اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام 17 اپریل2020ء کو یوکے کے بریڈفورڈ ریجن کے شہروں(بریڈفورڈ، ہیلی فیکس، لیڈز اوف اسٹاکسن) اور18 اپریل کو ساؤتھ افریقہ کے شہر(پریٹوریا، ڈربن) میں تجہیزوتکفین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے نیزلاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تجہیزوتکفین
اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی۔
بنگلہ دیش کی سلہٹ زون ،کومیلا زون اور ڈھاکہ مدنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کی سلہٹ زون ،کومیلا زون
اور ڈھاکہ مدنی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کی
کارکردگی کو مزید بڑھانے اور لاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے
تجہیزوتکفین اجتماعات رکھنے کے اہداف دئیے گئے۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کایوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 اپریل2020ء بروز
اتوار عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کایوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
نیز نیوٹرل خواتین کو مدنی ماحول سے قریب لانے کی ترغیب دلائی۔
بیور، موڈاسا اور گنجا میں کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 18 اپریل2020ء کو ہند کے شہربیور، موڈاسا اور گنجا میں کانفرنس کال اور
اسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دو مقامات پر کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنیں
اورایک مقام پر زون سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف
کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
ناگپور،کامٹی اوردیوری میں کانفرنس
کال اوراسکائپ کے ذریعے’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام18 اپریل2020ء کو ناگپور،کامٹی اوردیوری میں کانفرنس کال اوراسکائپ کے ذریعے’’جنت کا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغاتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ فکر مدینہ کرنے اور
اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے کی ترغیب دلائی۔
گریٹر مانچسٹر کابینہ میں شخصیات کے
درمیان آن لائن پانچ مختلف کورسز کا انعقاد
گزشتہ دنوں گریٹر مانچسٹر کابینہ(Greater
Manchester) میں عالمی وباء کے باعث تعلیمی اداروں اور دیگر
کاروباری مراکز میں تعطیلات کے دوران راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
شخصیات کے درمیان آن لائن پانچ مختلف
کورسز کا انعقاد ہوا جن میں اسٹوڈنٹس اور
شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن کی تعداد 63 رہی۔ مبلغاتِ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسزمیں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پونے زون اور میلگاؤں زون میں اجلاس
گزشتہ دنوں ہند کے پونے زون اور میلگاؤں زون میں اسلامی بہنوں کی مجلس
رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ
داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
اہداف دئیے گئے۔
پونا، میلگاؤں اوربلاسپور میں شخصیات کے درمیان آن لائن ون ڈے ورک شاپ کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام ہند
ممبئی ریجن کے پونا، میلگاؤں اوربلاسپور میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم سے وابستہ
شخصیات کے درمیان آن لائن ون ڈے ورک شاپ"موجودہ
حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد
ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات، ڈاکٹراور طالبات ٹیچر اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ
شرکت کی۔ بذریعۂ اسکائپ ہونے والے اس کورس میں شرکااسلامی بہنوں کی تعداد 90 رہی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو
نیکیوں بھری زندگی گزارنےنیز مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یوکےکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کا اجلاس
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام یوکےکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوران دنوں شخصیات کو مدنی کاموں سے
وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری
لانے کے متعلق نکات بھی پیش کئے۔
عالمی سطح اور مجلس بیرون ملک کی شعبہ جات پر مقرر اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ءبروز
جمعہ عالمی سطح اور مجلس بیرون ملک کی
شعبہ جات پر مقرر اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت
کی اور شعبہ جات کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل سنتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے
آپس میں تبادلہ خیال کیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اور کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اس پر کلام کیا۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام اجمیر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس
18اپریل2020ء کو ہند اجمیر ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و
تکفین کے زیر اہتمام بذریعہ اسکائپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اجمیر زون کی
تمام کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ اجمیر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے سے متعلق اہداف دئیے۔
رام نگر ڈویژن کاشی پور کابینہ میں بذریعہ ٹیلیفون تجہیزو تکفین اجتماع کا
انعقاد
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین
کے زیر اہتمام رام نگر ڈویژن کاشی پور کابینہ میں بذریعہ ٹیلیفون تجہیزو تکفین
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت
کاطریقہ اور تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا گیانیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔