25 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں لندن ريجن نگران اسلامی بہن ، ايسٹ لندن کابينہ
والتھم سٹو، الفورڈ اورايسٹ ہم کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اتفاق کے موضوع پر
بيان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو اتفاق سے مل جل کر دعوت اسلامی کا مدنی کام کرنے،بدگمانی سے بچنے اور حسن ظن
رکھنے کی ترغیب دلائی،ہفتہ وار رسائل و ديگر کتابوں کا مطالعہ کرنے کے حوالے سے
کلام ہوا اور اسلامی بہنوں کو روزانہ کچھ
نہ کچھ وقت مطالعے کے لئے مقرر کرنے کا ذہن ديا ۔