اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 20جون 2020ء کو سرگودھا کابینہ کے تین ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو  مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


20 جون 2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت بہاولپور  زون میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان سطح کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا، نفل روزے رکھنے کے فضائل بتا کر نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی اور کم و بیش 16 مدنی انعامات کی تفصیلی کو سمجھانے کی کوشش کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 15جون 2020ء کوچکوال زون گجرخان کابینہ میں بذریعہ فون مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو مدنی انعامات کے حوالے سے معلومات فراہم کی  اور مدنی انعامات تقسیم کرنے اور وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ29شوال المکرم1441ھ کو پاکستان و بیرون ممالک میں 7ہزار271اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں۔9ہزار534 اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔29 ہزار32اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔24ہزار226اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔25ہزار194اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔26ہزار242 اسلامی بہنوں نے غور و فکر کے ذریعے اپنے اعمال کا محاسبہ کیا۔13ہزار375اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء کو فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن سمیت ریجن اور زون سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں مدنی انعامات کا مدنی کام کیسے کیا جائے اس پرنکات دئیے نیز مدنی مذاکرہ کی اہمیت اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء کو شمالی زون لا ہور میاں میر کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 28اسلامی بہنوں نےشرکت کی مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ءکو شمالی زون لاہو ر ڈویژن جوڑے پل میں مختلف مقامات پرمدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 95اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات کورنگی کابینہ کے ڈویژن ناصر کالونی میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ناصر کالونی کی علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعامات کے مطابق شب وروز گزارنے کی ترغیب دلائی گئی نیز اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے غوروفکر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات سکھر ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات خیرپور میرس میں بذریعہ کانفرنس کال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورلاک ڈاؤن میں کس طرح مدنی انعامات کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جائے اس کے متعلق نکات دئیے نیز مدنی انعامات تقسیم اور وصول کرنے کے اہداف بهی لیے اور روزانہ کچھ نہ کچھ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 جون 2020ء کو کورنگی کابینہ کے ڈویژن انڈسٹیریل ایریا میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت بتاتے ہوئے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 جون 2020ء کو لاڑکانہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔