16 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
ضیائی ریجن کے ذمّہ داران کامدنی حلقہ
6 years ago

دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سیکٹر جی الیون اسلام آباد میں ضیائی ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ضیاء کوٹ سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر کے ذمّہ داران نے شرکت کی جبکہ اس مدنی حلقے میں نگرانِ مجلسِ اجارہ اور نگرانِ مجلسِ مالیات بھی خصوصی طورپر شریک ہوئے۔ دورانِ مدنی حلقہ تمام زون میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے جس پر ان عاشقانِ رسول نے اپنے بھرپور عزم کااظہار کیا۔اراکینِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں مدنی کاموں میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔
مدنی قافلہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں ہجویری زون کے مدنی قافلہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اورذمّہ داران کو خود بھی مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو بھی سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کےتحت مدنی مشورہ
6 years ago
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے زون اور ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیانیز ان اسلامی بھائیوں کو مجلس کےکاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیےاور نئے اہداف بھی مقرر کئے۔
مختلف شعبہ جات کا مدنی مشورہ
6 years ago
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآبادفیصل آباد میں مجلسِ حفاظتی امور، مجلسِ جامعۃ المدینہ للبنین، مجلسِ مدرسۃ المدینہ للبنین اور مجلسِ فیضانِ مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی قافلہ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضاعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، ریجن نگران ، زون نگران اور ان شعبہ جات کے نگرانِ مجلس و ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دئیےنیز مجلسِ مدرسۃ المدینہ اور مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت مزید نئے مدارس بنانے کے اہداف بھی مقرر کئے۔
انڈو نیشین اسلامی بھائیوں کا شعبہ جات کا دورہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مر کز فیضانِ مدینہ میں انڈو نیشین اسلامی بھائیوں نے رکنِ شو ریٰ سید محمدلقمان عطاری سے ان کے مکتب میں ملا قات کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر دیگر ذ مّہ دار ان اسلا می بھائی بھی شریک تھے ۔ رکنِ شو ریٰ نے انڈو نیشین اسلامی بھائیوں کو مجلسِ خدّام ا لمسا جد کا تعارف پیش کیااور انہیں انڈو نیشنیا میں مسا جد بنا نے کا ذ ہن دیاجبکہ رکنِ شو ریٰ کے بیان کی ترجمانی مبلغِ دعوت اسلامی انڈو نیشین زبان کرتے رہے۔
شعبہ عربک ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں واقع مدنی چینل ہیڈ آفس میں شعبہ عربک ڈیپارٹمنٹ (Arabic Department)کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حا جی عبدالحبیب عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ رکنِ مجلس مدنی چینل کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کافی تعداد میں عرب ممالک سے لوگ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ما حول سے وابستہ ہو رہے ہیں جبکہ عربک مدنی چینل کا با قائدہ آغاز کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
عالمی مدنی مرکز میں تعمیراتی کام کا سلسلہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مہمان خانے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلسِ فیضانِ مدینہ کے ذمّہ داران کے ہمراہ جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ذمّہ داران کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کا ذہن دیا۔
اعلان
6 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت آج بروز جمعرات 20جون 2019ء مدنی مرکز فیضان مدینہ سردار آباد فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔یہ سنّتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔تمام عاشقانِ سے اپنے شہروں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی مدنی التجا ہے۔
مجلسِ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مرکزفیضان مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں مجلسِ تحفظِ اوراق
مقدسہ کے اراکینِ پاکستان کےمدنی مشورےکا انعقاد کیاگیا جس میں نگرانِ مجلس نے کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئےان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات
6 years ago
باب الاسلام سندھ کے شہر گھوٹکی میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکن ِشوریٰ سید لقمان عطاری نے مقامی ذمّہ داران کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی جلد تعمیر اور اس میں مدنی کام جلد شروع ہونے کےلئے دعا بھی فرمائی۔
مدنی چینل کے شعبہ مدنی خبروں کا مدنی مشورہ
6 years ago

دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والے واحد100 فیصد اسلامی چینل ” مدنی چینل“ کے شعبہ مدنی خبروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی خبروں سے وابستہ اسلامی بھائیوں سمیت نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، رکنِ شوریٰ محمداطہر عطاری اور دیگرذمّہ داران نے شرکت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیااور مدنی خبروں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہی مجلسِ رابطہ برائے شوبز اور مجلسِ رابطہ برائے اسپورٹس کے ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِشوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی پھولوں سے نوازااور ان ذمّہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات میں مزید بہتر انداز میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
مجلس مدنی عطیات باکس
6 years ago

مدنی مرکزفیضانِ مدینہ مدینہ ٹاؤن سردارآباد فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس کے پاکستان بھر کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہرعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری مدنی قافلہ،رکنِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نگرانِ مجلس، ریجن اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔دورانِ مدنی مشورہ مدنی عطیات بکس کی پوزیشن اور مدنی عطیات بکس کا جائزہ لیا گیا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور آئندہ کے اہداف بھی دئیے جبکہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سردارآبادفیصل آباد میں ہی مجلسِ مدنی عطیات بکس کے مفتشین اور دیگر ذمّہ داران کا بھی مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان و انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہدعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور انہیں مدنی پھول دئیے۔