
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر کوونٹری ( Coventry ) میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام 29 جون2021ء کو یوکے کے شہر ڈربی(Derby) میں اصلاح اعمال اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے
اخلاق کو بہتر بنانے، معاف کرنے، نیکیاں
کرنے اور برائیوں سے نفرت کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار مدنی مزاکرہ دیکھنے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم کابینہ میں
کورس بنام” بیٹی کا کردار“ ہونے
جارہا ہے

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام 17 اور 18 جولائی 2020ء کو
یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم
کابینہ( North Birmingham) میں کورس بنام” بیٹی کا کردار“ کا انگلش زبان میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس کورس
کا وقت شام 6 بجے سے 7:30ہو گا۔
داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں ذمہ دار اسلامی
بہنوں سےرابطہ فرمائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29جون 2021ء کو یوکے
برمنگھم ریجن ساؤتھ برمنگھم(South
Birmingham) ڈویژن میں دینی حلقے کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو حقوق العباد کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز
ایسے نیک اعمال جن کی بجاآوری انسان کو
جنت کی طرف لے جاتے ہیں ان کو کرنے کا ذہن
دیا جبکہ مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننےاور درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤتھ برمنگھم( South
Birmingham )میں
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29جون 2021ء کو یوکے
برمنگھم ریجن کےسینٹرل برمنگھم (Central Birmingham ) ڈویژن میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو حقوق العباد کے حوالے سے معلومات فراہم کیں
نیز ایسے نیک اعمال جن کی بجاآوری انسان
کو جنت کی طرف لے جاتے ہیں ان کو کرنے کا
ذہن دیا۔
یوکے ویسٹ
لندن کابینہ کے ڈویژن ولزڈن گرین میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی فوائد “ کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ
کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ لندن
کابینہ کے ڈویژن ولزڈن گرین (Willesden Green) میں کورس بنام”مسکرانے کے دینی فوائد “ کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم وبیش 25اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد بتائے نیز ہفتہ وار مدنی مذا کرہ سننے اور آئندہ ہونے والے
کورسز میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیراہتمام جون2021ء کے آخری ہفتے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” ایک زمانہ ایسا آئے
گا“کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو فتنوں سے
بچنے اور اچھی صحبت پانے کے مدنی پھول بیان کئے نیز حلال وحرام کے معاملے میں بے
پرواہی سے بچنے کا ذہن دیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کے علاقے بلیک برن میں تعویذاتِ عطاریہ کا
بستہ ہر ہفتے لگتا ہے

دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے
علاقے بلیک برن میں تعویذاتِ عطاریہ کا 1 بستہ (اسٹال) لگتا ہے ہیں جہاں سے اسلامی بہنیں ہی اسلامی
بہنوں کا روحانی علاج کرتی ہیں۔
ماہ جون
2021ء میں اسلامی بہنوں کو کم و بیش 64تعویذاتِ عطاریہ دئیے گئے اور اورادِ عطاریہ
کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔
واضح
رہے کہ یہاں بستہ ہر ہفتے لگ رہا ہے اور
کوڈ 19 میں بھی دکھیاری امت کی خیرخواہی جا رہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون2021ء کویوکے مانچسٹر ریجن گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ترقی کے
مدنی پھول“ پیش کئے اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ
کرتے ہوئے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے ساتھ قربانی کے زیادہ سے زیادہ
حصے بُک کروانے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن بادالونا میں بذریعہ اسکائپ اجتماعی قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو اسپین کے ڈویژن
بادالونا (Badalona) میں بذریعہ
اسکائپ اجتماعی قربانی کے حوالے سے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
بادالونا ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نےقربانی کے متعلق اہم
نکات بیان کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئیےاور یہ بھی بتایا کہ اجتماعی قربانی کا مقصد یہ ہے
کہ مسلمانوں کی قربانی کو شرعی اصولوں کے مطابق ادا کرنا اور ضائع ہونے سے بچانا ہے۔
اسپین کے
ڈویژن بارسلونا کے علاقوں بذریعہ اسکائپ
اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام جون 2021ء کے آخری ہفتے اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں ترینیتات (Trinitat)، مونتقادہ (Montcada)، کورنییا (Cornella) میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال
کا مقصد،ان پر عمل کرنے کے آسان طریقے اور ان پر کیسے عمل بڑھایا جائے اس
حوالے سے نکات فراہم کئے۔