یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کےشہرایڈنبرگ میں ”اپنی نماز درست کیجئے کورس “ کا سلسلہ جاری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 4 جون 2020سے یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کےشہرایڈنبرگ(Edinburgh )میں مقامی مدرسہ کے ذریعے 12دن پر مشتمل”اپنی نماز درست
کیجئے کورس “ کا آغاز ہواہے جس میں 18
اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے اہم شرعی مسائل ، نماز کاعملی طریقہ نیز مسافر کی نماز کے احکام وغیرہ سے متعلق معلومات
فراہم کی جارہی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 جون2020 ء بروز اتوار مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عرب
شریف،عمان اور قطر کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت بحرین چشتی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اور کویت کی دو ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، ڈونیشن فائنل کارکردگی بر وقت اور درست کارکردگی دینے کے لئے اسکی تیاری شروع کردینے کا ذہن
دیا نیزتقرری فارم کارکردگی مزید بہتر کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07جون2020ء بروز اتوارکویت کے ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتےہوئے تربیت کی اوراجلاس میں ذیلی سطح
پر شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی
بہن کی تقرری کا اعلان بھی کیا نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے،ماہنامہ فیضان مدینہ
جون ایڈیشن کو15 جون2020ء تک مکمل مطالعہ کرنے، ڈیلی کلاسز شروع کرنے اورصراط
الجنان سے تفسیر کے مطالعےکا آغاز کرنے کی ترغیب دلائی۔
آئرلینڈ ریجن میں مقامی زبان میں آن لائن”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس“
کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کے زیر ِاہتمام 7 جون 2020ء سے آئرلینڈ ریجن میں مقامی زبان میں
آن لائن”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس“ کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش11اسلامی
بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تلاوت قراٰن، نعت شریف پڑھنے
اور درس دینے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔
8جون سے آئرلینڈ ریجن میں 7 دن پر مشتمل آن لائن”فیضان ایمانیات
کورس“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کے زیر ِاہتمام 8 جون 2020ء سے آئرلینڈ ریجن میں 7 دن پر مشتمل
آن لائن”فیضان ایمانیات کورس“ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ ایک
گھنٹہ 3 منٹ ہوگا۔اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائد اور پیارے آقاﷺکی سیرت کے
واقعات، صحابہ اکرام علیہم
الرضوان کی عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات،شرعی اصطلاحات نیز
اس کے علاوہ نیک بننے بنانے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2020ء کو یوکے ایسٹ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن والتھم سٹو،ایسٹ ہیم اورالفورڈ
کی ڈویژن نگران اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔
ایسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور خود پسندی سے پچنے کے کچھ نکات بیان کئے۔کاکردگی،
شیڈول جدول ، اوراجتماعات کی ترکیب کو کیسے
مذید مضبوط کر سکتےہیں اس بارے میں نکات دئیے۔
یوکےکے لندن ریجن کے والتھم سٹو ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2020ء کو یوکےلندن ریجن کے والتھم سٹو ڈویژن
کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور والتھم سٹو میں کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا
جائے اور مدنی کاموں کو کس طرح مزید اچھے انداز میں کیا جائے اس پر کلام کیا نیزاسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ اپنے
رابطے عوام اسلامی بہنوں کے ساتھ مضبوط رکھیں تاکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی ، گھر
درس، بیان سننے والیوں کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے ، مدنی عطیات کو
بڑھانےنیز مدرسۃ المدینہ بالغات کی کلاسز کو جاری رکھنے کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی
بہنوں کو مل جل کر کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
آئرلینڈ، لندن ، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ریجن نگران
اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون
2020ء کو یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا آئرلینڈ، لندن ، برمنگھم ، بریڈ فورڈ ،
مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورتمام ريجن نگران اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے شعبے پر ہر ريجن پر ايک ذمہ دار دار مقرر کرنے کے اہداف دئیے نیزاسلامی بہنوں کی
دلجوئی کرتے ہوئے ان کے غمی و خوشی ميں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں لندن ريجن نگران اسلامی بہن ، ايسٹ لندن کابينہ
والتھم سٹو، الفورڈ اورايسٹ ہم کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اتفاق کے موضوع پر
بيان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو اتفاق سے مل جل کر دعوت اسلامی کا مدنی کام کرنے،بدگمانی سے بچنے اور حسن ظن
رکھنے کی ترغیب دلائی،ہفتہ وار رسائل و ديگر کتابوں کا مطالعہ کرنے کے حوالے سے
کلام ہوا اور اسلامی بہنوں کو روزانہ کچھ
نہ کچھ وقت مطالعے کے لئے مقرر کرنے کا ذہن ديا ۔
دنیا بھر میں قراٰن سنت کی تعلیمات اور نبی کریم
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا
بھر میں دھومیں ہیں اور عالمی سطح پر ان مدنی کاموں کو سراہا بھی جاتا ہے۔ موجودہ
صورتحال میں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ یوکے میں
بھی عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےفرمان پر عمل کرتے ہوئے امدادی کام
کئےاورلوگوں میں راشن اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےجس کے لئے یوکےبرمنگھم میں باقاعدہ پہلا” فورڈ بینک“ بھی قائم
کیا گیا۔
پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل پولیس کے چیف اور
دیگر نے اس فورڈ بینک کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں امدادی کاموں کے حوالے
بریفنگ دی۔ دعوت اسلامی کے ان مدنی کاموں کو دیکھتے ہوئے ”برمنگھم سٹی کونسل“
کی جانب سے تعریفی خط دیا گیانیز برمنگھم لارڈ میئر آفس کی جانب سے بھی دعوت
اسلامی کے فلاحی کاموں پر تعریفی خط دیا گیا۔
شب و روز کی ذمہ دار کا یوکے نگران
اور یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 جون 2020ء کو شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے نگران اسلامی بہن
اور یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس
میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اس
اجلاس میں شب و روز کے شعبے کےمدنی کام کو یوکے میں کس طرح بڑھا یا جائے اس بارے میں کلام کیا نیزریجن نگران اسلامی بہنوں کوا ہداف بھی دیئے۔
Dawateislami