ذوالحج اسلامی سال کا بارہواں مہینہ ہے جو حرمت والے مہینوں میں شامل ہے ۔حرمت یعنی احترام والے مہینے چار ہیں۔ذوالقعدہ،ذوالحجہ،محرم  الحرام اور رجب ،ان چار مہینوں میں سب سے افضل ذوالحجہ ہے ،باالخصوص اس کے پہلے دس دن اور راتوں کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں ۔قراٰ ن کریم میں بھی اس مہینے کی پہلی دس راتوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے ۔

ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن برکتوں ا ور رحمتوں والے ہیں ،جن میں رب کریم کی رحمت بندوں پر چھماچھم برس رہی ہوتی ہے ،جو خوش نصیب ان دنوں میں رضائے الہٰی کےلئے پہلی ذوالحجہ سے نویں ذولحجہ تک روزے رکھنے میں کامیا ب ہوجاتا ہے تو اللہ کریم اس کو ہزاروں غلام آزاد کرنے ہزاروں اونٹوں کی قربانی کرنے اور راہ خدامیں دیئے گئے ہزاروں گھوڑوں کے برابر اجر وثواب عطا فرماتا ہے ۔