
دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی
بہنیں ) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021
ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں
محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کم وبیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفل نعت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 17 دسمبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک
اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہین دیا اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔

اُمّت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین
سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لیے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک دینی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاوں سے نوازتے ہیں۔
پچھلے
ہفتے امیر اہلسنت دامت
برکاتھم العالیہ نے رسالہ’’
کھانےکی پانچ سنتیں‘‘پڑھنے اور سننے کی
ترغیب دلائی تھی، اس سلسلے میں ساؤتھ افریقہ
میں کم وبیش ’’ 3ہزار 294 ‘‘ اسلامی
بہنوں نے رسالہ’’ کھانے کی پانچ سنتیں‘‘پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2021 ءکے دوسرے ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیاگیا جن میں بیئر امات ،ماونتكادا،ہوسپتالت
( hospitalet) کی تقریباً 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوتِ اسلامی نے ’’حضرت ابراہیم علیہ سلام کی
زندگی کے حالات‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور آقا ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں بھی سکھائی نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 16 دسمبر 2021ء کو امریکہ کے شہر سیکرامنٹو میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 15
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ’’ سیرتِ حضرت ابراہیم
علیہ
السلام‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں ابراہیم علیہ السلام کی
کنیت ، پیدائش، حجرِ اسود، مقامِ ابرہیم کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے/
پڑھانے کا ذہن دیا ۔ اس کے ساتھ ہی توکل اور قناعت کے بارے میں بھی بتایا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہند دھنباد زون ڈویژن
جھر یہ میں دو جگہ پر اجتماع ذکرو نعت کی محافل کا اہتمام کیا گیا جن میں ایک جگہ اسلامی بہنوں کی تعداد 34 تھی اور دوسری جگہ 60 کے قریب تھی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو پردہ کرنے، نماز قائم کرنے اور
ہفتہ وار سُنّتوں بھرےاجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کےزیرے
اہتمام 18 دسمبر 2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ ریجن کی ڈھاکہ نارتھ زون کی
دھنمونڈی کابینہ کی ٹاؤن ہال ڈویژن کی C. R. O ذیلی حلقہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ء کے تیسرے ہفتے سویڈن Sweden
میں بذریعہ انٹر نیٹ اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی پیدائش، معجزات اور سیرت پر اہم نکات بیان کئے
نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورسز کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کےزیراہتمام دسمبر 2021ء کے دوسرے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک
جرمنی میں دو مقامات پربذریعہ انٹر نیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
فرینکفرٹ(Frankfurt) ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور کوبلنز(Koblenz) کی 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کےعلاوہ أوفن باخ (offenbach)میں اجتماع پاک ہواجس میں 15
اسلامی نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی
نے ”اوراد و وظائف کی برکتیں“ اور’’جھگڑے کی مذمت‘‘کے موضوعات پر بیانات
کئے اور اپنے مخارج درست کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
یورپین
یونین ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ
وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُ
الْعَالِیَہ
کسی ایک دینی رسالہ کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے / سننے والے خوش نصیبوں کی
کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں
بھی پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ’’
کھانے کی پانچ سُنّتیں‘‘پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اسں سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا’’ 2
ہزار 937 ‘‘اسلامی بہنوں نے رسالہ کھانے کی پانچ سُنّتیں پڑھنے /
سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 دسمبر 2021ء کو اجمیر ریجن
چندن نگر ڈویژن، گیتا نگر ڈویژن اور گوالیار
کابینہ کے بھوڑاپور ڈویژن میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ ذمہ دارسمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے ’’سیرت غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کرتے
ہوئے غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت
پر عمل کرنے ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی ماحول اور مختلف دینی کاموں کے فوائد بتاتے
ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا ۔ محافل نعت کے آخر میں ہفتہ وار رسالہ بھی سنایا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 14 دسمبر2021ء بروز منگل اجمیر کابینہ ڈویژن لونگیامیں کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
پاک میں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز اسلامی بہنوں کو مزید علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے فرض علوم کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کروائی ۔