اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020 ء کو کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

شیڈول کو مزید بہتر کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر کلام ہوا سابقہ رسیدوں کی وصولی بھی کی گئی مزید شخصیات کے گھروں میں ڈونیشن بکس رکھوانے اور ان سے رابطے مضبوط رکھنے کے حوالہ سے بھی توجہ دلائی تاکہ دین کے کام میں معاونت و آسانی ہو ۔


اسلامی،بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام ایڈریس گارڈن میں مالیات زون مشاورت نے کابینہ مشاورت کا مدنی مشورہ  لیا جس میں شعبہ سے متعلق نکات بتائے اور ڈونر لسٹ تیار کرنے، رسیدوں کی مکمل وصولی،ای رسید کا فالو اَپ، ٹیسٹ ریزلٹس کا مکمل ریکارڈ لینے اور شعبہ پر تقرر مکمل کرنے پر بھی کلام ہوا ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 4 دسمبر2020ء کو  مالیات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے زون ذمہ دار کاا سکائپ پر مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو علاقائی دورہ میں شرکت کا ذہن دیا اور شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کروائیں۔

شعبہ کے کام کے تحت نکات بھی دیئے نیز لسٹ تیار کرنے اور رسیدوں کو مکمل وصول کرنے اور ای- رسید کا فولو اپ کرنے پر توجہ دلائی اور دسمبر تک اس شعبہ پر تقرر مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور، کابینہ داتا صاحب، ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش پارک میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور خصوصیت کے ساتھ لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن بھی شریک ہوئیں ۔

لاہور ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خوف خدا اور عشق ِ مصطفےٰ ﷺ سے معمور و معطر کرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز دعا کروائی اور آخر میں اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن مالیات ذمہ دار کا ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا زون سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ مالیات کے مدنی کاموں کے بارے میں بتایا گیا، درست انداز میں ڈونیشن جمع کرنے کروانے کا بھی ذہن دیا گیا۔ مسائل پر بھی کلام کیا گیا اور حل کرنے کی کوشش بھی کی گئی اور ذمہ داران کی ای رسید پر تربیت بھی کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام کراچی ایڈریس گارڈن میں مجلس مالیات کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای رسید کے نفاذ پر کلام کیا نیز شخصیات سے رابطےمضبوط کرنے اور ٹیلی تھون کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام  تھر زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عمر کوٹ کی کابینہ تا حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن مالیات ذمہ دار بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ مالیات کے کاموں کے بارے میں اپڈیٹ کیا نیزماہانہ رسید بکس رائج کرنےاور ای رسید استعمال کرنے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن مشاورت شعبہ مالیات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن، پاک و عالمی سطح کی مالیات ذمہ داران نے شرکت کی نیز شعبہ کی اسلامی بہنوں کو بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حب چوکی، گوادر میں مجلس مالیات کا شیڈول ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس مالیات ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ مزید ای-رسید کے حوالے سے تربیت کی۔ اسلامی بہنوں کے ہاتھوں ہاتھ اکاؤنٹس بھی کھلوائے گئے اور تربیتی سیشن میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف و دئیے گئے۔ حب چوکی میں تعویذات عطاریہ کے بستے کا وزٹ بھی کیا ۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی مجلس مالیات ریجن ذمہ داران  کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران، پاک ذمہ دار اورعالمی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ کو ہراعتبار سے مضبوط و مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی نیز ہرریجن میں ریجن سطح پر مدنی مشورہ کرنے اوردیگر اسلامی بہنوں سے مضبوط رابطے رکھنے کی اسلامی بہنوں نے نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام لاہور ریجن گلگت بلتستان زون میں شعبہ مالیات و ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالہ سے ٹیسٹ لیا نیز مدارس المدینہ کا آڈٹ کیا، ٹیسٹ اور ای رسید فارم کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9اکتوبر 2020ء کو  مجلس مالیات کی زون نگران نےمدینۃ الأوليا ملتان میں مدرسہ اشاعت الاسلام میں زون سطح تک کی تمام نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں کئی زون نگران نے شرکت کی۔

احساس ذمہ داری کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی۔ عطیات کار گردگی مزید بہتر کرنے اور گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کی ترغیب دلوائی گئی ۔