دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام لیہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا کہ شعبہ فنانس تما م شعبہ جات میں سب سے اہم شعبہ ہے،اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا، عطیات درست،بروقت اور مزید عطیات بڑھانےکے حوالے سے کلام کیا، بغیر رسید کے کسی سے بھی رقم وصول نہ کی جائے اگر رسید کی ترکیب نہیں بن سکتی تو مینو ل رسید کی ترکیب بنا لی جائے اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ، ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز شر عی چندہ احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سائٹ ایریا کابینہ میں تربیتی سیشن ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔                                                 فنانس زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن سے متعلق معاون نکات اور ای رسید پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ رسیدوں کی حفاظت اور ہر ہر ڈونر تک رسید پہنچانے کے متعلق شرعی مسائل بیان فرمائےجس پر کئی اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے کابینہ گلشن اقبال کے ڈویژن بہادر آباد میں فنانس کی تربیت اور ٹیسٹ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کے حوالے سے دینی نکات اور ای رسید بنانےکا طریقہ بتایا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں“ سے ٹیسٹ بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی کے کابینہ لیاری کے 2 ڈویژن میں فنانس کی تربیت اور ٹیسٹ ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ای رسید بنانے کا طریقہ بتایا ۔40 اسلامی بہنوں نے تربیت میں شرکت کی اور آخر میں اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں“ سے ٹیسٹ بھی دیا۔


    اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ، کابینہ رنچھوڑ لائن میں فنانس تربیت اور ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ای رسید بنانے کا طریقہ اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے دینی نکات دئیے گئےآخر میں اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں“ سے ٹیسٹ بھی دیا۔


    اسلامی بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ، کابینہ محمودآباد میں فنانس کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای رسید کے متعلق رہنمائی دیتے ہوئے شرعی مسائل بیان کئے گئے۔آخر میں اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں“سے ٹیسٹ بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے فائننس کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں حیدرآباد زون ، جامشورو کابینہ میں ریجن فائننس ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول بنایا جس میں ذیلی تا زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔ ای رسید اکاؤنٹ کے حوالے سے ذہن دیا گیا جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام23 جنوری2021ء کو کراچی ریجن اورنگی کابینہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے اس شعبہ سے متعلق معاون نکات ، مینول رسید سمجھانے اور ای رسید پر کام کرنا سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے ڈیپارٹمنٹ فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ مشاورتوں نے شرکت کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اخلاق کو بہتر بنانے اور ماتحت پر شفقت کرنے کا ذہن دیا نیز صبر کے فضائل اور جلد بازی کے نقصانات بھی بتائے۔ ذمہ داران کی انفرادی کار کردگی بہتر بنانے پر کلام کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور اس کی کار کردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ تقرری مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔ آخر میں پاک نگران کے ہونے والے بیان کے لئے شعبہ فنانس کی تمام سطح کی اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا بھرپور ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فنانس  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی، کوئٹہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنوں کو سفری اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے نیز تمام ذمہ داران کو رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا۔آخرمیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اسٹال لگانے اور گھریلو صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا گیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 4 جنوری 2021 ء کو کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ لیا۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے شیڈول کو مضبوط کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر کلام ہوا ۔ سابقہ رسیدوں کی وصولی بھی کی گئی مزید شخصیات سے رابطہ مضبوط رکھنے کے حوالہ سے بھی توجہ دلائی تاکہ دین کے کام میں معاونت و آسانی ہو ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فنائنس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن فنائنس ذمہ دار  اسلامی بہن نے اجیر فنائنس ذمہ داران کا بذریعہ ا سکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں 6 اجیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجیر اسلامی بہنوں کو اپنے پیشگی جدول کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔تمام رسید بکس کا فالواَپ کرکے جمع کروانے اور ای رسید کی تربیت پر فوکس کرنے کا کہا گیا ۔