دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ء بروز جمعہ ناروے کے شہر اوسلو کے علاقے استونر (Stovner) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات کو قرآن و سنت کے مطابق بیان کیا اسکے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کی ہر ہر گھڑی کی قدر کرتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کے خدمات بیان کرتے ہوئے کرونا ویلفیئر کی مد میں دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام16 اپریل 2020ء کو یوکے کے شہر (Slough) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 53اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام17 اپریل 2020ء کو یوکے کے شہر اسکاٹ لینڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 17 اپریل2020ء کو یوکے کے شہر پٹربرو (Peterborough) میں ایک گھنٹہ 26 منٹ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام16 اپریل 2020ء کو یوکے کے شہرلندن (London) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مارچ سے اپریل2020ء تک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ’’رمضان کیسے گزاریں  کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 113اسلامى بہنوں نے شرکت کی اور 71 اسلامی بہنوں نے مکمل کورس کر کے سند بھی حاصل کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے اب ہمارا یہ رمضان المبارک بہت اچھے انداز میں گزرے گا کہ اب ہمارے بہت سے سوالات کے جوابات ہمیں مل گئے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16اپریل2020ء کو مو زمبیق کے شہر ماپوتو میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی  بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ملک کارکردگی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورزیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شارٹ کورس "رمضان کیسے گزاریں" کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء  کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کام کو کس طرح بڑھانا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


14 اپریل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڑا میں زون نگران نے کابینہ تا ڈویژن نگران کا عُشر کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلی تھون کے لیے عطیات جمع کرنے ، شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی گئی جس میں ذمّہ دران نے اچھی اچھی نیتِ کرتے ہوئے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی۔


امریکہ کی مدنی کابینہ کے شہر ویں ہیوسٹن ڈیلس اور شکاگو میں بذریعہ اسکائپ شخصیات ( اہل ثروت) کے درمیان ترغیبی اجتماع ہوا اس اجتماع میں پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور امیر اہل سنت کا تعارف اور خدمات کا ذکر بھی کیا گیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کی اہمیت،زکوۃ دینے کے فضائل اور نہ دینے کے نقصانات بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ شرکا اسلامی بہنوں نے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کے ساتھ دیگر رشتہ داروں نیز دوست احباب پر انفرادی کوشش کی نیت بھی کی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے، مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے یوکے کے شہر London Harrow میں 14 اپریل 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ دو گھنٹے کا مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے، مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے یوکے کے شہر Chesham میں 14 اپریل 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ دو گھنٹے کا مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔