اجمیر ریجن میں مدنی انعامات کی زون
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام05جون2020ء
کو اجمیر ریجن میں مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اجمیر ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس مدنی انعامات کے
تحت13شوال المکرم کوبیرون ممالک میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں
سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا
آغاز فرمایا،چنانچہ13شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار425اسلامی بہنوں نے
نفل روزے رکھے۔ 2ہزار 988 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔3ہزار649اسلامی بہنوں
نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار706اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب
بنائی۔4ہزار613 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 1ہزار111اسلامی
بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں
شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر
رابطہ فرمالیجئے:
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے
کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔
اسی سلسلے میں UKیوکے کی تقریبًا11ہزار456اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں
سے پاک صاف“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 5
جون 2020ء سے سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا
میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا سلسلہ
جاری ہے جس میں تقریباً 17 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات،
کردار کی درستی ، حقوق و فرائض باطنی بیماریاں اور ان کا علاج نیز اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل جیسےArtificial جیولری پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟ جیسے اہم مسائل
سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
ایسٹ افریقہ ریجن کے ملک ترکی میں آن لائن ”فیضانِ انوار الفرقان کورس “کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 4
جون 2020ء سےایسٹ افریقہ ریجن کے ملک ترکی
میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”فیضانِ انوار الفرقان کورس “کاسلسلہ جاری ہے جس میں 7 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو قراٰن پاک کی مختلف
سورتوں کا تعارف، شانِ نزول، قراٰنی واقعات، پردے کے احکام اور
شرعی زندگی کے اصول وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
یوکے لندن ریجن سلاؤ کابینہ میں
12دن پر مشتمل ”حسنِ کردار کورس “ کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 4 جون 2020ءسے
یوکے لندن ریجن سلاؤ( Slough )کابینہ
میں 12دن پر مشتمل آن لائن ”حسنِ کردار کورس “ کا آغاز ہوا جس میں تقریباً
30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ اس کورس
میں اسلامی بہنوں کو اخلاقیات، کردار کی درستی ، حقوق و فرائض نیز اسلامی بہنوں کے
شرعی مسائل وغیرہ سے متعلق معلومات فراہم
کی جارہی ہیں۔
مدنی ریجن بحرین چشتی کابینہ میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام05جون 2020ء کو مدنی ریجن بحرین چشتی
کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے،ڈیلی
کلاسز شروع کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو ایران میں کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز دیگر اسلامی بہنو ں کو بھی مدنی ماحول
سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام5جون2020ء کو برمنگھم ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم ریجن مشاورت(مدنی
انعامات ) اسلامی بہن نے اپنی ماتحت کابینہ
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و
بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے، اوراسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب
لانےکے نکات پیش کئے۔ مدنی انعامات کے شعبے میں بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی بالخصوص لاک ڈاؤن
کے دوران اپنے شب و روزمدنی انعامات کے
مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ لاک ڈاؤن کےدوران مسلمانوں کا
وقت زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گزرے اور کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے اس
پر نکات دئیے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدنی
مذاکرہ کے شعبے کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے گئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید
بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن
کاسورنیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ واٹس ایپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو
سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کاسورنیم کی ذمہ دار اسلامی بہن کے
ہمراہ بذریعہ واٹس ایپ اجلاس ہوا جس میں ساؤتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے
تربیت کی اور ڈیلی کلاسز اور مدرسہ بالغات کے اہداف دئیے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور دیگر منسلک اسلامی بہنوں کو بھی مدنی کاموں کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو
کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدنی عطیات
کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5 جون2020ء بروز جمعۃ المبارک کو
کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز مدنی عطیات
کے لئے مزید کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami