دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام06 ستمبر2020ء کو  عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن جوکہ ایم فل کی Thesies میں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے معلومات تیار کررہی ہیں اُن سے ملاقات کی جس میں دعوتِ اسلامی کا تعارف ، مدنی کام، شعبہ جات، دعوتِ اسلامی کے مقصد کے حوالے سے بتایا گیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش 5لاکھ 3ہزار943 اسلامی بہنوں رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


5ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن گلزار ہجری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، مدنی دورہ، مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز، کفن دفن اور مجلس مالیات کی اسلامی بہنوں  سمیت کابینہ مشاورت اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبوں کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےاور اپنا محاسبہ کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔ 


2ستمبر 2020ء کو D.H.Aمیں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن و رکن عالمی مجلس نے شرکت کی اور سنتوں بھرےبیانات کئے۔ اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ 


4ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت اسلام آباد زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہن ورکن عالمی مجلس نے ذمہ داران سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


4 ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کی ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہن ورکن عالمی مجلس نے ذمہ داران سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02ستمبر2020 ء کراچی ساؤتھ،سینٹرل زون ، کابینہ گلشن اقبال، ڈویژن پی آئی بی ، علاقہ نشتر بستی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں صاحبزادیٔ عطار سلمھا الغفار، کابینہ ذمہ دار اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی خیرخواہی کی گئی اور بارش کی وجہ سے پریشان دو اسلامی بہنوں کی دلجوئی کا سلسلہ ہوا اور ان کی مالی امداد بھی کی گئی نیز ان میں رسائل اور رقم بھی تقسیم کی گئی آخر میں مختلف نیتیں بھی کروائیں جن میں نیکی کی دعوت، رسائل تقسیم کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذہن دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ  کیا جس میں کراچی کی زون نگران و ریجن مشاورت اسلامی بہنوں اور شب وروز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن نے بھی شرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکرے میں ترغیبی مدنی پھولوں پر توجہ دلاتے ہوئے درودپاک کی کثرت کرنے اور ان موسلادھار بارشوں کے ایام میں آقا کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے کی ترغیب دلائی نیز اجلاس میں شعبہ شب و روز ذمہ دار رکن مجلس بیرون ملک نے نکات بتائے، مجلس مالیات، ڈونیشن بکس اور مکتبةالمدینہ پر کلام ہوا اور ماتحت ذمہ داران کو فعال کرنے پر بھی توجہ دلاتے ہوئے تقرری کرنے کے اہداف بھی دیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شب و روز ذمہ دار بیرونِ ملک سطح اور پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عا لمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورتقرریاں مکمل کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے لئے مضامین تیار کروانے اور خبروں کو چیک کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شب و روز ذمہ دار بیرونِ ملک سطح اور پاکستان نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عا لمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورتقرریاں مکمل کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے لئے مضامین تیار کروانے اور خبروں کو چیک کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون کھارادر کابینہ علاقہ بغدادی کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار در س کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کابینہ ڈویژن رضا آباد میں تین روزہ اجتماع ذکرِ شہادت کا سلسلہ ہوا جس میں  کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے”حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی کرامات“ کے موضوع پر بیان اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔