ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 2 دن پر مشتمل ملک سطح و
شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں پچھلے دِنوں ملک بھر سے
ذمہ داران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
2 دن پر مشتمل مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبہ
جات کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
اس اہم مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک
اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آن لائن بیان کرتے ہوئے اللہ پاک سے محبت پیدا کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے مختلف شعبہ جات کے بارے میں
کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مکتبۃ المدینہ کے سامان کی فراہمی کا طریقہ کار٭فیضانِ
صحابیات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شاپ لگانے کی ضرورت ٭رہائشی کورسز کی آن لائن تشکیل
۔
مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ شعبہ جات کے اہداف 8 مہینوں کے
اندر حاصل کئے جائیں گے جن میں شعبہ تعلیم،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ، شعبہ تقسیمِ رسائل، فنانس
ڈیپارٹمنٹ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیک
اعمال، شعبہ مدنی مذاکرہ اور خصوصی اسلامی بہنوں کے دینی کام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خصوصی
اسلامی بہنوں کے کورسز مکمل کروانے والی مبلغات کو فعال بنانے اور اُن کے ذریعے
اجتماع کروانے کے اہداف بھی مقرر کئے جبکہ
بنگلہ دیش کی شعبہ ذمہ داران کو مخصوص دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے اور مسائل کے
حل کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔
معلومات کے مطابق آن لائن ہونے والے اس مدنی
مشورے میں بنگلہ دیش کے رکنِ شوریٰ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکنِ شوریٰ
اور ملک نگران اسلامی بھائی بھی شریک تھے جنہوں نے دینی سرگرمیوں، HR ڈیپارٹمنٹ،
فیضانِ صحابیات، دارالمدینہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارتی شعبے کے قیام پر
مشاورت کی نیز رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے ذریعے مزید روابط اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کی اہمیت، دینی کاموں کی ضرورت، وفاداری، گناہوں سے بچاؤ اور دینی خدمات کی
ترغیب کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف پیش کئے گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام پر مدنی مشورے کا اختتام ہوا۔

عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2025ء کو بنگلہ دیش کے CTG
ساؤتھ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد میں
شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو اپنے والدین
کی خدمت کرنے اور اُن کی قدر کرنے کا ذہن دیا۔اختتام پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

بنگلہ دیش کے CTG
ساؤتھ میں موجودعالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز میں 6
مئی 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کام کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے مقامی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو معلمات، مبلغات، نئی ذمہ داران بڑھانے، قاعدہ و ناظرہ کورسز
کروانے، روحانی علاج کے بستے بڑھانے، نئی جگہوں پر دینی کام شروع کروانے اور کراچی
میں ہونے والے اورسیز ذمہ داران کے اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی۔
میٹنگ کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے
لئے تحائف دیئے۔
بنگلہ دیش کے ڈویژن میگھنا میں اسلامی بہنوں کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

بیرونِ ملک بنگلہ دیش کے ڈویژن میگھنا میں قائم
دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ گرلز میں 7
مئی 2025ء کو اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں
پاکستان سے بنگلہ دیش آئی ہوئی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس
اجتماعِ پاک میں ”سرکار صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا امت سے
پیار“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں کیں۔
بنگلہ دیش کے ڈویژن میگھنا میں تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

7 مئی 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے ڈویژن میگھنا میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں سے
ملاقات کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے دینی کاموں کے
بارے میں کلام کیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مئی 2025ء کو ڈویژن ڈھاکہ، بنگلہ دیش
کے علاقے محبت پور میں اسلامی بہنوں کے
لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اجتماعات اور قراٰنِ پاک پڑھنے / پڑھانے کے فضائل بیان
کئے۔
بعدِ بیان اجتماع میں شریک بعض اسلامی بہنوں نے
مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی جبکہ
صلوٰۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
ڈویژن ڈھاکہ ،بنگلہ دیش میں میمن کمیونٹی کی اسلامی بہنوں کے درمیان
حلقہ

ڈویژن ڈھاکہ ،بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں
کے لئے 10 مئی 2025ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں میمن کمیونٹی کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تلاوت و نعت سے
حلقے کا آغاز کیا جس کے بعد عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اللہ پاک کی بےپناہ قدرتوں کا اظہار اور انسان کی
بےبسی“ کے متعلق بیان کیا۔

ملکِ بنگلہ دیش کے ڈویژن ڈھاکہ میں 10 مئی 2025ء
کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں
مدرسۃالمدینہ گرلز میں پڑھنے والی بچیوں کی سرپرست اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس اجتماعِ پاک میں پاکستان سے بنگلہ دیش دینی
کاموں کے سلسلے میں آئی ہوئی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حاضرین کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں
کتنے مدارس المدینہ گرلز ہیں، کن کن ملکوں میں موجود ہیں اور بچیوں کی تعداد و
تفصیل کو پریزنٹیشن کے ذریعے بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بچوں
کی تربیت ایک ٹیچر و ماں کو کیسے کرنی چاہیئے؟ ، بچوں کے اخلاقیات کو کیسے بہتر
بنایا جاسکتا ہے؟ اور سوشل میڈیا کے دور میں بچوں کو کیسے دینی ماحول سے قریب کیا
جائے اس پر مدنی پھول دیئے۔

14 مئی 2025ء کو حبی گنج شہر، سلہٹ ڈویژن ،
بنگلہ دیش میں ذمہ داران کی تربیت کے لئے ”8 دینی کام کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژن، تھانہ اور
ذیلی سطح کی ذمہ داران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس کور س میں شریک اسلامی
بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نگران کو دعوتِ اسلامی کا کام کیسے کرنا چاہیئے
اور اس کا طریقۂ کار کیا ہے؟٭منسلک و ذمہ دار اسلامی بہنوں کی لسٹ اپڈیٹ کرنا٭دوسرے
ملک / شہر شفٹ ہونے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا٭ماتحت اسلامی
بہنوں کی بیماری / فوتگی کی صورت میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا پیغام منگوانے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرریاں کرنے کا
طریقۂ کار٭نئی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت
کا شیڈول و طریقۂ کار٭سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے کا شیڈول و طریقۂ کار٭ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا طریقۂ کار٭نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار۔
کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے
گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے
ملاقات کی۔

اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے والی عالمی سطح کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مئی 2025ء کو سلہٹ ڈویژن
، بنگلہ دیش کے شہر حبی گنج میں اسٹوڈنٹس
کے لئے ایک سیشن ہوا۔
دورانِ سیشن نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”معاشرے میں طالبات کا کیا
کردار ہے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مختلف نکات پر روشنی ڈالی جن میں سے
بعض یہ ہیں:٭ ایک اسٹوڈنٹ اپنے اسکول/کالج
میں کس طرح نیکی کی دعوت پہنچاسکتا ہے؟٭
اس کی اہمیت کیا ہے؟٭ اس کے فضائل کیا ہیں؟۔
آخر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گرلز (عالمی سطح) کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے پاکستان سے بذریعہ انٹرنیٹ اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے
اپنے اداروں میں درس دینے، میٹ اپ اور سیشن رکھوانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
سلہٹ ڈویژن ، بنگلہ دیش کے شہر حبی گنج میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار اجتماع

علمِ دین کا فیضان دنیا بھر میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت 13 مئی 2025ء کو سلہٹ ڈویژن ، بنگلہ دیش کے شہر حبی گنج میں قائم Abdul Ali Centre میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کم و بیش
300 اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اجتماعِ پاک کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ
کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہنوں نے سرکارِ دوعالم حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعت شریف پڑھی اور حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
نعت شریف کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت کا سنتوں بھرا بیان ہو اجس میں انہوں نے اللہ پاک کی محبت دل میں ہونے، دوسروں کے دلوں میں اللہ کی محبت پیدا کرنے، اللہ پاک کی شان و قدرت اور انسان کی بےبسی کے متعلق
شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

میگھنا ڈویژن، بنگلہ دیش میں واقع اسلامی بہنوں
کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت” 8 دینی کام کورس“
منعقد کیا گیا جس میں میگھنا ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش
آئی ہوئی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف اموپر اُن
کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نگران اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کا کام کس
انداز میں کرنا چاہیئے؟٭اس کا طریقۂ کار٭منسلک و ذمہ داران کی لسٹ اپڈیٹ کرنا٭دوسرے
ملک / شہر جانے والی ذمہ داران سے دینی کام لینا٭ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری اور
فوتگی کی صورت میں امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے پیغام
منگوانے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ داران کی تقرریاں کرنے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ داران
کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت کا شیڈول و طریقۂ کار٭سیکھنے سکھانے
کے ماہانہ حلقوں کا شیڈول و طریقۂ کار٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭نیکی
کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار۔