دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام یکم جو لائی 2021ء کو  بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ساتھ ساتھ 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محمدپور کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی دینے ،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے نیز دینی کامو ں مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش   سلہٹ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  یکم جولائی2021ء کو ساؤتھ افریقہ علاقے جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”والدین کے ساتھ حسن سلوک “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنےا ور ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں ”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتےہوئے نیکیوں بھری زندگی گزانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  یکم جولائی2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بخشش کے فضائل“ کے موضوع پر اصلاحی بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اپنے ہمراہ شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ جون 2021 ءمیں  یوکے لندن ریجن کےعلاقوں ٹوٹنگ،ولزڈن گرین ،سلاؤ اور لوٹن میں بذریعہ سکائپ دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 54اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اورجنت میں لے جانے والے اعمال کو بجا لانےکا ذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے ،ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننےاور درودپاک پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے کےترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون2021ء کے آخری ہفتے یوکے لندن ریجن کے مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 152اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”ایک زمانہ ایسا آئے گا“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر نیکیاں اکٹھی کرنے اور برائیوں سے دور رہنے کا ذہن دیا نیز پابندی سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 06 جولائی2021ء سے   یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں ماہ ذوالحجۃ الحرام کے بارے میں بہت ہی پیارا اور معلوماتی کورس بنام”ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ “ہونے جارہا ہے۔ کورس کی مدت 3 دن ہے۔

اس کورس میں ذوالحجۃ الحرام کے فضائل،عبادات اور قربانی کے بارے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم (Belgium) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کے حوالے سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے اہداف دئیے نیز اجتماعی قربانی کے لئے اپنی انفرادی کوشش کو تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بیلجیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان درودو سلام“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز درود پاک کی برکتیں اور فضائل بتائے جبکہ روزانہ درود پاک پڑھنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ناروے کے علاقے حوگرود (Haugerud) اور فاریسٹ ( Furuset) میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”فیضانِ نیّت اور درس فیضان سنت“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز آئندہ بھی ہونے والے اِصلاحِ اعمال اجتماعِ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of Islamic sisters regarding congregational Qurbani was conducted on 27th June 2021 in Badalona Division, Spain via Skype. All Islamic sisters from Badalona Division had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Division Nigran Islamic sister explained the essential points regarding Qurbani. Moreover, she gave Ahdaaf [targets] to Zimmadar Islamic sisters and stated that the purpose of Qurbani is to perform the Qurbani of Muslims in accordance with the Shara’i principles and save it from being wasted.