمیونٹی میں
دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کی گئیں)٭کمیونٹی میں درس قرآن، بیکنگ، knitting، sewing کلاسز، اور زبان سیکھنے کے پروگرامز۔
اس اہم مدنی مشورے کے دوران نگران اسلامی بہنوں نے مختلف شعبہ جات میں کام
کو بڑھانے اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔