یوکے کے شہر ساؤتھ برمنگھم میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیﷺکی
لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 مدنی
انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیراہتمام4 جون 2020ءکو یوکے کے شہر ساؤتھ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 117
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے
ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل
کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
یوکے کے شہر مانچسٹر میں بذریعہ
اسکائپ مدنیانعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام3جون
2020ء کو یوکے کے شہر مانچسٹر میں بذریعہ
اسکائپ مدنیانعامات تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میں شریک
اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز مدنی انعامات کے متعلق سوالات کے جوابات دیئےاور تفصیلاً
بریف کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور اپنے شب و روز
مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے شہرتھنڈ کلف اورمسسی ساگا میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4 جون2020ء کو کینیڈا کے شہرتھنڈ
کلف(Thorncliff) اورمسسی ساگا(Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیاجن میں کم و بیش 55 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلا می کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”گناہوں
سے پاک صاف “پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔ اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 4ہزار61 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”گناہوں سے پاک صاف “
پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو مدنی ریجن کویت کےڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے، کارکردگی میں مزید بہتری لانے، ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے، نماز کورس اور
مدنی قاعدہ کورس شروع کروانے پر کلام کیا۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام جمشیدپور میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 03 جون 2020ء کو جمشیدپور ہندمیں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی انعامات کے بارے میں
آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
بیرون ممالک میں تقریباً219 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے
عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی
بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام رمضان کریم 1441ھ میں بیرون ممالک میں
تقریباً219 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش3ہزار378 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔یہ اجتماعات ہند کےشہر
ممبئی، کولکتہ، دہلی اور احمد آ باد ریجن سمیت عرب
شریف، کویت،امریکہ،اسپین،آ سٹریا اور یوکے کے مختلف ریجنزمیں منعقد ہوئے۔
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر
اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر
اہتمام3 جون 2020ءبروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
ہوا جس میں پاکستان نگران اور اس شعبے کی
مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے
شرکت کی۔عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور نئے شہروں میں نئے مقامات پر
مکتوبات ِ اوراد عطاریہ کھولنے
کے حوالے سے بات چیت کی تاکہ لاک ڈاؤن کے فوراً بعد نئے شہروں میں فوراً بستے شروع ہوسکیں۔
سڈنی آسٹریلیا کے علاقے بلیک ٹاؤن ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء بروز بدھ سڈنی آسٹریلیا
کے علاقے بلیک ٹاؤن ڈویژن میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلام اور شادی
کے عنوان پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات تحریک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اس تحریک کا حصہ بننے کی ترغیب
دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء بروز بدھ مدنی ریجن عرب شریف میں صدیقی زون میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صدیقی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈیلی کلا سز شروع کرنے ، مدنی حلقہ بذریعہ ٹیلی فون منعقد کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیاجبکہ صدیقی
زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کچھ نئے فارمز بھی سمجھائے۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت11شوال المکرم کو بیرون ممالک میں مختلف مدنی کاموں
کا سلسلہ
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو
گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں
کا آغاز فرمایا،چنانچہ11شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار343اسلامی بہنوں
نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار974اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار951اسلامی
بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار847 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی
ترکیب بنائی۔3ہزار747 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 868
اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے
ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے
بریڈ فورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر کابینہ میں آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے
کورس“کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے یوکے بریڈ فورڈ ریجن ویسٹ یارکشائر (West Yorkshire) کابینہ میں 12 دن پر مشتمل آن لائن”اپنی نماز درست کیجئے
کورس“کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش18اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز
کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ
دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسا ئل پرمشتمل مختلف معلوماتی ویڈیو
کلپس وغیرہ سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
Dawateislami