Kaarkardagi about weekly booklet (UK)

Fri, 9 Jul , 2021
4 years ago

In order to pass on the religious knowledge to Muslim Ummah and provide the convenient ways acquiring the religious knowledge, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to read a Madani booklet assigned to them and also blesses the readers and listeners with Dua’s. Kaakardagi (performance) of the fortunate people reading and listening to the booklet is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnatدَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ.

Last week, Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet, “Solution for Family Quarrels”.

In this connection, around 1084 Islamic sisters from North America (America & Canada) had the privilege of reading and listening to the booklet “Solution for Family Quarrels”.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in different cities of Canada via Skype in previous days. Approximately, 43 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘treat parents well’ and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of upbringing the children rightly. Moreover, they motivated them to observe Qufl e Madinah and read the booklet, ‘Silent Prince’.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in different areas of Tartosa, Spain via Skype in the first week of July 2021. Local Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans on the topic ‘treat relatives well’, provided the attendees (Islamic sisters) the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ regularly and take part in the religious activities practically.


  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے فاریسٹ ریجن نگران کی پہلی سطح کی تمام اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، چائنہ اور کوریا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور انفرادی کارکردگی کا فالو اپ کیا نیز ماہ ذو الحجہ کے نکات اور دعائےصحت اجتماع کے نکات پر کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 جولائی2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کا جدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام 06 جولائی 2021ء کو بیرون ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہند ،مسقط، عمان ،لندن اسکاٹ لینڈ ،ہالینڈاور یورپین یونین ریجن سمیت مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ ،محافل نعت اور دینی حلقوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانےکی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام03 جولائی2021ء کو مدنی ریجن  کے ملک عرب شریف میں 7دن پر مشتمل کورس بنام”فیضانِ ایمانیات“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ِتوحید ورسالت، ایمان و کفر کا بیان، محشر جنت و دوزخ اور اس کے علاوہ بہت ساری معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کومیلا زون کی کومیلا کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ پہلی پیر شریف کو نفل روزہ رکھنے، یوم قفل مدینہ اور ایام قفل مدینہ منانے نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے ڈربن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں قربانی کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو قربانی کے متعلق اہم نکات بیان کئےگئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئےگئے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ڈربن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے متعلق شرعی معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتےہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔