دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت گوجرانوالہ اور کشمیر میں خصوصی اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچائی ۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نےشرکا کو نماز کے فرائض ،واجبات اور سنّتیں بھی سکھائی نیز شرکا کومزید مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت مانسہرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت استور کی طرف عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں لاہور اور مصطفیٰ آباد رائیونڈ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔تاجران نے جدول کے مطابق مدنی حلقے لگائے جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے وضو ، غسل اور نماز کاعملی طریقہ سکھایا، مبلغ دعوتِ اسلامی نے تاجران کو 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانےکی ترغیب بھی دلائی۔

اسی طرح مجلس تاجران کے تحت نیو کراچی کی نوری ما رکیٹ،نیپا فرنیچر مارکیٹ ،اوتھل بلوچستان اور خضدار میں مدنی حلقہ اور سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجر اسلا می بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی کلین اور گرین مہم کے تحت لگائی  گئی ہے، اس ضمن میں جہازوں میں مسافروں کو پیش کئے جانے والے کھانے میں بھی پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیک کٹلری پر بھی پابندی ہوگی۔سیکریٹری ایوی ایشن نے سی اے اے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند ماحول کے لئے پلاسٹک بیگز کی جگہ کاغذ اور ماحول دوست بیگز استعمال کیے جائیں۔ اسی طرح ایئر پورٹس پر ریسٹورنٹ اور دیگر شاپس پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔

اللہ پاک نے جہاں انسان کو دن بھر کے معمو لا ت احسن انداز میں نمٹانے کے لئے دماغ جیسی عظیم نعمت اور جسم کے مختلف اعضاء سے نوازا  ہے وہیں اس دماغ اور جسم کی توانائی و طاقت کو برقرار رکھنے کے لئے نیند جیسی نعمت سے بھی سر فراز کیا اور مناسب نیند انسان کی صحت کے لئے انتہائی اہم اور صحت مند زندگی کےلئے بہت ضروری ہے ۔میڈیا میں شائع ہو نے وا لی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیند کے دورانیہ پر کی جا نے وا لی حالیہ طِبّی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ جہاں کم نیند لینا بھی خطرناک ہی مانا جاتا ہے وہیں اس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ سونے کو بھی عادت بنالینا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لو گ تقریبا آٹھ گھنٹے سے زائد نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ اوسط دورانیے کے نیند لینے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہےاس کے برعکس جو لوگ رات بھر میں چھ گھنٹے سے کم سونے کو عادت بنا لیتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کے دورے کا خطرہ تقریبا چار گنا زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کے دماغ کے مختلف حصوں کی خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔تحقیقی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ رات کی اچھی اور مناسب دورانیے کی نیند بہت اہمیت رکھتی ہے مگر بہت زیادہ دیر تک بستر پر رہنا بلڈ پریشر کو بڑھا کر فالج کے خطرہ کو تقریبا چھیالیس فیصد تک اضافہ کردیتا ہے۔محققین نے مزید بتا یا کہ اس کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آخر کیوں بہت زیادہ نیند جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔


اچھے والدین بننا آسان نہیں ہے یہ ایک محنت طلب کام ہے ۔اچھے والدین ہر ممکن حد تک بچے کے بہترین مفاد میں فیصلے کرتے ہیں ۔والدین کو اپنے بچوں سے اُمیدیں وابستہ کرتے وقت یہ بات ضرور ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ انھیں اپنے بچوں کے لیے اعلیٰ معیارات مقرر کرنے سے پہلے اپنے لیے اعلیٰ معیارات مقرر کرنے پڑیں گے اچھے والدین  بننے کے لیے والدین کو چایئے کہ بچوں سے پیارکااظہار کریں والدین کا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اور انکےمسائل کو سنجیدگی اور غور سے سُننا پیار کے اس طرح اظہار سے بچوں میں اچھا احساس پیدا ہوتا ہے والدین کو چاہیے کہ ا پنے بچوں کو صرف یہ نہ بتائیں کہ وہ کیا کریں بلکہ آپ ان سے جو چاہتے ہیں وہ انھیں کرکے دِکھائیں انسان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ دوسروں کی نقالی کرکے بھی سیکھ سکتا ہے۔ انسان کی پروگرامنگ اس طرح کی گئی ہے کہ وہ کچھ سمجھنے کے لیے کسی عمل کی کاپی کرتا ہے اور پھر اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیتا ہےخصوصاًبچے اپنے والدین کے ہر عمل پر نظر رکھتے ہیں اس لیے آپ اپنے بچوں کو جو بنانا چاہتے ہیں پہلے خود ویسا بن کر دِکھائیں اپنے بچوں کی عزت کریں ۔والدین اپنے بچوں کی ضرورت یا مشکل میں فوری ردِ عمل دِکھاتے ہیں اور انھیں اپنے ہونے کا فوری احساس دِلاتے ہیں، ان کے بچے بہتر جذباتی، سماجی اور دماغی صحت کے مالک ہوتے ہیں۔بچوں کی اچھی تربیت کا حکم ہماراسچا مذہب اسلام بھی دیتا ہے۔اوراسکے لئے والدین کی کیاذمہ داری ہےاسکوذراسمجھئےکہ پیارے آقامکی مدنی مصطفی ٰصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےایک مقام پر ارشاد فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ دنیا میں ایک باپ کی طرف سے اپنی اولاد کے لئے جو سب سے بہترین عطیہ ہے وہ اچھا ادب ہے یعنی اپنی اولاد کو اچھا ادب سکھانا یہ ایک والد کی طرف سے اپنی اولاد کے لئے بہترین عطیہ قرار دیا گیا ہے ۔اللہ پاک ہمیں اپنی اولاد کی اچھی تربیت کی توفیق عطا فرمائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 28جولائی 2019ء بعدنمازعشاءعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یاد رمضان کے سلسلے میں مدنی مذاکرے انعقاد کیا جائیگاجس میں بالخصوص کراچی ریجن سے دعوتِ اسلامی کےتحت اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول شرکت کریں گے ۔یاد رہے کراچی ریجن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اس سال 1500سے زائدمقامات پرآخری عشرے کا اعتکاف ہوا جس میں 36ہزارسے زائد عاشقانِ رسول نے شرکت کی اورماہ رمضان کی برکتیں لوٹنے اورعلم ِدین سیکھنے کی سعادت پائی۔ پاکستان بھر میں ۱یک لاکھ 38ہزارسے زائد اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ دار اسلامی بھائی نے اظہارالدین(ضلع غربی کے چیئرمین)،وسیم مصطفیٰ سومرو(میونسپل کمشنرڈی ایم سی غربی )،محمد ساجد(یوسی24کےوائس چیئرمین)،انجینئر سلیم ،ڈاکٹرخالد،ذیشان احمد(پارلیمانی لیڈر)اور حبیب صدیقی سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیااور عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جبکہ ذمّہ دارا ن نے ان کوامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ”رفیق الحرمین “تحفے میں دیا۔ 

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں بارش کی وجہ سے  ایک گھر کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بچے دس سالہ سونیا ، آٹھ سالہ ہارون اور چھ سالہ خرم شہزاد جاں بحق ہو گئے جبکہ نو سالہ روحیل، زوہیب، رباب اور بچوں کی والدہ زخمی ہوگئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ الرٹ ایڈوائزجاری کر دی ہے۔  اسلام آباد میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جبکہ لاہور میں کئی دنوں کے بعد اب موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ کھڑے پانی کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔ سیالکوٹ، ڈسکہ، گوجرانوالہ ،چیچہ وطنی،واربرٹن، کالاشاہ کاکو، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، نارنگ منڈی، فیروزوالہ، شاہدرہ اور جلالپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب شہر کراچی میں صبح ہونےوالی ہلکی بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 34سے32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ 28 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی 2019ءسے شہر میں باقاعدہ مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے لہٰذا بارش کے وقت ہمیں چاہئے کہ بوسیدہ عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، کھلے مین ہولز اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں ۔


گرم موسم کے بعد تیز ہواؤں، گہرے بادلوں اور مسلسل بارشوں کے سلسلے کو مون سون کہتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے 27 اور 28 جولائی2019ء سے مون سون کی تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے، لہٰذا ایسے موسم میں ہماری ذرا سی بے احتیاطی ہمیں کئی وبائی امراض میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ایسے موسم میں ہمیں چاہئے کہ اپنی صحت کو بہتر رکھنے کیلئے پانی اور خوراک کو زہریلا ہونے سے بچانے اور صحت و صفائی کےلئے خصوصی اقدامات کریں، بصورتِ دیگر وبائی امراض پھیلنے کے قوی امکانات پیدا ہوجاتے ہیں ۔ ڈاکٹر ندیم اسد  کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں کھانے پینے میں احتیاط برتیں، گھر کے برتنوں اور ہاتھوں کو اچھی طرح دھو کر کھانا کھائیں کیونکہ ہاتھوں کے ذریعے ہی جراثیم ہمارے پیٹ میں جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ندیم اسد کا مزید کہاکہ ایسے موسم میں ٹائیفائیڈ، نزلہ، کھانسی، بخار کے مریض زیادہ آتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ معمولی بیماری پر ہی اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔مون سون کے موسم میں گھر کے باہر گندگی سے مکھیوں اور مچھروں کی کثرت ہوجاتی ہے، ایسے میں ڈائریا اور آنکھوں کے انفیکشن پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ لہٰذا وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ہمیں چاہئے کہ اپنے اردگرد کو صاف رکھیں، باہر کی اشیا کھانے پینے سے اجتناب برتیں اور پانی کو ابال کر پئیں۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت حیدرآباد میں ذمّہ داران نے نجی اخبار کے آفس اور پریس کلب میں چند شخصیات اور اسٹاف کے اسلا می بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ذمّہ داراسلامی بھائی نے شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کرنے کا ذہن دیا نیز مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دئیے۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں۔صابر فیاض (بیورو چیف )،راحت کاظمی ،ناصر شیخ(بیورو چیف)الطاف کوٹی(سابق جرنل سیکریٹری پریس کلب بیورو چیف)اور محمد سجادحسین (بیورو چیف)

اسی طرح مجلس نشر واشاعت کے تحت ایک گھر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں سہیل ملک(سینئرپروڈیوسر ریڈیو پاکستان )،حج پر جانے والے ان کے بھائی اور عزیز واقارب نے شرکت کی مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کارِسالہ ”رفیق الحرمین “ تحفے میں دیئے۔


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے نیز  راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔

راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ،فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن، گلگت بلتستان، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور اور مردان ڈویژن میں بھی تیز آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں محکمہ موسمیات کے مطابق27 اور28 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے اور گزشتہ رات کی وقفے وقفے سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث دن بھر موسم خوشگوار رہا۔