دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کے اہم نکات کے بارے میں معلومات فراہم کی اور کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز چندہ کے حوالے سے ٹیسٹ دیکر غلطیوں کودرست کرنے اور مزید اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی ترغيب دینے کا ذہن دیا جبکہ آخر میں رسیدیں بھی تقسیم کیں گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فنانس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن کابینہ میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا تربیتی سیشن کا انعقادہوا جس میں 2 کابینہ ڈویژن مشاورت اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے حوالے سے نکات دئیےاور ای رسید بنانے کا طریقہ بتایاجبکہ تربیتی سیشن کے اختتام پراسلامی بہنوں سےٹیسٹ لیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ دنوں دارالسنہ راولپنڈی میں ای رسید کی تربیتی نشست کا انعقاد ہواجس میں گلگت زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید کی افادیت بتاتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ اوپننگ فارم فل کرائے اور ای رسید اکاؤنٹ چلانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سرجانی کابینہ میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن سے متعلق نکات سمجھائے گئے نیزای رسید کے نفاذ اور اس کی اہمیت بتاتے ہوئے ای رسید بنانا بھی سکھایا گیا۔ اس موقع پرذمہ داراسلامی بہنوں نے مینول رسیدوں کی مناسب دیکھ بھال، ای رسید پر وَرکِنگ کرنے اور بتائے گئے نکات کے مطابق ڈونیشن جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ روحانی علاج للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ریجن وزون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کراچی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن کے حوالے سے راہنمائی کرتے ہوئے نکات برائے رمضان بیان کئے نیز انہیں سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ بلدیہ ، ڈویژن سعیدآباد کے جامعۃالمدینہ گرلز عشق عطار میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 170 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اپنے شعبے کے نکات سمجھائے اور دوران تربیت ای رسید کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ بھی دیا۔

 اسلامی بہنوں کے شعبے ”فنانس ڈیپارٹمنٹ “ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کابینہ بلدیہ کے ڈویژن سعیدآباد کے گرلز کے جامعۃالمدینہ عشق عطار میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 170 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے نکات سمجھائے ۔ ای رسید کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ بھی دیا۔


اسلامی بہنوں  کے شعبے فنانس کے زیر اہتما م پچھلے دنوں صحرائے مدینہ زون کی کابینہ گلشن معمار میں چندے کے بارے میں شرعی مسائل کے حوالے سےاسلامی بہنوں کا ٹیسٹ ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے فنانس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، کابینہ محمودآباد میں فنانس کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں فنانس کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید کی آگاہی دی اور دینی اصول پیش کئے گئے آخر میں اسلامی بہنوں نے رسالہ ”چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں “ سے ٹیسٹ بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میرپور زون کھپرو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کھپرو اور ہتھنگو کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کومزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن مورو کابینہ کی ڈویژن قاضی احمد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور قاضی احمد کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نواب شاہ زون کی فنانس ذمہ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورای رسید و فنانس کے ٹیسٹ کی اہمیت بتائی نیز ڈونیشن ای رسید پر وصول کرنے اورفیضان زکوٰۃ کورس میں فنانس کے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میاانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور دیگر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا کہ شعبہ فنانس تما م شعبہ جات میں سب سے اہم شعبہ ہے،اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا، عطیات درست،بروقت اور مزید عطیات بڑھانےکے حوالے سے کلام کیا، بغیر رسید کے کسی سے بھی رقم وصول نہ کی جائے اگر رسید کی ترکیب نہیں بن سکتی تو مینو ل رسید کی ترکیب بنا لی جائے اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ، ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز شر عی چندہ احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا ۔